تعبیر
محفلین
ہوشیار خبردار تو ایسے کیا تھا جیسے پتا نہیں کونسے دھماکے ہونے والے ہیں۔
پاکستان میں روز روز کے دھماکوں سے آپ کیا تنگ نہیں آئے کہ اور بھی دھماکوں کے انتظار میں ہیں
نوک جھونک کی عادت کافی پرانی ہے میری۔۔۔ ہر ایک سے چلتی رہتی ہے مذاق مذاق میں۔۔۔ ویسے میں کمپیوٹر کے معاملہ ہی میں محنتی ہوں بس۔۔۔ ورنہ بہت سست۔۔۔ اور ذمہ دار تو بالکل بھی نہیں۔ یقین نہیں آتا تو امی سے پوچھیں۔
اب آپ اتنا اصرار کر رہے ہیں تو مان ہی لیتی ہوں
ہاہاہا۔۔۔ بے گانی شادی میں تعبیر دیوانی اس کا مطلب ہوا کہ آپ بہت کنفیوژ رہا کرتی تھیں۔ ہے نا؟ اور کوئز والے سیکشن میں حیرت تو مجھے بھی بہت ہوئی تھی آپ کے اتنے اچھے تکے دیکھ کر۔
کنفیوژ کیسے لگی تھی آپ کو؟؟؟
نئے ہونے کی وجہ سے اور جان پہچان نا ہونے کی وجہ سے مجھے لگا کہ شاید آپ کو اچھا نا لگے۔ویسے میں اس بے تکلفی کی بوچھی سے بھی ڈانٹ کھا چکی تھی پہلے ۔ اس لیے مجھے لگا کہ دوسری بار بھی بھرپور عزت افزائی ہو گی یا پھر سرے سے ہی اگنور کیا جائے گا ۔
نہیں نہیں، کہنا تھا نا کہ نہیں ہے کوئی اچھی عادت اس لڑکے میں۔ ویسے یہ والی تعریف آج کل مجھے اوروں سے بھی سننے کو مل رہی ہے الحمدللہ کہ علم آگے بڑھاتا رہتا ہوں۔ شکر ہے، کوئی تو اچھی عادت دریافت ہوئی نا آخر کار۔
دریافت کہاں ہوئی بس ہمیں زبردستی خانہ پری کرنی پڑی
یہ کیوں کہا ہے؟ اتنا مشکل ڈائلاگ مارا ہے آپ نے۔۔۔ آپ کی سمجھ آگیا تھا؟
اب اتنی بھی ناسمجھ نہیں ہوں
یہ اس لیے کہا کہ آپ دوستی کو صرف دوستی سمجھتے ہیں عمر کا فرق کوئی معنی نہیں رکھتا آپ کے لیے اور اس زمانے میں آپ کی ایک انکل نما بھائی سے بھی خوب دوستی تھی
آپ نعرہ مار کر دیکھیں، اب کون کرے گا رہنمائی؟ جواب میں پتا چل جائے گا کہ کس کے نام کا نعرہ لگتا ہے۔۔۔ نبیل بھائی نبیل بھائی یا کوئی اور۔۔۔۔
اوفووووو مذاق کیا تھا نا بلکہ مذاق اڑایا تھا اس نک کا
منظرنامہ کو اتفاقی حادثہ کہا جاسکتا ہے۔ ماوراء اور میری کوئی خاص بات چیت نہیں تھی۔ بلاگ کی وجہ سے جان پہچان تھی بس۔ ایک موصوف بلاگر ہیں جنہیں شاید پردے میں رہنا زیادہ پسند ہے۔ میں ان کے کافی پیچھے پڑا تھا کہ آپ کا انٹرویو لے کر شایع کروں گا ضرور۔۔۔ ادھر ماوراء متاثر تھی محفل پر انٹرویوز کے سلسلے سے جو امن ایمان نے شروع کیا ہوا تھا۔ ماوراء نے اپنے خیال کا ذکر ان موصوف سے کیا تو انہوں نے بتایا کہ عمار بھی کچھ ایسے ہی چکروں میں ہے۔ یہ پتا چلا تو ماوراء نے فورا ایک مختصر سی ای۔میل کی۔
اوہ اچھا پر اب وہ انٹرویوز نہیں پڑھے جا رہے بلاگ پر۔ماوراء سے پوچھا تھا میں نے اس بارے میں
بلاگ پر ہی کیوں آپ دونوں یہ سلسلہ یہاں محفل پر کیوں نہیں شروع کرتے
الٹی کھوپڑی ہے۔ کسی بھی بات پر آجاتا ہے۔ جب میں کسی سے کچھ شئیر کرنا چاہوں یا کسی کو کچھ سمجھانا چاہوں اور وہ نہ سمجھے، کسی سے کچھ توقع کروں اور وہ اس کے برخلاف کرے یا۔۔۔ کچھ بھی، کبھی بھی ہوسکتا ہے۔ کبھی اندر سے موڈ اتنا اچھا ہوتا ہے کہ کچھ ایسا ہو بھی جو بہت برا لگے تب بھی موڈ خراب نہیں ہوتا۔۔۔ خوش رہتا ہوں۔۔۔ جیسے ابھی کچھ دیر پہلے ہوا ہے۔
ابھی کچھ دیر پہلے موڈ خراب ہوا یا اچھاااااااااا۔ ویسے عمار آپکا برتھ اسٹار کیا ہے؟؟؟
دوست وہ جو۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا بس کافی ہے اتنا۔ ورنہ لکھتا ہی جاؤں گا۔
لکھیں نا منع کس نے کیا ہے
وہ کیوں اور کیسے ؟؟؟ویسے میں اچھا دوست نہیں ہوں۔
اور مجھے پتا ہے کہ آپ کا "بعد" کبھی نہیں آنے والا۔
یا خدایا میں سمجھی کہ میرے اتنے سوال سن کر ہی آپ اپنا سر پکڑ لیں گے پر آپ کو تو لگتا ہے کہ اچھا لگ رہا ہے میرا پوچھنا چلیں تو پھر شروع ہو جاتے ہیں۔ایسا کیا
اگر زندگی بھی کمپیوٹر کی طرح ہوتی تو آپ اس میں کیا ڈلیٹ کرتے؟کیا سیو کرتے،کیا ایڈت،کیا کاپی پیسٹ وغیرہ وغیرہ
اور میں آپ کو کوئی تھینکس/ شکریہ نہیں کہہ رہا۔۔۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ نے اچھا نہیں لکھا۔۔۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے اپنی آپی کو شکریہ کہنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ صحیح؟
ہمیشہ خوش رہیں آپ۔
بالکل کہ تکلف میں ہے تکلیف سراسر
آپ بھی ہمیشہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ ڈھیر سارا خوش رہیں ۔اپنے پڑ پڑ پڑ پوتوں اور پڑ نواسوں کے ساتھ