ہوشیار،خبردار کہ اب ہم آ رہے ہیں میدان میں
ہوشیار خبردار تو ایسے کیا تھا جیسے پتا نہیں کونسے دھماکے ہونے والے ہیں۔
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
عمار کو شروع شروع میں صرف زینب سے نوک جھونک کرتے دیکھا تھا اور اس دوستی اور نوک جھونک میں ہمیشہ زینب کا پلڑا بھاری دیکھا تھا۔ اس لیے یہی لگا کہ عمار اس وقت کے راہبر کافی دوستانہ مزاج کے ہیں اور مجھے لگا کہ یہ زینب کے بڑے بھائی ہیں ۔تاثر اب بدل گیا کہ تب مجھے راہبر ذمہ دار ٹائپ نہیں لگے تھے جبکہ عمار کافی ذمہ دار اور محنتی لڑکا ہے
نوک جھونک کی عادت کافی پرانی ہے میری۔۔۔ ہر ایک سے چلتی رہتی ہے مذاق مذاق میں۔۔۔ ویسے میں کمپیوٹر کے معاملہ ہی میں محنتی ہوں بس۔۔۔ ورنہ بہت سست۔۔۔ اور ذمہ دار تو بالکل بھی نہیں۔ یقین نہیں آتا تو امی سے پوچھیں۔
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
بات چیت کا آغاز عمار کے منگنی کے تھریڈ میں ہوا تھا ۔تب میں نئی نئی یعنی فرسٹ ائیر فول تھی یہاں ان دنوں
تب میں نے ڈرتے ڈرتے مبارک باد دی تھی کہ پتہ نہیں شاید عمار کر برا لگے اور وہ یہ کہتے ہوئے لفٹ نا کریں کہ بیگانی شادی میں تعبیر دیوانی
لیکن عمار نے بہت اچھے سے میری مبارکبادی وصول کی اور جواب بھی دیا
باقاعدہ جان پہچان محفل کوئز سے ہوئی جب میں نے عمار کے بارے میں سب جواب صحیح صحیح دئے(سب نہیں کافی،کہنے میں کیا حرج ہے ویسے
)
ہاہاہا۔۔۔ بے گانی شادی میں تعبیر دیوانی
اس کا مطلب ہوا کہ آپ بہت کنفیوژ رہا کرتی تھیں۔ ہے نا؟ اور کوئز والے سیکشن میں حیرت تو مجھے بھی بہت ہوئی تھی آپ کے اتنے اچھے تکے دیکھ کر۔
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)(عمار کیا خیال ہے ناپسندیدہ بھی لکھ دوں )
اچاااااکوئی اچھی عادت بھی ہے کیا؟؟؟ اور بری عادات کی تو لانگ لسٹ ہے
اوہ سوری تھوڑی دیر کے لیے لگتا ہے کہ زینب کی روح مجھ میں حلول کر گئی تھی
اچھی عادت ۔۔۔دوستانہ مزاج،بہت سے لوگ اپنا ہنر اپنے تک ہی محدود رکھتے ہیں جبکہ عمار اسے آگے بڑھاتے/پھیلاتے اور بانٹتے ہیں
بری عادت چلو رہنے دیتے ہیں
نہیں نہیں، کہنا تھا نا کہ نہیں ہے کوئی اچھی عادت اس لڑکے میں۔
ویسے یہ والی تعریف آج کل مجھے اوروں سے بھی سننے کو مل رہی ہے الحمدللہ کہ علم آگے بڑھاتا رہتا ہوں۔
شکر ہے، کوئی تو اچھی عادت دریافت ہوئی نا آخر کار۔
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
یہی کہ دوستی کوئی سرکاری نوکری نہیں جس میں عمر کی کوئی قید ہو (آپ سب میرے اس جملے سے بہت زیادہ متاثر نا ہوں بس ڈائیلاگ مارا ہے اشفاق احمد کا تھوڑی سی ترمیم سے اس نے محبت کے بارے میں کہا تھا )
یہ کیوں کہا ہے؟ اتنا مشکل ڈائلاگ مارا ہے آپ نے۔۔۔ آپ کی سمجھ آگیا تھا؟
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
پیغام یہ کہ ہمیشہ خوش رہو اور ڈھیر ساری کامیابیاں حاصل کرو
آمین۔۔۔ بہت شکریہ۔
سوال۔۔۔اب ہمارا راہبر کون ہو گا
کون ہماری رہنمائی کریگا
آپ نعرہ مار کر دیکھیں، اب کون کرے گا رہنمائی؟ جواب میں پتا چل جائے گا کہ کس کے نام کا نعرہ لگتا ہے۔۔۔
نبیل بھائی نبیل بھائی یا کوئی اور۔۔۔۔
منظرنامہ کا خیال ماوراء کے ساتھ کیوں اور کیسے آیا؟؟؟
منظرنامہ کو اتفاقی حادثہ کہا جاسکتا ہے۔ ماوراء اور میری کوئی خاص بات چیت نہیں تھی۔ بلاگ کی وجہ سے جان پہچان تھی بس۔ ایک موصوف بلاگر ہیں جنہیں شاید پردے میں رہنا زیادہ پسند ہے۔
میں ان کے کافی پیچھے پڑا تھا کہ آپ کا انٹرویو لے کر شایع کروں گا ضرور۔۔۔ ادھر ماوراء متاثر تھی محفل پر انٹرویوز کے سلسلے سے جو امن ایمان نے شروع کیا ہوا تھا۔ ماوراء نے اپنے خیال کا ذکر ان موصوف سے کیا تو انہوں نے بتایا کہ عمار بھی کچھ ایسے ہی چکروں میں ہے۔ یہ پتا چلا تو ماوراء نے فورا ایک مختصر سی ای۔میل کی۔
میں تو ویسے ہی ہر نئے نئے کام میں ٹانگ اڑانے کو تیار رہتا ہوں خوشی سے۔۔۔ ہامی بھر لی کہ کیوں نہیں۔۔۔ ضرور۔۔۔
بس، تھوڑی بہت ڈسکشن کی کہ کس طرح چلائیں گے، کیا ہوگا؟ اور پھر شروع کردیا۔۔۔ ابتداء میں صرف انٹرویو لینے کا سوچا تھا، بعد میں کام کچھ بڑھ ہی گیا اور اتنا کہ اب سمیٹنا مشکل ہوجاتا ہے۔
آپ کو غصہ کب اور کس بات پر آتا ہے؟؟؟
الٹی کھوپڑی ہے۔ کسی بھی بات پر آجاتا ہے۔
جب میں کسی سے کچھ شئیر کرنا چاہوں یا کسی کو کچھ سمجھانا چاہوں اور وہ نہ سمجھے، کسی سے کچھ توقع کروں اور وہ اس کے برخلاف کرے یا۔۔۔ کچھ بھی، کبھی بھی ہوسکتا ہے۔ کبھی اندر سے موڈ اتنا اچھا ہوتا ہے کہ کچھ ایسا ہو بھی جو بہت برا لگے تب بھی موڈ خراب نہیں ہوتا۔۔۔ خوش رہتا ہوں۔۔۔ جیسے ابھی کچھ دیر پہلے ہوا ہے۔
دوستی اور دوست کی تعریف آپکی نظر میں؟؟؟
دوستی کو شاید بیان نہیں کیا جاسکے۔۔۔ دوستی ایک احساس ہے۔۔۔ کسی سے لگاؤ ہے۔۔۔ اور دوست۔۔۔ دوست وہ ہے جو واقعی آپ سے نہ صرف مخلص ہے بلکہ آپ کی ہر بات کو سمجھتا ہے۔ شک کرنے کے بجائے حقائق سمجھتا ہے۔ جس سے آپ کو کوئی بات کہتے ہوئے یہ جھجک محسوس نہ ہوتی ہو کہ یہ بات کہہ تو رہا ہوں لیکن جواب اللہ جانے کیا ملے۔۔۔ دوست وہ جو آپ کی اپنی غلطی پر شرمندہ دیکھ کر آپ کو معاف کردے۔ دوست وہ جو۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا بس کافی ہے اتنا۔
ورنہ لکھتا ہی جاؤں گا۔
ویسے میں اچھا دوست نہیں ہوں۔
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )
یہ بعد کے لیے چھوڑ دیتی ہوں
اور مجھے پتا ہے کہ آپ کا "بعد" کبھی نہیں آنے والا۔
اور میں آپ کو کوئی تھینکس/ شکریہ نہیں کہہ رہا۔۔۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ نے اچھا نہیں لکھا۔۔۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے اپنی آپی کو شکریہ کہنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ صحیح؟
ہمیشہ خوش رہیں آپ۔