مہمان اس ہفتے کے مہمان "محسن حجازی"

تعبیر

محفلین
روتوں کو ہنسائے اور ہنستوں کو اور بھی ہنسائے۔ :grin: جی بالکل اس دفعہ کے مہمان ہیں محفل کی مسکراہٹ و شرارت
تعارف کے لیے بس انکا نام ہی کافی ہے کہ جہاں کہیں کسی تھریڈ میں انکا کوئی پیغام ہو ہر ممبر وہ ضرور ضرور پڑھتا ہے ۔ این چہ چکر است :laugh: جی تو اس دفعہ کے ہمارے مہمان ہیں

[
977H_28.gif
محسن
977H_28.gif

کرنا ہم سے نے وہی ہے کہ ان سوالات کے ذریعے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا ہے :)

1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

(مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دے سکتے ہیں ورنہ جیسے وہ مناسب سمجھیں)

چلیں جی اب ہم سب اپنے اپنے جوابات/ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ :)
 
تعبیر

محفلین
1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

مجھے یاد ہے اب تک اور میں شکر کرتی ہوں کہ شکر ہے کہ محسن نے بات کی تھی مجھ سے ورنہ مجھے کبھی پتہ نہ لگتا کہ محسن بھی اس محفل کے ممبر ہیں۔
پہلا تاثر ہی شاندار تھا ۔ میں نے انہیں تب ہی کمنٹ دے دیا تھا کہ محسن آپ خاصے دلچسپ آدمی ہیں۔
بیچ میں کچھ تاثر پکا نہیں تھا ;) پر اب میرا یہ بہت پیارا پیارا بھائی اور دوست ہے اور مجھے بہت بہت عزیز ہے ۔

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں[/COLOR])

محسن سے پہلی بار بات میرے تعارف کے ایک تھریڈ میں ہوئی تھی اس کے بعد انٹرویو کے سیکش میں :laugh: میں نے بیچارے کو خواہ مخواہ ایک لیکچربھی دیا تھا ۔ جو اس نے بہت آرام سے سن لیا تھا۔جبکہ اب کسی کو کچھ کہو تو وہ ذاتیات پر اتر آتا ہے ۔

3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

بہت ساری ہیں
ایک فرمانبرادر ہے
بڑوں کی بہت عزت کرتا ہے
ہنس مکھ ہے بہت
میری ڈانٹ آرام سے سن لیتا ہے
مائینڈ نہیں کرتا
بہت بڑے دل والا ہے
بہت کیئرنگ ہے
انا پرست بالکل نہیں ہے
معاف کرنا جانا ہے

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

ہنسو اور ہنساؤ
ایک اور سیکھنے کی کوشش کر رہی ہوں اور وہ ہے سستی :laugh:

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

سوری محسن کے شروع میں آپ کو بہت ڈانٹی تھی/ وجی اسکی یہ تھی کہ آپ میری بات سنتے ہی نہیں تھے۔ ایک اور وجہ بھی ہے جو کہ ہے تو عجیب پر مجھ میں یہ بری عادت ہے۔وہ عادت یہ ہے کہ جب کوئی مجھے اچھا لگتا ہے اور میری جو فیلنگز اس کے لیے ہوتی ہیں میں وہی اگلے سے بھی اپنے لیے expect کرتی ہوں۔ جب کہ جانتی بھی ہوں کہ زبردستی کسی کے دل میں گھر نہیں کر سکتے۔ آپ چھوٹے ہو اس لیے رعب بھی جماتی تھی صرف اپنا سمجھ کر :) کچھ بھی برا لگا ہو تو میں معافی چاہتی ہوں بلکہ مجھے یقین ہے کہ نا کہے ہی معاف کر دیا ہو گا۔

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

ہمیشہ ہونہی ہنستے مسکراتے رہو ۔ کبھی کوئی پریشانی آپ کے قریب نہ پھٹکے۔ مجھے آپ بالکل ایک بھائی کی طرح عزیز ہو۔ بہت بہت اسپیشل فیلنگز ہیں اس حوالے سے اور مجھے آپ کا یہ جملہ کہنا بہت بہت بہت پسند ہے یہ لکھتے ہوئے آپ بہت کیوٹ لگتے ہو ۔ این چہ چکر است۔
ایک دفعہ میری فرمائش پر میرے لیے یہ بول دیں:)
 
ماوراء

محفلین
روتوں کو ہنسائے اور ہنستوں کو اور بھی ہنسائے۔ :grin: جی بالکل اس دفعہ کے مہمان ہیں محفل کی مسکراہٹ و شرارت
تعارف کے لیے بس انکا نام ہی کافی ہے کہ جہاں کہیں کسی تھریڈ میں انکا کوئی پیغام ہو ہر ممبر وہ ضرور ضرور پڑھتا ہے ۔ این چہ چکر است :laugh: جی تو اس دفعہ کے ہمارے مہمان ہیں
تعبیر، یہاں میں آپ سے متفق ہوں۔:grin:

1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
ابھی پروفائل دیکھنے پر پتہ چلا ہے کہ محسن نومبر 2005 میں محفل پر آئے تھے اور میں دسمبر 2005 میں۔ لیکن یقین کریں میری جون 2008 تک کبھی ان سے بات نہیں ہوئی۔ شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ محسن زیادہ ایکٹو نہیں تھے، اور اگر آتے بھی تھے تو گپ شپ وغیرہ فورم پر کم ہی آتے تھے۔ (مجھے تو یہی یاد پڑتا ہے۔) ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی گپ شپ کی طرف آئے ہیں۔ اور چند ایک بار ہی میری ان سے بات ہوئی ہے۔ ایک بار مجھے یاد ہے کہ محسن نے اپنی ڈیٹ آف برتھ لکھی تھی، تو اس وقت میں نے سوچا تھا، ماشاءاللہ ابھی بچہ ہے اور کام اتنے بڑے۔

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
جون، جولائی میں ہی شاید بات ہوئی تھی، وہ بھی محفل کے ایک گھمبیر مسئلے پر۔ :grin:

3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
میں نے نوٹ کیا ہے، ان کو جو مرضی آپ کہہ دیں، ان پر تنقید کر دیں، ناراض نہیں ہوتے۔ لیکن حساس بھی لگتے ہیں، شاید برا مناتے ہوں لیکن محسوس نہیں کرواتے۔

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
اللہ کا شکر ابھی تک ایسا موقع نہیں آیا کہ محسن مجھے کوئی سبق سکھائیں۔:grin:

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
سوال یہ ہے کہ جیسا کہ تعبیر نے بھی کہا کہ جس تھریڈ میں آپ جاتے ہیں وہاں سارے ممبرز جاتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے؟
شعر نمبر 2 کب لکھنا ہے؟ میں نے اپنے دستخط میں رکھنا ہے۔ :(

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
خاص یہی کہ "بہت اچھا بچہ ہے" اور یہ بھی کہ "ہمیشہ ہنستے رہیں اور ہنساتے رہیں۔"

اور آپ کی طرح مجھے یہ لکھنے کی ضرورت تو نہیں ہے نا؟ کہ "گو کہ ہماری زیادہ بات چیت نہیں تو کوئی بات بری لگے تو معذرت۔"
 
تعبیر

محفلین
کیوں ماوراء اختلاف کیوں ہے

مجھے تو اگر بورڈ انڈیکس پر محسن کا نام نظرآئے تو ضرور پڑھتی ہوں اور آپ بھی دیکھیے گا وہاں بہت سارے ممبرز شکریہ کرکے جاتے ہیں
 
ایم اے راجا

محفلین
لیں جی ہم بھی حاضر ہیں محفل کی ہر دلعزیز شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے۔

1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

جواب:- کہ وہ بہت اچھے مخلص اور دوسروں کے ہمدرد شخص ہیں اور یہ تاثر ابتک قائم ہے اور امید ہیکہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

جواب:- ان سے کبھی براہِ راست بات نہیں ہوئی اور کس تھریڈ پر ملاقات ہوئی یہ بھی یاد نہیں۔

3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

جواب:- کہ وہ ہمیشہ خوش رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھتے ہیں۔

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

جواب:- کہ ہمیشہ خوش رہو اور دوسروں کو خوش رہنے کے مواقعے فراہم کرو۔

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

جواب:- ہمیشہ خوش رہو۔

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

جواب:- اللہ آپکو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے اور ہمیں آپکی قربت ہمیشہ دستیاب رہے۔ ( آمین)
 
طالوت

محفلین
1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
پہلے تاثر کے بارے میں کچھ کہنا خاصا مشکل ہے ۔۔۔ کیونکہ ٹھیک سے یاد نہیں کہ پہلی بار ٹکراو کہاں ہوا تھا شاید تعارفی سیکشن میں اور وہاں خوش آمدید کہنے والے کے بارے میں کیا تاثر قائم کیا جا سکتا ہے ؟؟

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
جیسے کہ بیان کر چکا کہ شاید تعارفی سیکشن میں ۔۔۔

3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
ان کی عادتوں کا تو پتا نہیں ۔۔۔ تاہم موصوف نے ذاتی میں مجھے ایک مشورہ دیا تھا فورم کے حوالے سے اور یقیننا یہ ایک اچھی عادت ہے کہ نئے یا ہم خیال لوگوں کو خبردار کرنا ۔۔۔

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
ہنسنا ہنسانا

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
سہمی سہمی مسکراہٹ ہے ان کی اوتار میں اسے بدل لیں ۔۔۔ اور جناب والا آپ خاصے پرانے رکن ہیں تو آپکے مزید مشوروں کا نتظار ہے مگر ذاتی میں

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
مجھے تو محسن کی طرف سے انتظار ہے کہ وہ کچھ کہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
وسلام
 
زینب

محفلین
مجھے تو خاصا ہوم ورک کرنا پڑے گا۔ہی ہی ہی اتنا لکھائی میں کنجوس بندا اس کے لیے تو لفظ بھی کنجوس ہونے چاہیئں
 
محسن حجازی

محفلین
ارے آج ہم کو مہمان کیا کسی نے؟
نا دانستہ یہ کیا غضب کیا کسی نے؟
ایں چہ چکر است؟ :grin:

[quoteاقتباس از تعبیر:
مجھے یاد ہے اب تک اور میں شکر کرتی ہوں کہ شکر ہے کہ محسن نے بات کی تھی مجھ سے ورنہ مجھے کبھی پتہ نہ لگتا کہ محسن بھی اس محفل کے ممبر ہیں۔
پہلا تاثر ہی شاندار تھا ۔ میں نے انہیں تب ہی کمنٹ دے دیا تھا کہ محسن آپ خاصے دلچسپ آدمی ہیں۔
بیچ میں کچھ تاثر پکا نہیں تھا پر اب میرا یہ بہت پیارا پیارا بھائی اور دوست ہے اور مجھے بہت بہت عزیز ہے ۔[/QUOTE]
ادی آپ بھی مجھے بہت بہت عزیز ہیں جہاں تک ڈانٹ ڈپٹ کی بات رہی تو انٹرویو میں بہت ڈانٹ ڈپٹ ہوئی لیکن جب بھی ہوئی مجھے بہت بہت اچھا لگا۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اگر کوئی آپ سے بے تکلفی کا اظہار کرتا ہے تو یہ ایک اعزاز کی بات ہے اور میں اس مزاج کا آدمی نہیں ہوں کہ reserve رہنے کے چکر میں دوسروں کی محبتوں کو جھٹک دوں۔ آپ میری پیاری سی باجی ہیں بلکہ ادی ہیں سو کان بھی کھینچ سکتی ہیں۔ جیہ بھی میری بڑی بہن کی طرح ہیں وہ بھی کافی کچھ کہہ دیتی ہیں اچھا لگتا ہے۔ نبیل بھائی بھی بڑے بھائيوں کی طرح ہیں ان کی بات کا برا منانا بھی حماقت ہوگی۔ پھر اپنے شمشاد بھائی ہیں ان کا تو کیا ہی کہنا! وہ تو موقع کی تلاش میں رہتے ہیں اور مجھے بہت ہی اچھا لگتا ہے جب وہ ایسا کرتے ہیں۔ :grin: آخر کو ہر رکن کے ساتھ تو ان کا ایسا رویہ نہیں۔ اسی طرح آپ بھی ہر کسی کو تو نہیں ڈانٹتیں۔ مجھے آپ اور آپ کی ڈانٹ ڈپٹ اور شخصیت سب سے انس ہے۔ سدا خوش رہئے!

محسن سے پہلی بار بات میرے تعارف کے ایک تھریڈ میں ہوئی تھی اس کے بعد انٹرویو کے سیکش میں میں نے بیچارے کو خواہ مخواہ ایک لیکچربھی دیا تھا ۔ جو اس نے بہت آرام سے سن لیا تھا۔جبکہ اب کسی کو کچھ کہو تو وہ ذاتیات پر اتر آتا ہے ۔
مجھے تو وہ جملہ بھی یاد ہے۔ میں نے لکھا تھا کہ ہم بھی پاکستان میں رہتے ہیں، پاکستان ہمارا ملک ہے اور یہ اسلام کے نام پر بنا تھا۔ یہ سب ہم کو تیسری جماعت کی معاشرتی علوم کی کتاب سے معلوم ہوا۔ :grin:
تو گویا وہ پھیلے ہوئے حالات پر ایک گہرا طنز تھا جسے آپ نے محسوس کیا اور محظوظ بھی ہوئیں :grin:

سوری محسن کے شروع میں آپ کو بہت ڈانٹی تھی/ وجی اسکی یہ تھی کہ آپ میری بات سنتے ہی نہیں تھے۔ ایک اور وجہ بھی ہے جو کہ ہے تو عجیب پر مجھ میں یہ بری عادت ہے۔وہ عادت یہ ہے کہ جب کوئی مجھے اچھا لگتا ہے اور میری جو فیلنگز اس کے لیے ہوتی ہیں میں وہی اگلے سے بھی اپنے لیے expect کرتی ہوں۔ جب کہ جانتی بھی ہوں کہ زبردستی کسی کے دل میں گھر نہیں کر سکتے۔ آپ چھوٹے ہو اس لیے رعب بھی جماتی تھی صرف اپنا سمجھ کر کچھ بھی برا لگا ہو تو میں معافی چاہتی ہوں بلکہ مجھے یقین ہے کہ نا کہے ہی معاف کر دیا ہو گا۔

ارے بابا! یہ بات تو ہم کو پے لے سے مالوم ہے! :grin:
بالکل چھوٹا سمجھ کر اور اپنا سمجھ کر ہی کوئی حق جتاتا ہے وگرنہ ایسا تھوڑا ہی ہوتا ہے! سو یہ جانتے ہوئے مجھے برا لگنے کی بجائے ہر دفعہ بہت اچھا لگا اور لگتا رہے گا۔ ہاں کہیں مجھ سے کوئی کوتاہی ہو گئي ہو تو معافی کا طلب گار ہوں امید ہے کہ چھوٹا اور نادان سمجھ کر آئندہ بھی صرف نظر کرتی رہیں گی۔
 
مغزل

محفلین
لوآج اپنے دام میں صیّاد آگیا
شکریہ تعبیر بہنا۔۔ سلامت رہئیے۔

جب محسن تشریف لائیں گے تو ۔۔ میں بھی ضربِ نطق سے انہیں مضروب کرنے کو آن پہنچوں گا
جاب تک دیگر احباب و احبّاء کی آراء سے لطف لیتا ہوں ۔۔۔۔
کہاں ہو تم چلے آؤ ۔۔میاں محسن میاں محسن
(ارے یہ تو کسی قرض خواہ کے بھوت کی طرح آبھی چکے ۔۔ ) (تدوین)
 
محسن حجازی

محفلین
ابھی پروفائل دیکھنے پر پتہ چلا ہے کہ محسن نومبر 2005 میں محفل پر آئے تھے اور میں دسمبر 2005 میں۔ لیکن یقین کریں میری جون 2008 تک کبھی ان سے بات نہیں ہوئی۔ شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ محسن زیادہ ایکٹو نہیں تھے، اور اگر آتے بھی تھے تو گپ شپ وغیرہ فورم پر کم ہی آتے تھے۔ (مجھے تو یہی یاد پڑتا ہے۔) ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی گپ شپ کی طرف آئے ہیں۔ اور چند ایک بار ہی میری ان سے بات ہوئی ہے۔ ایک بار مجھے یاد ہے کہ محسن نے اپنی ڈیٹ آف برتھ لکھی تھی، تو اس وقت میں نے سوچا تھا، ماشاءاللہ ابھی بچہ ہے اور کام اتنے بڑے۔
بچے والی بات تو خاتون آپ بہ اصرار کہیئے بہ تکرار کہئے بلکہ ہم کہیں گے کہ ببانگ دہل کہئے! :grin: اس میں آپ کو ہم یہ رعایت دے سکتے ہیں کہ جواب میں ہم آپ کو نبا کی طرح آنٹی نہیں کہیں گے دیکھئے کتنی دل گردے کی بات ہے کیا حاتم طائی کی قبر کو لات رسید کی ہے ہم نے :grin:
دوسری بات پر ہم خود بھی متذبذب ہیں کہ یوں گزرے جاتے ہیں ماہ سال کیا نقش چھوڑا تو نے لوح جہاں پر۔۔۔ مانند شبنم تبخیر کنند یا چمکے گا مثل انجم آسماں پر۔۔۔ بھئي اس کو شعر نہ سمجھا جائے ایسے ہی لکھ دیا۔۔۔

میں نے نوٹ کیا ہے، ان کو جو مرضی آپ کہہ دیں، ان پر تنقید کر دیں، ناراض نہیں ہوتے۔ لیکن حساس بھی لگتے ہیں، شاید برا مناتے ہوں لیکن محسوس نہیں کرواتے۔
بہت حساس ہوں محسوس بھی کر جاتا ہوں، سوچتا بھی ہوں لیکن ردعمل دیتے ہوئے بہت نرم پڑ جاتا ہوں سوچتا ہوں دوسرا بھی انسان ہے۔ جہاں تک تنقید کا تعلق ہے، محض تنقید برائے تنقید ہو یا فریق ثانی کی علمی حیثیت واضح طور پر صفر ہو تو بہت سخت جواب بھی دیتا ہوں۔

سوال یہ ہے کہ جیسا کہ تعبیر نے بھی کہا کہ جس تھریڈ میں آپ جاتے ہیں وہاں سارے ممبرز جاتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے؟
شعر نمبر 2 کب لکھنا ہے؟ میں نے اپنے دستخط میں رکھنا ہے۔
کیا بات ہے! سوال بھی پوچھے جا رہے ہیں! لیجئے دوسرے سوال کا مختصر جواب تو یہ ہے کہ یہ تو پڑھنے والے ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے۔ تاہم آپ کی فرمائش پر اس کا بھی مختصر تجزیہ پیش کیے دیتے ہیں:
ہماری تحاریر پڑھنے والوں کے دو گروہ ہیں، ایک خواتین اور بچے، دوسرے مرد حضرات۔ مرد حضرات زیادہ تر ہماری انگارے چباتی سیاسی تحاریر کے لیے غالبا آتے ہوں گے یا پھر ان کی قلیل تعداد فونٹ سازی کی ضمن میں وابستہ رہی ہوگی۔ رہیں خواتین تو وہ عموما یا تو شگفتگی کے سبب آتی ہیں یا پھر بیشتر ایسی ہیں جو ماسی(بوچھی آپا کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں) یا ادی تعبیر یا زینب یا جیہ اور حجاب کی طرح ہم اپنا چھوٹا ہی سمجھتی ہیں سو ضرور دیکھنے آتی ہیں کہ چھوٹو نے کیا لکھا ہے پھر حسب توفیق ڈانٹ ڈپٹ بھی کرتی ہیں :grin: اور رہے بچے یعنی مرک ملائکہ کی پارٹی تو وہ ہم کو ویسے چھیڑتی ہے ہم ان کی ناک میں دم کیے رہتے ہیں :grin: تیسری کچھ ایسی بھی خواتین ہیں جن سے ہماری یا تو نوک جھونگ چلتی رتی ہے یا پھر ویسے سنجیدہ تبادلہ خیال رہتا ہے۔ ان میں زہرا علوی، سارہ خان اور محترمہ جیاراؤ شامل ہیں۔ زہرا علوی کی کچھ غزلیات ہم کو ازبر ہیں۔ سارہ خان سے ہم بہت عرصہ ڈرتے رہے خان لگا دیکھ کر :grin: کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم پر برس پڑیں۔ تاہم بعد کو فاروقی صاحب کے کسی دھاگے پر بات جیت ہوئی تو معلوم ہوا کہ ایسا بھی نہیں ہے۔ محترمہ جیاراؤ کی بابت تو کچھ کہنے کی ہماری بساط نہیں ماشااللہ بہت ذہین اور پرتخیل شاعرہ ہیں۔ محفل کے بڑے کوشش میں ہیں کہ جیا راؤ کی کچھ غزلیات ہمارے نام لگا کر غیرت سخن کے بچاؤ کا بندوبست کیا جائے۔ :grin:
تاہم اس تجزئیے میں غلط فہمی اور خوش فہمی کو دخل ہو سکتا ہے سو اس کی صحت پر ہم کو قطعی اصرار نہیں۔ سوچا آپ نے پوچھا ہے تو قدرے سنجیدگی سے جواب دیا جائے جو ہمارے لیے مشکل ہوتا ہے :grin:
دوسرا سوال۔۔۔ شعر۔۔۔ اس کے لیے علیحدہ دھاگہ کھلا ہے اس پر بھی جواب نہیں بن پڑ رہا ہم سے تو یہاں کیا خاک دیں گے؟ :grin:

خاص یہی کہ "بہت اچھا بچہ ہے" اور یہ بھی کہ "ہمیشہ ہنستے رہیں اور ہنساتے رہیں۔"
اور آپ کی طرح مجھے یہ لکھنے کی ضرورت تو نہیں ہے نا؟ کہ "گو کہ ہماری زیادہ بات چیت نہیں تو کوئی بات بری لگے تو معذرت۔"
بچے والی بات سے ہم بہت خوش ہوئے!
نہیں آپ کو کہنے کی ضرورت نہیں، تاہم ہم کہے دیتے ہیں کہ آپ سمیت کسی بہن بھائي کو کوئي بات ناگوار گزری ہو تو معذرت کہ دانستہ ایسا نہیں، ہم دل کے برے نہیں۔ البتہ ناشتہ تاخیر سے فرمانے کے سبب ہمارا دل بہت برا ہو رہا ہے :grin:
 
محسن حجازی

محفلین
لیں جی ہم بھی حاضر ہیں محفل کی ہر دلعزیز شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے۔

1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

جواب:- کہ وہ بہت اچھے مخلص اور دوسروں کے ہمدرد شخص ہیں اور یہ تاثر ابتک قائم ہے اور امید ہیکہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

جواب:- ان سے کبھی براہِ راست بات نہیں ہوئی اور کس تھریڈ پر ملاقات ہوئی یہ بھی یاد نہیں۔

3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

جواب:- کہ وہ ہمیشہ خوش رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھتے ہیں۔

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

جواب:- کہ ہمیشہ خوش رہو اور دوسروں کو خوش رہنے کے مواقعے فراہم کرو۔

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

جواب:- ہمیشہ خوش رہو۔

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

جواب:- اللہ آپکو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے اور ہمیں آپکی قربت ہمیشہ دستیاب رہے۔ ( آمین)

راجا بھیا لیجئے آج براہ راست بات کا شرف بھی حاصل کر لیا ہم نے! :cool:
آپ اور ہم تو پیٹی بند بھائی ہیں یہ اور بات کہ ہماری پیٹی کچھ عرصے سے اتری ہوئي ہے :grin:
اللہ آپ کو خوش رکھے آپ کی خیال آفریں شاعری اور تحاریر میری نظر سے گزرتی رہتی ہیں، خصوصا سیاست کے زمرے میں بھی آپ کی آرا قابل قدر ہوتی ہیں :)
 
محسن حجازی

محفلین
میں کوشش کروں گا کے کبھی محسن صاحب سے بات ہو جاے ابھی تک نہیں ہوئی

لیجئے صاحب ہم آج بات کیے لیتے ہیں۔ کیسے ہیں آپ؟ اور کیسے ہیں آپ کے پرندے وغیرہ؟ محفل کے موسم کی سنائیے؟ کیسی فضا جا رہی ہے؟
بقول شاعر:
بات کرنے سے بات بڑھتی ہے
روز باتیں کیا کرو ہم سے
 
محسن حجازی

محفلین
محسن اگر سنجیدگی سے مزاح کو اپنائیں‌تو ان کا شمار بڑے بڑوں میں ہو گا

خاور بھائی آپ سے صاحب طرز ادیب اور شاعر کی اس دھاگے میں موجودگی بذات خود ایک اعزاز ہے۔ پھر آپ کی رائے ایک اور اعزاز ہے۔ اس بابت برادر بزرگوار فرخ بھائی (سخنور) بھی میری رہنمائی کر چکے ہیں۔ فرخ بھائي کے لیے بھی میرے دل میں ایسے ہی جذبات ہیں جیسے ادی تعبیر کے لیے ہیں یا ادی کے میرے لیے ہیں۔
آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت بہت شکریہ! :hatoff:
میں اس طرف انشا اللہ دھیان دوں گا۔
 
محسن حجازی

محفلین
طالوت:
سہمی سہمی مسکراہٹ ہے ان کی اوتار میں اسے بدل لیں ۔۔۔ اور جناب والا آپ خاصے پرانے رکن ہیں تو آپکے مزید مشوروں کا نتظار ہے مگر ذاتی میں
صاحب اب یہ تصویر اور یہ نام بہت سے اراکین کو حفظ ہو چکا ہے اور اسے دیکھتے ہی وہ پہچان لیتے ہیں کہ حجازی صاحب کچھ فرما رہے ہیں وغیرہ وغیرہ سو انہیں تبدیل کرنے کا سوچا تو ضرور تھا لیکن شناخت اس قدر پختہ ہو چکی ہے کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ موبائل نمبر بدلنے والی بات ہے۔ ہمارا موبائل نمبر جانے کہاں کہاں کس کس کے پاس ہے اور ہم شرطیہ کہتے ہیں کہ ساتوں براعظموں میں کوئی نہ کوئی ایسا ضرور ہوگا جس کے پاس ہمارا موبائل نمبر ہے، جانے کتنی کمپنیوں اور اداروں کے کاغذات میں موجود ہوگا۔ ایسے میں نمبر بدل لیں تو شناخت ہی ختم ہو جائے گی۔
 
محسن حجازی

محفلین
لوآج اپنے دام میں صیّاد آگیا
شکریہ تعبیر بہنا۔۔ سلامت رہئیے۔

جب محسن تشریف لائیں گے تو ۔۔ میں بھی ضربِ نطق سے انہیں مضروب کرنے کو آن پہنچوں گا
جاب تک دیگر احباب و احبّاء کی آراء سے لطف لیتا ہوں ۔۔۔۔
کہاں ہو تم چلے آؤ ۔۔میاں محسن میاں محسن
(ارے یہ تو کسی قرض خواہ کے بھوت کی طرح آبھی چکے ۔۔ ) (تدوین)

حضور اب کے ہمارا سانس پھول گیا ہے اس قدر جوابات ہم نے ایک ساتھ نہیں دئیے وہ تو ادی تعبیر ہماری گوشمالی کریں گی اس خوف سے دھڑادھڑ لکھے چلے جا رہے ہیں۔ :grin: :grin:
سو اس کو آج کا آخری جواب سمجھئے! :cool:
حضور دام میں اپنے آپ صیاد آ گیا اب دام بھی ہمارا صیاد بھی ہم ہی تو فکر کاہے کی؟ :grin:
آپ کی طرف سے بھی انتظار رہے گا۔:cool:
 
میں ابھی دفتر میں ہوں گھر جا کے کچھ لکھ پاؤں گا
جو داغ میرے دل میں ہے سب کو یہاں دکھلاؤں گا

یار محسن بات میری دل پہ مت لینا یہاں
ہم مذاق یار میں بک بک بہت کرتے رہے
 
محسن حجازی

محفلین
میں ابھی دفتر میں ہوں گھر جا کے کچھ لکھ پاؤں گا
جو داغ میرے دل میں ہے سب کو یہاں دکھلاؤں گا

یار محسن بات میری دل پہ مت لینا یہاں
ہم مذاق یار میں بک بک بہت کرتے رہے

:grin:
واقعی دفتر میں لکھنا مشکل ہے دوستو!
کچھ ایسا آساں نہیں فکر معاش سے سر اٹھانا!

:grin: :grin:
لیکن یہ ہم ذاتی تجربہ بیان فرما رہے ہیں وگرنہ محترمہ جیا راؤ تو ہم کو کہتی ہیں آپ دفتر میں کچھ کام وام کیوں نہیں کرتے! :grin:
 
Top