مہمان اس ہفتے کے مہمان "ظفری"

ظفری

لائبریرین
سارہ خان بھی آئیں ہیں ۔ بہت خوشی ہوئی ۔ آپ کے رائے اور دعاؤں کے لیئے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
ویسے میرے بارے میں آپ کا اب تاثر ، تاثر نہیں رہا بلکہ وہ تاثرات بن گئے ہیں۔ :grin:
اور باتونی اگر کوئی مل جائے تو باتونی تو میں واقعی بن جاتا ہوں مگر اس عادت نے تنگ بھی بہت کیا ہے کہ کبھی سنا تھا " بول کہ لب ترے آزاد ہیں ۔" ;)

میں ، محب ، رضوان اور شمشاد بھائی اب بھی یہیں ہوتے ہیں مگر ۔۔۔۔۔ دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن ۔ :cry:

کیا بات ہے ہر کوئی ہماری ہمت کی داد دے رہا ہے ۔۔۔ کیا ہمارے حالات واقعی ایسے ہیں ۔۔۔۔ ؟ :grin:

غمگین گانوں کا شوق اس وقت سے ہے جب " ہمیں کوئی غم نہیں تھا غمِ عاشقی سے پہلے " ۔۔۔۔ :grin: ۔۔ نہ جانے بغیر کسی وجہ کہ مجھے چھوٹی سی عمر میں غمگین گانے سننے کا چسکہ کیسے پڑا ۔ اللہ بہتر جانتا ہے ۔ یہ عادت آج بھی برقرار ہے ۔ :music:
آپ کی رائے اور دعاؤں کے لیئے ایک بار پھر مشکور ہوں ۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
حجاب صاحبہ آپ کو اس دھاگے پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ :hatoff:
چلیں آپ نے ہماری کسی " خوبی " کو گردانا تو ۔۔۔۔;) ۔ مگر ہمارے لیئے ایک معمہ یہ بنا ہوا ہے کہ لوگ آج کل ہمارے مذاق کو سمجھ نہیں پارہے ہیں ۔ ہماری سنجیدہ باتوں پر دل کھول کر ہنستے ہیں اور مذاق پر رونا شروع کردیتے ہیں ۔اب بس حسِ مزاح تو برقرار ہے مگر مذاق سے آج کل ہاتھ کھینچا ہوا ہے ۔ :)
اور ہاں بتیسی اب بھی ایک ہے مگر ٹاس کرنے پر وہ بتیسی محب کے حصے میں آئی ۔ سنا ہے آج کل امریکہ میں بہت مزے کر رہا ہے ۔ اور جبکہ میں اور رضوان دلیئے پر گذارا کر رہے ہیں ۔ :grin:
آج کل مصروفیات بہت بڑھ گئیں ہیں اس لیئے کم کم آنا ہوتا ہے ۔ مگر جب موقع ملتا ہے حاضری ضرور دیتا ہوں ۔ اس لیئے موڈپر " مصروف " کا بورڈ لگایا ہوا ہے ۔ جس دن یہ اتر گیا سمجھ لیں کہ محفل پر اچھل کود دوبارہ شروع ۔ ;)
ناسا سے یہ شوشا میرا ہی چھوڑا ہوا ہے ۔;) ۔ ہماری اماں کو ہماری کوئی فکر ہی نہیں ہے ۔ سوچا کہ دنیا ، جلد ختم کرنے کا سلسلہ چلا دیں تو شاید اماں کوئی لڑکی وغیرہ دیکھنے لگ جائیں کہ " ہائے ہائے اب تو دن ہی کتنے رہ گئے ۔ میں اپنے لال کے ہاتھ پیلے ہی کردوں ۔ " مگر معاملہ اس کے برعکس ہوا کہ کہنے لگی " بیٹا ۔۔۔ اب تو عمر گذر گئی ۔ اب تُو بیٹھ کر اللہ اللہ کر ۔ چھوڑ یہ شادی وادی کا چکر ۔ اور ویسے بھی تین ، چار سال میں تُو کیا تیر مار لے گا " ۔ :grin:
سو فکر کی چنداں ضرورت نہیں ہے اور ویسے بھی اس کے لیئے تو دنیا اسی وقت ختم ہوجاتی ہے ۔ جس کی فکر کرنے والا کوئی نہ ہو ۔ ;) ۔۔۔ ( بھئی یہ مذاق ہے کہیں آپ لوگ سنجیدہ نہ ہوجانا ;) )
ویسے یہ خطوط کی بات کچھ سمجھ نہیں آئی ۔ اپنی زنبیل چیک کرکے بتاتا ہوں کہ کونسے سے خط رہ گئے ۔ کیا آپ نے بھی کوئی خط لکھے تھے ۔ ؟ :grin:

میں آپ کی دعا کے بارے میں بھی دعا مانگوں گا کہ وہ قبول ہوجائے ۔
آپ کا شکریہ کہ آپ اس دھاگے پر آئیں ہیں ۔ :)
 

زینب

محفلین
زینب بی بی نے ہمارے بارے میں رائے دی ۔ بہت اچھا لگا ۔ اپنی کئی خوبیاں ان کے ذریعے معلوم ہوئیں ۔ ;)
بنگالی بابا کسی اور کے لیئے کیا تعویذ لکھتے کہ اپنے لیئے جو لکھا اسی نے ہم کو چت کردیا ۔ سو اوروں کے حال پر رحم آتا ہے ۔ اور اب اس پیشے سے ہم تائب ہوگئے ہیں‌ بلکہ آج کل ہم خود ایک بنگالی بابا کے گرد چکر لگا رہے ہیں ۔ سنا ہے جو محبوب تعویذ سے قابو میں نہیں آتے ۔ ان بنگالی بابا کے جن ان کو اٹھا لاتے ہیں :grin:
اور سیاست میں خون جلانا چھوڑ دیا ہے ۔ بلکہ اب ہر مہینے ایدھی کے سنیٹر جا کر خون کا عطیہ دے آتے ہیں ۔ شاید کسی کا بھلا ہو ۔;)
اپ کے رائے اور خیالات کے لیئے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ :hatoff:


پھر مانتے ہیں کہ کوئی تو ہے جو آپ کو بنگالی بابا کے در کے چکر کٹوا رہا ہے:grin:

لگے ہاتھوں اس پے بھی روشنی ڈال دیتے تو نوازش ہوتی
:grin:
 

تعبیر

محفلین
:cry: :( :cry:

میں سوچ رہی ہوں میں اپنا نک تبدیل کر کے سنڈریلا رکھ لون کہ سب میرے ساتھ سوتیلوں والا برتاؤ کرتے ہو :laugh:
میرے سوال کا جواب کیوں نہیں دیا ظفری ی ی ی ی ی ی ی ی:confused:
 

ظفری

لائبریرین
میں ظفری کے بارے میں کیا لکھوں۔ وہ جب ان سے پہلی بار ُمعانقہ‘ ہوا تھا؟
کیوں بے چارے کو پریشان کر رہے ہو، بے چارہ ویسے بھی پریشان رہتا ہے، کبھی پلوٹو کو دیش نکالا دے کر۔ کبھی خود ہی نکل کر اپنے آپ کو زخمی کر لیتا ہے۔
نہیں نہیں، میں اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا، ویسے ہمارے نالائق شاگردوں میں ان کا شمار ہوتا ہے، یہی رشتہ کافی ہے۔
استادِ محترم اس " پہلی بار " کا واقعہ یاد دلایا نہ کجیئے ۔۔۔۔ ندامت اور شرم سے پیشانی تر ہوجاتی ہے ۔ :(
آپ نے مجھے اپنا شاگرد سمجھا ۔ نالائق ہی سہی مگر بہرحال رشتہ تو ہے ۔ میں اس عزت افزائی کے لیئے آپ کا بیحد شکرگذار ہوں ۔ اللہ کرے آپ کی شفقت ، محبت اور رہنمائی ہمارے لیئے ہمیشہ قائم رہے ۔ آمین
 

ظفری

لائبریرین
پھر مانتے ہیں کہ کوئی تو ہے جو آپ کو بنگالی بابا کے در کے چکر کٹوا رہا ہے:grin:

لگے ہاتھوں اس پے بھی روشنی ڈال دیتے تو نوازش ہوتی
:grin:

ارے ۔۔۔ کوئی ہوتا تو کیا ہم بنگالی بابا کے گرد چکر لگا رہے ہوتے ۔ بلکہ اسی کے گرد چکر لگا رہے ہوتے " جو " کوئی ہوتا ۔ :grin: ۔ بنگالی بابا کے گرد تو اس لیئے چکر لگارہے ہیں کہ کوئی ہو ۔ ;)
 

ظفری

لائبریرین
:cry: :( :cry:

میں سوچ رہی ہوں میں اپنا نک تبدیل کر کے سنڈریلا رکھ لون کہ سب میرے ساتھ سوتیلوں والا برتاؤ کرتے ہو :laugh:
میرے سوال کا جواب کیوں نہیں دیا ظفری ی ی ی ی ی ی ی ی:confused:

ارے ۔۔ ارے ۔۔۔۔ ایسا بھی کیا ۔ :eek:
اصل میں کچھ ایسا ہوا کہ صفحوں کے پلٹ جانے کی وجہ سے جواب دینے سے قاصر ہوگیا کہ سوال پہ نظر ہی نہیں پڑی ۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ سب سے پہلے قیصرانی نے مجھے پروفیسر کا خطاب دیا تھا ۔ آج کل یہ خطاب شگفتہ جی تسلسل کیساتھ استعمال کرتیں ہیں‌۔ ہاں مگر اس اعزاز کا تعلق کسی اور سے اگر جا بنتا ہے تو وہ اردو محفل کے پولیس اسٹیشن پر جاکر ایس ایچ او جناب شمشاد بھائی سے رابطہ کرکے اس اعزاز کی چوری کی ایف آئی آر کٹوا سکتا ہے ۔ :grin:
 

ابوشامل

محفلین
ابو شامل بھائی ۔۔۔ میں آپ کی محبت کے لیئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آپ جیسے حقیقت پسند دوستوں سے ملکر بہت خوشی ہوتی ہے ۔ دسمبر کے اوائل میں کچھ فراغت نصیب آئے گی تو انشاء اللہ محفل پر وقت دینے کی بھرپور کوشش کرنے کروں گا ۔ انشاءاللہ پاکستان اگلے سال درمیان کے کسی مہینے ‌میں آؤں گا ۔ آپ کی دعاؤں اور محبت کا ایک بار پھر شکریہ ۔ :)
آپ کی ذرہ نوازی کا بہت شکریہ ظفری بھائی۔ میں منتظر ہوں دسمبر کا تاکہ محفل پر آپ کی سنجیدہ و شوخ تحاریر دیکھنے کا موقع تو ملے۔
 

ظفری

لائبریرین
آپ کی ذرہ نوازی کا بہت شکریہ ظفری بھائی۔ میں منتظر ہوں دسمبر کا تاکہ محفل پر آپ کی سنجیدہ و شوخ تحاریر دیکھنے کا موقع تو ملے۔
انشاءاللہ ضرور ، بس دعا کریں کہ میری مصروفیت ختم ہونے کا جو عندیہ ملا ہے وہ قائم رہے ۔ :)
 

خوشی

محفلین
میں نے اس دھاگے کو پڑھنے کی کوشش کی تو آپ کے بار ے کچھ پتہ ہی نہیں‌چل سکا کسی نے آپ کی بہت تعریف لکھی ہے ہاہاہاہاہاہاہا

لیکن مجھے یقین ہے آپ اس سے بہت مختلف ہیں کیونکہ جو ادب سے شغل رکھے اس کا مزاج سختی مائل نہیں ہو سکتا
 

تعبیر

محفلین
:hatoff: یہ ٹوپی مین نے اس لیے نہیں اٹرائی کہ اس میں سے خرگوش نکلے گا :laugh: بلکہ اس لیے کہ hats off to you اور شکریہ

میرے خیال سے وضاحت کی ضرورت نہیں آپ سمجھ گئے ہونگے
آغاز تو کردیا اپ نے اللہ کرے آگے سب اچھا اچھا ہو
آمین ن ن ن ن ن ن ن ن ن ن ن ن ن ن
 

ظفری

لائبریرین
میں نے اس دھاگے کو پڑھنے کی کوشش کی تو آپ کے بار ے کچھ پتہ ہی نہیں‌چل سکا کسی نے آپ کی بہت تعریف لکھی ہے ہاہاہاہاہاہاہا

لیکن مجھے یقین ہے آپ اس سے بہت مختلف ہیں کیونکہ جو ادب سے شغل رکھے اس کا مزاج سختی مائل نہیں ہو سکتا

آپ کو میری سخت مزاجی کا تاثر کہاں مل گیا ۔ ؟ :hatoff:
 

ظفری

لائبریرین
:hatoff: یہ ٹوپی مین نے اس لیے نہیں اٹرائی کہ اس میں سے خرگوش نکلے گا :laugh: بلکہ اس لیے کہ Hats Off To You اور شکریہ

میرے خیال سے وضاحت کی ضرورت نہیں آپ سمجھ گئے ہونگے
آغاز تو کردیا اپ نے اللہ کرے آگے سب اچھا اچھا ہو
آمین ن ن ن ن ن ن ن ن ن ن ن ن ن ن

اُمیدِ سحر کا آغاز ہوا تو ہے
تھکا پرندہ محوِ پرواز ہوا تو ہے
;)
 
Top