۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محسن بھانجے کو تین چار مہینے ہوئے ہیں جان پہحان کے ۔ اس سے پہلے کبھی ان سے نا میری بات تھی نا چیت
مگر جہاں میری کوئی پوسٹ ، رپلائی ہوتی تو فورا نیچے محسن بھانجے کی بھی آجاتی ، کبھی کوئی شرارتی سا کمنس ، تو کبھی ڈرے ڈرے سہمے ہوئے سے سوال ، یا بات ،
تب میں نے نوٹ کیا محسن بھانجے کو ، اور تب انکا نام میرے آگے پیچھے آنا لگے تو پتا چلا نام محسن حجاز ہے ، اور کافی پرانا ممبر ہیں ، ،۔ مگر میں نے کبھی پلٹ کر انکو انکی کسی بھی فقرے ۔۔ جملے کا کوئی جواب نا لکھتی ۔ اور آگے بڑھ جاتی ۔
مگر پہلی بات محسن بھانجے سے اسطرح ہوئی کہ اُن دنوں میرا جھگڑا چل رہا تھا ایک بندے سے ۔۔ اس بندے نے سبھی کو تنگ کر رکھا تھا ، اور جتنی میں ہائیپر ہوتی ہوں اندازہ ہوگیا ہوگا اب تک تو سب کو
محسن نے وہ سارا جھگڑا بڑے غور سے پڑھا ،۔۔ بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیا ، ،اور محسن بھانجے کو وہی سے پتا چلا کہ یہ ماسی تو ایک دم منہ پھٹ ۔۔ صاف گو ۔ ۔ Straight Forward, ہے ,
سیدھی اور صاف بات کرنا میری نیچر ,
میں نے بھانجے کو اُسی جھگڑے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ، اور بیچ میں دخل نا دینے کو پرائیوٹ میسج کیا
بھانجے کا جواب آیا ، ۔ شکریہ ماسی اب نہیں کرتا ،، اور اگر آپکو برا نا لگے تو میں آپکا انٹرویو لے سکتا ہوں آپ کی شخصیت مجھے بھلی لگتی ہے ۔ اور بھانجے نے کچھ سوالات کئے ۔ بچے ، گھرداری ، جاب ، اور کچھ اپنی امی اور بہنوں کا تعارف ۔
اسطرح گپ شپ ہوئی تو میں نے آئی ڈی دے دی ہاٹ میل ،، مگر آجتک میں میسنجر پر بھانجے سے بات نا کرسکی کہ میسنجر پر گئی ہی نہیں کبھی ۔
ہاں البتہ میری فون پے بات چوں کہ سبھی سے رہتی ہے سو ان سے بھی ہے ۔۔ کافی سئیریس لگے ہیں مجھے فون پے تو ۔۔ بولنے میں احتیاط ، ،اک اک لفظ تول تال کر بولنے والا بھانجا
مگر نائس پرسن ہیں ،
انکی امی سے بھی بات ہوئی ۔۔ سس سے بھی ۔ ۔ بہت اچھا لگا ،، بلکے بھانجے کی امی کو میں اپنی اپنی سی محسوس ہوئی بات چیت میں ، آواز سے ، بات کرنے کا انداز سے
وہ بولیں کہ مجھے لگ ہی نہیں رہا کسی اجنبی سے بات ہورہی ہے آپ تو اپنی سی لگ رہی ہیں اپنائیت کا احساس ہورہا ہے آپ سے بات کرکے ۔
اور
انہوں نے میری آواز سنکر میرا امیج فون پے ہی بات کرتے کرتے بنا ڈالا
تو میں نے بھی کہا مجھے بھی بتائیے آپ نے میرا امیج کیسا سوچا ہے ۔ کہنے لگیں جیسی آپکی آواز ہے ویسی ہی آپکا امیج بنایا ہے میں نے ذہنمیں ، ، آپکا اسکیچ بنا کر بیجھوں گی آپ کو بھی ، ۔۔ تب دیکھئیے گا کتنا صیح ہے ۔؟
مگر
وہ بیمار پڑگیں ، ۔۔ دعاُ ہے اللہ انکو جلد صحتیاب کرے ۔ آمین ،
باقی بھانجے سے فون پے بات چیت ہے ۔ مجھے اچھے لگے ہیں ، وجہ ایک تو بہت پرانا ممبر ، دوسرا انکو میں نے کبھی لڑتے جھگڑتے ، ہائپر ہوتے نا دیکھا ہے نا سنا ہے ، ،۔ نا ہی عام چھچھورے لوگوں جیسے انکے کوئی فلرٹ سننے میں آئے نا دیکھنے میں ، ،۔ نا ہی ہر لڑکی کے پیچھے بہت زیادہ دیکھا ہے میں نے ،، یہ سب باتیں مدنظر رکھتے ہوئے محسن بھانجا مجھے پسند ہے ۔ اپنے کام سے کام رکھنے والا بندہ ہے ۔ دوسروں کی عزت کرنے والا ،
مگر بہت حساس ، جذباتی ، ( ٹھیک بتا رہی ہوں ناں
)
مگر نہایت ذمے دار لڑکا ہے ، ، ۔جس نے بہت سی ذمے داریاں اٹھا رکھی ہیں اپنی ماسی کے جیسے
خاص یہی کہنا چاہوں گی کہ زندگی میں سب کی زندگی میں نشیب و فراز تو آتے جاتے ہی رہتے ہیں ،
کبھی مشکل وقت آن پڑتا ہے ، تو کبھی حالات پلٹا کھا جاتے ہیں ، مگر مایوس نہیں ہونا کبھی بھی ،، جسکی اگر ہمت ختم ہوجائے ۔ وہ بندہ ختم ہوجاتا ہے ۔ اپنے آپکو اتنا مظبوط بنالیا جائے کہ دُکھ ، مصیبتیں ، پریشانیاں ، یہ سب آپکے سامنے معمولی لگے ،۔۔ اور ہنس کر ، ریلیکس ہوکر ان سے نمٹا جائے ہمت سے ، حوصلے سے ،
( اپنی ماسی کے جیسے ۔
،،،
اور کیا لکھوں
میرے خیال میں میری بھی تقریر شگفتہ کے جیسے لمبی ہوگئی ہے ۔ باقی بعد میں
اب میں آئس کریم کھا آؤں ۔