کافی تاخیر کے بعد پھر وقت آگیا ہے ایک نئی اور دلچسپ شخصیت کا۔ جن کو مدعو تو بہت پہلے کرنا تھا پر انکی انکساری کی وجہ سے کچھ دیر ہو گئی ۔
ہماری اس دفعہ کہ مہمان شخصیت کافی جانی پہچانی شخصیت ہیں خود کو محفل کا ایکس ٹو مانتی ہیں جبکہ ہم انہیں ایم بی سی کہتے ہیں یعنی محفل بروڈ کاسٹنگ ۔ عمران سیریز کے عمران ہیں یعنی جاسوس کسی بھی قسم کی معلومات درکار ہوں ان سے مفت خدمات حاصل کریں۔ارکان کو ہر دفعہ محفل کے نئے نئے فیچرز بھی متعارف کرتے نظر آتے ہیں ۔ کمپیوٹر گرافکس میں ماہر بھی ہیں اور میک اپ کرنے کے شوقین بھی
مگر صرف تصویری
یہ گانا شاید انہی کے لیے بنا ہے کہ آتے جاتے ہوئے میں سب پر نظر رکھتا ہوں نام عبدل نہیں بلکہ فہیم ہے میرا سب پر نظر رکھتا ہوں ۔(فلم شان)
کافی زندہ دل ،ہنس مکھ اور دوست مزاج انسان ہیں۔ سب کے ساتھ بنائے رکھتے ہیں مسکرانے اور مسکراہٹیں باٹنے والی اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں
آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا، انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں تو بس ہو جائیے شروع )