مہمان اس ہفتے کے مہمان "فہیم"

عائشہ عزیز

لائبریرین
چلو جی فہیم بھیا کی شامت آگئی میرے ہاتھوں ۔۔:p

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

اتنی دیر ہوگئی بھیا سے بات کرتے اب تو یاد بھی نہیں پہلا تاثر کیا تھا بقول بھیا کے کسی کو خوش آمدید کہنے میں خاصے سست ہیں اس لیے مجھے یاد نہیں پڑتا کہ بھیا نے مجھے خوش آمدید کہا ہو۔ :) لیکن یہاں ایک بہت مزے کی بات یاد آگئی خیر وہ فہیم بھیا کے سسپنس کے لیے یوں ہی چھوڑتی ہوں۔ تاثر ابھی تک یہی کہ ایک بڑے بھیا ہیں جن سے اپنی چھوٹو پریشان نہیں دیکھی جاتی :)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

کون ہے جو محفل میں آیا۔ والے دھاگے میں ہی ہوا ہوگا اور ابھی جب بھی بھیا آتے ہیں تو محفل پر بات ہوتی ہے اور زیادہ تر میں ہی بھیا کو آواز لگاتی ہوں۔ :)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

میرا موڈ خراب دیکھ کر بھیا کہتے ہیں۔
"اوئے چھوٹو
یہ منہ کیوں لٹکا تمہارا، چلو جلدی سے گھماؤ اسے 180 ڈگری پر۔۔۔ ۔۔۔ ۔ :)"
اور بتاؤں مجھے اتنا اچھا لگتا ہے جب بھیا مجھے چھوٹو، گڑیا، چندا، چھٹکی بہنا، مرسڈیز بہنا جیسے مزے مزے کے ناموں سے بلاتے ہیں پر ناں آج کل بھیا صاحب مجھے "آپ" کہہ کر بلا رہے ہیں۔ جس پر میرا دل کر رہا ہے کہ بھیا کو دھمکی دے دوں :cautious:

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

بھیا تو مجھے ہر وقت سکھاتے رہتے ہیں کہ چھوٹو تمہاری ناک پر غصہ بالکل اچھا نہیں لگتا اور نہ ہی تم اداس اچھی لگتی ہو اور اپنے اسٹوڈنٹس پر غصہ ذرا کم کیا کرو۔ اور کسی بات کا پتا بھی رکھا کرو ہر بات "مجھے کیا پتا؟" پر ختم نہ کیا کرو ۔۔۔لیکن میں سمجھوں تو پھر ہے ناں :p

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

فہیم بھیا آپ بہت اچھے بھیا ہیں ہمیشہ یوں ہی رہیے گا۔ :)
اور ایک مشورہ کم دھمکی دینی ہے کہ بھیا جب آپ کی شادی ہو جائے تو محفل پر آنا کم مت کیجئے گا ۔۔۔اچھا! ورنہ آپ کو اپنے چھوٹو کا تو پتا ہے جب مجھے گوشا آ جائے تو ۔۔۔

مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
کون ہے جو محفل میں آیا والے دھاگے میں بھیا کے کمنٹس۔۔ :)

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں تو بس ہو جائیے شروع )

اس سوال کو ریزرو کرتی ہوں جب کچھ کہنا ہوگا ناں تو فہیم کو یہاں ٹیگ کر دوں گی۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
چلو جی فہیم بھیا کی شامت آگئی میرے ہاتھوں ۔۔:p
شامت آئسکریم کا دوسرا نام ہوتا ہےنہ
ایسا ہے تو لے آؤ جتنی چاہے :)

اتنی دیر ہوگئی بھیا سے بات کرتے اب تو یاد بھی نہیں پہلا تاثر کیا تھا بقول بھیا کے کسی کو خوش آمدید کہنے میں خاصے سست ہیں اس لیے مجھے یاد نہیں پڑتا کہ بھیا نے مجھے خوش آمدید کہا ہو۔ :) لیکن یہاں ایک بہت مزے کی بات یاد آگئی خیر وہ فہیم بھیا کے سسپنس کے لیے یوں ہی چھوڑتی ہوں۔ تاثر ابھی تک یہی کہ ایک بڑے بھیا ہیں جن سے اپنی چھوٹو پریشان نہیں دیکھی جاتی :)
مزے کی بھلے سسپنس کے لیے چھوڑ دو لیکن یہ تو بتادینا تھا کہ کس مزے کی تھی۔ آئسکریم کے یا گول گپوں کے :)
اور بڑے بھیا سے تو واقعی نہیں دیکھی جاتی نہ پریشانی چھوٹو کی۔ ورنہ پھر وہ بڑے بھیا ہی کہاں کے ہوئے :)

کون ہے جو محفل میں آیا۔ والے دھاگے میں ہی ہوا ہوگا اور ابھی جب بھی بھیا آتے ہیں تو محفل پر بات ہوتی ہے اور زیادہ تر میں ہی بھیا کو آواز لگاتی ہوں۔ :)
کسی انٹرویو میں بات ہوئی تھی پہلے شاید :)

میرا موڈ خراب دیکھ کر بھیا کہتے ہیں۔
"اوئے چھوٹو
یہ منہ کیوں لٹکا تمہارا، چلو جلدی سے گھماؤ اسے 180 ڈگری پر۔۔۔ ۔۔۔ ۔ :)"
اور بتاؤں مجھے اتنا اچھا لگتا ہے جب بھیا مجھے چھوٹو، گڑیا، چندا، چھٹکی بہنا، مرسڈیز بہنا جیسے مزے مزے کے ناموں سے بلاتے ہیں پر ناں آج کل بھیا صاحب مجھے "آپ" کہہ کر بلا رہے ہیں۔ جس پر میرا دل کر رہا ہے کہ بھیا کو دھمکی دے دوں :cautious:
مجھے لگا کہ میری چھوٹو بہنا اب بڑی ہوگئی ہے اور غصے والی بھی تو اسے اب با تمیز ہی پکارا جائے :)
لیکن اگر چھوٹو کو اچھا نہیں لگا تو سوری ی ی ی ی:disapointed:
ہمیں جو چاہے دھمکی دے سکتی ہے اس کی وہ :)

بھیا تو مجھے ہر وقت سکھاتے رہتے ہیں کہ چھوٹو تمہاری ناک پر غصہ بالکل اچھا نہیں لگتا اور نہ ہی تم اداس اچھی لگتی ہو اور اپنے اسٹوڈنٹس پر غصہ ذرا کم کیا کرو۔ اور کسی بات کا پتا بھی رکھا کرو ہر بات "مجھے کیا پتا؟" پر ختم نہ کیا کرو ۔۔۔ لیکن میں سمجھوں تو پھر ہے ناں :p
جبکہ یہ بچی ماشاءاللہ پہلے ہی بہت سمجھدار اور ذہین ہے :)

فہیم بھیا آپ بہت اچھے بھیا ہیں ہمیشہ یوں ہی رہیے گا۔ :)
اور ایک مشورہ کم دھمکی دینی ہے کہ بھیا جب آپ کی شادی ہو جائے تو محفل پر آنا کم مت کیجئے گا ۔۔۔ اچھا! ورنہ آپ کو اپنے چھوٹو کا تو پتا ہے جب مجھے گوشا آ جائے تو ۔۔۔
ہم کوئی موسمی پھل تو ہیں نہیں کہ موسم بدلتے ہیں خراب ہوجائیں :)
اور کس نے کہا کہ ہم بعد میں نہیں آئیں گے محفل پر :)

کون ہے جو محفل میں آیا والے دھاگے میں بھیا کے کمنٹس۔۔ :)
:)

اس سوال کو ریزرو کرتی ہوں جب کچھ کہنا ہوگا ناں تو فہیم کو یہاں ٹیگ کر دوں گی۔ :)
جی آپ بالکل فہیم کو ٹیگ کردیجئے گا :)
 
Top