مہمان اس ہفتے کے مہمان"محفل کے خبطی شاعر"

فاتح

لائبریرین
”یادِ ماضی عذاب ہے یا رب“ ۔ لکھنے والے تو نہ جانے کس رنگ میں یہ مشہور عالم مصرعہ لکھا ہو گا لیکن اگر فاتح جیسی شخصیت کے حوالے ماضی کے آئینے میں اس جملے کا چہرہ دیکھئے تو ایک ایسی تصویر نظر آتی ہے جس میں بے ساختگی کا وہ عنصر ہے جو ایک نو واردِ محفل کو ہمیشہ کے لئے محفل کا اسیر کر گیا۔
یہ جولائی 2007 کے آخری ایام تھے اور ہم عرب کی جھلساتی گرمی میں دن بھر کی مزدوری کے مارے اور پاکستان میں اپنوں کے فکر میں غلطاں دل بہلانے کا بہانہ ڈھونڈ رہے تھے ۔ میوزک سے تنگ آئے تو انٹر نیٹ کا سہارا لے بیٹھے۔ نہ جانے کیسے گھومتے گھامتے اردو محفل پر آ پہنچے اور اتنے سارے ہموطنوں کو ایک محفل پر جمع دیکھ کر ایک ٹوٹے پھوٹے تعارف سے اپنی آمد کی اطلاع کر دی۔
خوش آمدید کہنے والوں میں سیدہ شگفتہ بہن پیش پیش تھیں ۔ ان کی طرف سے ہمت افزائی کے بعد محمد وارث بھائی نے ہما را حوصلہ بڑھایا ۔ اس کے بعد وہی ہوا جو فاتحین کا خاصہ ہوا کرتا ہے یعنی فاتح کی طرف سے ہلکے سے خوش آمدید کے ساتھ ہی پھولوں کا تحفہ ہماری خدمت میں اس شان سے پیش کیا گیا کہ ہمیں اپنے زندہ ہونے کا یقین کرنے کے لئے خود کو چٹکیاں کاٹنی پڑیں۔ اور ستم ظریفی دیکھئے کہ حضرت فاتح ہمیں پھولوں کے ہار کی جگہ چادر پیش کرنے کو اپنا نیک مقصد قرار دینے لگے۔........اُس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا۔
اس ستم گری میں سیدہ شگفتہ بہن بھی فاتح بھائی کے ساتھ برابر کی شریک ہوئیں اور ہمارے استقبال کے لئے آدم خور قبیلے کے جوانوں کو تلواروں سے مسلح کر کے بھیج دیا۔
فاتح سڑیل ہے ، کھڑوس ہے ، لڑاکا ہے ، خبطی شاعر ہے ، تلخ زبان ہے ، اکھڑ ہے اور اس کے علاوہ بھی نہ جانے کیا کیا ہے لیکن کیا فاتح نے کسی اور کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کیا جو میرے ساتھ اس نے کیا ۔ ملاحظہ کیجئے کہ ذیل کا ”نظریاتی“ شعر موصوف نے ہمارے استقبال پر میزائل کی طرح ہمیں دے مارا
اور تو اور محب علوی کے ساتھ مل کر ہمیں اکیس توپوں کی سلامی دینے کے بھی ارادے تھے لیکن خدا کا شکر ہے کہ فاتح جیسا ظالم ادمی اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکا ۔ اور میرے جیسے لفظوں کے مفلس نے اس قدر بھاری بھرکم ادبی یلغار پر فاتح کے آگے ہتھیار پھینک کر محفل کے دھاگوں میں پناہ لے لی۔ وہ دن اور آج کا ہم فاتح کی ادبی جارحیت کا شکار ہیں اور جب کہیں اسے مد مقابل دیکھ لیتے ہیں کسی نہ کسی دھاگے کی اوٹ میں چھپ جاتے ہیں۔
جو بندہ فاتح سیدہ شگفتہ بہن اور محب علوی جیسی تین ادبی توپوں کا نشانہ بن چکا ہو اس کی سخت جانی کا اندازہ کریں اور اپنے اندر ہمت پیدا کریں کہ فاتح کی ادبی توپوں کے مقابلے کے لئے ہم بہتر ادبی اسلحہ لے کر آئیں تا کہ فاتح کی ادبی و علمی فتوحات میں حصے داری کر سکیں۔
ساجد بھائی! لگتا ہے آپ بھی ڈنڈی مار گئے ہیں ہمارے دشمنان کی تقلید میں۔۔۔ ورنہ کم از کم اس پہلی ٹیلی فونک ملاقات کا تذکرہ تو ضرور ہوتا جو تب وقوع پذیر ہوئی جب ہم دونوں ہی سر زمینِ عرب پر موجود تھے۔ ویسے آپ سے بالمشافہ ملاقات کا شرف حاصل کرنے کی حسرت لے کر ہی شاید ہم جہانِ فانی سے کوچ فرما جائیں گے تب یہ توپیں اور پھولوں کی چادریں آپ ہم پر داغ دیجیے گا۔ :laughing:
 

فاتح

لائبریرین
میں اتنی دیر سے سوچ رہی تھی کہ لکھنا کہاں سے اسٹارٹ کروں۔۔ ہی ہی ہی سمجھ نہیں آ رہی ناں ۔۔۔

تعبیر آپی اس دفعہ کے مہمان آپ جانتی ہیں کہ میرے ون آف دا فیورٹس بھیا ہیں۔۔ بلکہ یہ صرف بھیا ہی نہیں میرے ٹوئن بھی ہیں۔۔ ان کی اور میری بہت ساری عادتیں ملتی جُلتی ہیں۔۔ تعبیر آپی آپ نے فاتح بھیا کا تعارف اتنا تفصیل سے لکھ دیا ہے کہ تعارف میں کچھ اور لکھنے کو باقی ہی نہیں رہا۔۔ اس لیے میں آپ کے دئیے ہوئے سوالوں کے جواب ہی دیتی ہوں :):):):):)

جب محفل میں آئی تو میری فاتح بھائی سے زیادہ کیا بالکل بھی کوئی بات چیت نہیں تھی۔میں تو جانتی بھی نہیں تھی، تب انہوں نے اپنے پروفائل میں جو لمبے بالوں والی تصویر لگائی ہوتی تھی، اس سے مجھے بڑا ڈر لگا کرتا تھا۔۔ اوپر سے اتنی مشکل اوردو بولا کرتے تھے آئی مین لکھا کرتے تھے۔ ہم ، جناب، قبلہ اور پتا نہیں کیا کیا۔۔ان کی اکثر پوسٹس میں پڑھتی تھی اور کبھی کبھار منہ ٹیڑھا کرکے ان کی طرح بولنے کی کوشش بھی کرتی حالانکہ تب تک میری ان سے بات بھی نہیں ہوئی تھی۔۔سب سوچتی کہ کوئی اکڑو سا بندہ کیسے بولتا ہو گا ۔۔۔ ہی ہی ہی ہی لیکن بلیومی! وہی اکڑو سے بھیا اتنے سوئیٹ اور اتنے نرم دل اور پیار کرنے والے ہیں۔۔ جس کو امیجن بھی نہیں کیا جا سکتا۔۔ ان کے بارے میں میرا تاثر مکمل طور پر بدل چکا ہے۔۔

پہلی بات بھیا سے میری بات مغل بھائی کے تھریڈ میں ہوئی تھی، جب میں نے ان کی اور مغل بھائی کی کاپی کی تھی۔۔ لکھتے ساتھ مجھے احساس ہوا کہ اووو یہ کیا کر دیا ۔۔ اب ڈانٹ پکی اور اس کے بعد ہر دو منٹ بعد جا کر وہ تھریڈ چیک کرتی کہ جواب آیا کہ نہیں۔۔ ہی ہی ہی لیکن بھیا نے میری اس بات کو انجوائے کیا اور اس کا اچھا سا رسپونس دیا۔ تو میرا ڈر کچھ دور ہوا۔۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعد فاتح بھائی نے کسی بات سے غصہ ہو کر محفل چھوڑنے کا کچھ کہا۔۔ تب مجھے یاد ہے کہ میں نے پہلی بار بھیا کو میسج کیا اور ان سے وجہ پوچھی کہ کیا ہوا ہے؟ اور اس کے بعد جب تک انہوں نے کہا کہ کہیں نہیں جا رہے۔۔ میں نے چھوڑا نہیں۔۔ ہر دو منٹ کے بعد میسج کر کے پوچھتی کہ آپ نہیں جا رہے ناں۔۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ مجھے یقین ہے کہ تب فاتح بھیا میرے کہنے سے ہی رکے تھے (حد سے زیادہ خوش فہمی) اور وہ لوگ جن کی کسی وجہ سے ان سے نہیں بنتی۔۔ ہی ہی ہی وہ مجھے آرام سے مجھے کوس سکتے ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی۔۔ اس کے بعد مجھ معصوم پر ظلم ہونا شروع ہوا۔۔ میں نے بیچاروں کو خوش کرنے کے لیے کہہ دیا کہ بھی مجھے آپ سے مشکل والی اردو سیکھنی ہے۔۔ تو کہا کہ پہلے اس طرح سے کہو " خاکسار کو برائے کار آموزیِ دقیق و پیچیدہ ریختہ آنجناب کی استعانت درکار ہے" پھر سکھاؤں گا۔۔ اتنی مشکل سے دو تین لوگوں سے پوچھ کر یہ یاد کیا تو اس کے بعد غالب کا ایک ایسا شعر یاد کرنے کو مجھے دیا۔۔ جو خود بھی بھیا کو یاد نہیں ۔۔۔ میں نے وہ شعر رٹا لگا کر یاد کیا اور جب ایک دو بار سعود بھائی کو بھی سنایا اور اس کا تلفظ ٹھیک کیا تو پھر میں نے فاتح بھیا کو سنایا۔۔ تب پہلی بار میری بھیا سے بات ہوئی ۔۔ میرے شعر سنانے پر تھوڑی دیر خاموش رہے اور پھر بولے۔۔ بیٹا! یہ جو شعر آپ نے سنایا ہے، یہ غالب کے ان اشعار میں سے ہے جن کو مشکل ہونے کی وجہ سے غالب نے الگ کر دیا تھا۔اور یہ شعر ان کو خود بھی نہیں آتا تھا۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ۔۔۔ ۔

پہلی بار جب بھیا سے بات ہوئی تو آخر میں بھیا نے کہا کہ مجھے تو بڑے کام کرنے تھے سوچ رہا تھا کہ بس دو منٹ میں تم سے شعر سنوں گا اور پھر جا کر اپنے کام کروں گا لیکن میرے یہ دو منٹ تم نے دو گھنٹوں میں بدل دئیے اور ٹائم کا پتا ہی نہیں چلا۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ اصل میں ان کے ٹوئن ہونے کی وجہ سے میں بھی نان اسٹاپ بولتی ہوں۔۔اور اکثر اگلے کو جواب دینے کا موقع ہی نہیں دیتی۔۔ ہی ہی ہی۔۔ اور مجھے لگتا ہے کہ بیچارے فاتح بھائی بھی مروت میں مارے گئے :rollingonthefloor:کہ پہلی بار بات کر رہے ہیں اب کیا ٹوکیں۔۔ ویسے ٹوکنے اور ڈانٹنے والا کام اب تو مکمل ذمہ داری سے کرتے ہیں۔۔

جیسے نظر آتے ہیں، ویسے ہی ہیں۔۔ جو بات دل میں ہوتی ہے۔۔ وہ آرام سے کہہ دیتے ہیں۔۔ ہی از ناٹ ٹو فیس۔۔ لیکن سب سے زیادہ جو بات مجھے پسند ہے وہ یہ کہ مجھے بیٹا کہتے ہی نہیں سمجھتے بھی ہیں۔۔ میرے لیے جلتے کڑھتے بھی ہیں اماؤں کی طرح۔۔ ہی ہی ہی کہ کام کرتی رہتی ہو، کھاتی پیتی نہیں، سوتی نہیں ٹائم پر وغیرہ وغیرہ۔۔ سو بڑے بھائی کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی اماؤں والا رول بھی خوب نبھاتے ہیں۔۔ بس اچھی بات ہے کہ دور ہیں اس لیے ہماری امی کی طرح جوتا گھما کر نہیں پھینک سکتے۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔

یہ کہ جن لوگوں سے آپ پیار کرتے ہیں۔۔ ان سے بے انتہا پیار کریں۔۔ ان کی ہر خامی کے باوجود۔۔ اٹ ڈزنٹ میٹر کہ وہ آپ کے ساتھ کیا کرتے ہیں، آپ کے ساتھ ان کا رویہ کیسا ہے ۔۔۔ ۔یہ بات میں نے فاتح بھائی سے سیکھی۔۔ ایک اور بات کہ جب تک ہم اپنا خیال نہیں رکھیں گے تو ہم اپنے سے وابستہ لوگوں کی کئیر نہیں کر پائیں گے۔۔ اس لیے اپنی ذات کواگنور نہ کرو۔۔ اپنا خیال رکھو تاکہ اس قابل ہو سکو کہ دوسروں کا خیال رکھ سکو۔ اس پر مجھے اکثر لیکچر ملتا ہے۔۔ فاتح بھیا بلیو می! اس کا اثر بھی ہوتا ہے مجھ پر۔۔ سچی مچی :)

ہممم م۔۔۔ مشورہ۔۔۔ پہلا مشورہ یہ کہ جیسے ہیں ، ویسے ہی رہیے۔۔ بس اپنے اندر ایک تبدیلی لے آئیں۔۔ کہ اگر مجھے آدھی رات کو آن لائن دیکھیں۔۔ تو آنکھیں بند کر لیا کریں۔۔ اور خبردار مجھے ڈانٹا نہیں کریں کہ جاؤ سو جاؤ۔ جاگ کیوں رہی ہو۔۔ اور ہاں مجھ سے ٹائم نہ پوچھا کریں۔۔ سچی مجھے ٹائم دیکھنا آتا ہے۔۔ :rollingonthefloor:

ویسے کچھ خاص کہنا یا پوچھنا تو نہیں ہے اور فرمائشیں میں اکثر کرتی رہتی ہوں اور پوری بھی ہو جاتیں ہیں۔۔ اگر نہ ہوں تو فاتح بھیا کو پتا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہونا ہے۔۔:laughing: میں نے جان نہیں چھوڑنی ناں جب تک اپنی بات منوا نہ لوں۔۔

بھیا کا سب سے پیارا اوتار وہ تھا جو ان کو میں نے گفٹ کیا تھا۔۔ ہی ہی ہی۔۔ ایک چھوٹے بچے کی تصویر۔۔ بال کٹاتے ہوئے۔۔ آئی لوڈ دیٹ۔۔ ویسے وہ ذرا سا معصوم بچہ تھا ناں۔۔ فاتح بھائی معصوم نہیں ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ محفل کے جن سیکشنز میں مجھے ان کو لانا ہوتا ہے میں ان کو ٹیگ کر دیتی ہوں۔۔ اور وہ آجاتے ہیں۔۔ نہ آ پائیں تو میرے طعنے سن کر آنا ہی پڑتا ہے۔۔ ہی ہی ہی کیونکہ ان کا ہی کہنا ہے کہ اتنے عرصے بعد وہ جو اتنا ایکٹیو ہوئے دوبارہ سے۔۔ وہ میری وجہ سے ہی ہوئے۔ افف یہ میری گردن اکڑ گئی غرور کر کر کے۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ ابھی فاتح بھیا نے جو آکر سنانی ہیں تو غرور کا سر نیچا ہو جانا۔۔ :rollingonthefloor:

ان کا ایک تھریڈ ویلنٹائن کے بارے میں تھا۔۔ میرا موسٹ فیورٹ تھا۔۔ حالانکہ اس میں بہت ساری باتوں کی مجھے سمجھ نہیں آتی تھی لیکن میں نے اس تھریڈ کو مکمل فالو کیا تھا۔۔ اس کے علاوہ جب میں نے بھیگا بلا والی تحریر لکھی تھی تو میں نے فاتح بھیا کی تقریباً ساری پوسٹس کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔۔ اور بہت ہی انجوائے کیا تھا۔۔ لیکن فاتح بھیا نے جب مجھے پہلی بار یہاں "بیٹا" کہا تھا تو آئی کرائیڈ کیونکہ ایسا صرف بابا کہا کرتے تھے۔۔ اور میں نے ان کو بتایا بھی تھا۔۔

بھیا ہمیشہ ایسے ہی رہیے گا۔۔ کبھی چینج مت ہوئیے گا۔۔ اور کل کا کچھ پتا نہیں۔ میں کہاں، آپ کہاں۔۔۔ لیکن اگر میں نہ ہوں تو آپ مجھے بھولیے گا نہیں۔۔ مجھے ہمیشہ یاد رکھیے گا۔۔ کہ ایک اسٹوپڈ سی بہن ہے ۔ :) لو یو سو مچ بھیااا۔۔
ارے بیٹا! تم نے تو رلا ہی دیا۔۔۔ تم واقعی بیٹیوں ہی کی طرح عزیز ہو ہمیں اور ہمیں فخر ہے تم جیسی ٹوئن اور بیٹی پر۔
ہممم م۔۔۔ مشورہ۔۔۔ پہلا مشورہ یہ کہ جیسے ہیں ، ویسے ہی رہیے۔۔ بس اپنے اندر ایک تبدیلی لے آئیں۔۔ کہ اگر مجھے آدھی رات کو آن لائن دیکھیں۔۔ تو آنکھیں بند کر لیا کریں۔۔ اور خبردار مجھے ڈانٹا نہیں کریں کہ جاؤ سو جاؤ۔ جاگ کیوں رہی ہو۔۔ اور ہاں مجھ سے ٹائم نہ پوچھا کریں۔۔ سچی مجھے ٹائم دیکھنا آتا ہے۔۔ :rollingonthefloor:
تمھارے درج بالا پہلے مشورے سے "انتہائی غیر متفق" ہونے کے باعث اسے رد کیا جاتا ہے۔
یہ بات میں نے فاتح بھائی سے سیکھی۔۔ ایک اور بات کہ جب تک ہم اپنا خیال نہیں رکھیں گے تو ہم اپنے سے وابستہ لوگوں کی کئیر نہیں کر پائیں گے۔۔ اس لیے اپنی ذات کواگنور نہ کرو۔۔ اپنا خیال رکھو تاکہ اس قابل ہو سکو کہ دوسروں کا خیال رکھ سکو۔ اس پر مجھے اکثر لیکچر ملتا ہے۔۔ فاتح بھیا بلیو می! اس کا اثر بھی ہوتا ہے مجھ پر۔۔ سچی مچی :)
مجھے یاد ہے کہ یہ بات پہلے تو بہت پیار سے سمجھائی تھی لیکن تب تم سے اتنا پیار کا تعلق نہیں تھا لیکن اب پیار کے تعلق کا تقاضا ہے کہ اگر اب بھی سمجھ نہیں آئی تو یہ بات تمھیں ڈانٹ ڈپٹ کے ذہن نشین کرائی جائے۔ :rollingonthefloor:
اس کے کچھ ہی عرصے بعد فاتح بھائی نے کسی بات سے غصہ ہو کر محفل چھوڑنے کا کچھ کہا۔۔ تب مجھے یاد ہے کہ میں نے پہلی بار بھیا کو میسج کیا اور ان سے وجہ پوچھی کہ کیا ہوا ہے؟ اور اس کے بعد جب تک انہوں نے کہا کہ کہیں نہیں جا رہے۔۔ میں نے چھوڑا نہیں۔۔ ہر دو منٹ کے بعد میسج کر کے پوچھتی کہ آپ نہیں جا رہے ناں۔۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ مجھے یقین ہے کہ تب فاتح بھیا میرے کہنے سے ہی رکے تھے (حد سے زیادہ خوش فہمی) اور وہ لوگ جن کی کسی وجہ سے ان سے نہیں بنتی۔۔ ہی ہی ہی وہ مجھے آرام سے مجھے کوس سکتے ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی۔۔
تب میں تمھیں جانتا تک نہیں تھا اور مزے کی بات یہ ہے کہ جس شخص کی وجہ سے محفل چھوڑنے کا ارادہ کیا تھا، اسی سے فون پر پوچھا کہ "یار یہ مقدس نام کی بچی کون ہے؟ جو بے چاری بے انتہا دکھی انداز میں مجھے ذاتی پیغام میں لکھ رہی ہے کہ بھیاااا آپ محفل چھوڑ کر تو نہیں جا رہے نا!" ہاہاہاہا
کئی لوگوں کے دل کی تمنا پوری ہو رہی تھی مگر تم نے ان کے دلوں پر چھریاں چلا دیں مجھے جانے سے منع کر کے۔۔۔ اس گناہِ عظیم کی پاداش میں ان کا کوسنا تو بنتاہے بھئی۔۔۔ ہاہاہاہاہاہاہا
میں نے بیچاروں کو خوش کرنے کے لیے کہہ دیا کہ بھی مجھے آپ سے مشکل والی اردو سیکھنی ہے۔۔ تو کہا کہ پہلے اس طرح سے کہو " خاکسار کو برائے کار آموزیِ دقیق و پیچیدہ ریختہ آنجناب کی استعانت درکار ہے" پھر سکھاؤں گا۔۔ اتنی مشکل سے دو تین لوگوں سے پوچھ کر یہ یاد کیا تو اس کے بعد غالب کا ایک ایسا شعر یاد کرنے کو مجھے دیا۔۔ جو خود بھی بھیا کو یاد نہیں ۔۔۔ میں نے وہ شعر رٹا لگا کر یاد کیا اور جب ایک دو بار سعود بھائی کو بھی سنایا اور اس کا تلفظ ٹھیک کیا تو پھر میں نے فاتح بھیا کو سنایا۔۔ تب پہلی بار میری بھیا سے بات ہوئی ۔۔ میرے شعر سنانے پر تھوڑی دیر خاموش رہے اور پھر بولے۔۔ بیٹا! یہ جو شعر آپ نے سنایا ہے، یہ غالب کے ان اشعار میں سے ہے جن کو مشکل ہونے کی وجہ سے غالب نے الگ کر دیا تھا۔اور یہ شعر ان کو خود بھی نہیں آتا تھا۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ۔۔۔ ۔
ارے ہاں، غالب کا وہ شعر کیا تھا جو میں نے تمھیں رٹا لگانے کو دیا تھا؟؟؟ نقل کی اجازت نہیں ہے۔۔۔ زبانی سناؤ بغیر دیکھے۔۔۔ ہاہاہا
 

فاتح

لائبریرین
2)۔ پہلی دفعہ فاتح سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟​
میری پہلی گفتگو فاتح سے فراز کی آخری کتاب "اے عشق جنوں پیشہ" سے لی گئی ایک غزل پر ہوئی جس پر فاتح نے پوچھا کہ یہ کیا فراز کی کوئی نئی کتاب ہے جس پر میں نے بتایا ہے کہ یہ ابھی تازہ تازہ مارکیٹ میں آئی ہے۔ فاتح کو اس کا علم نہیں تھا اور میرے بتانے پر اتنا مشکور ہوا کہ کہا کہ ایڈریس بھیجیں میں یہ کتاب آپ کو گفٹ کرنا چاہتا ہوں اور بہانہ کوئی نہیں بنائیے گا اس زمانے میں اسی تمیز و تہذیب سے پکارا کرتا تھا۔ مجھے اور کیا چاہیے تھا میں نے فورا پتہ بھیج دیا اور چند دنوں میں کتاب میرے گھر تھی میں فاتح سے گفٹ لینے سے پہلے کسی اور کو یہ کتاب گفٹ کر چکا تھا اور سوچ رہا تھا کہ جلدی ہی اب اسے دوبارہ خریدنا پڑے گا مگر بھلا ہو فاتح کا۔ یہ تھا ہماری دوستی کا نکتہ آغاز جس پر میں نے ایک پوری پوسٹ بھی لکھی
اے عشق جنوں پیشہ اور فاتح
اس پر وارث کی دلچسپ رائے بھی موجود ہے کہ یہ دو ضدوں کا اکٹھا ہونا خدا کرے اچھا ثابت ہو اور ایسا ہی ہوا۔
رضوان کا اس پر ایک خوبصورت جملہ تھا کہ

فاتح کے مفکرانہ اقوال بھی اوپر درج دھاگے میں ہیں جو پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
اور تم سے وہی گفتگو محفل پر ہماری باقاعدہ آمد و رفت کی وجہ بنی تھی ورنہ رجسٹر تو ہم کئی سال پہلے ہو گئے تھے۔ :)
علاوہ ازیں تمھارے اولین مراسلوں کے تجزیے کے دوران ہی تمھارے کئی راز افشا ہو گئے تھے۔ ;)
بعد ازاں جب میں پاکستان آیا تو تم ہی وہ پہلے محفلین تھے جس نے ہمیں شرفِ ملاقات بخشا اور دامنِ کوہ کا حسین نظارا کروایا۔ تصویری ثبوت:
418743_10150558359997117_1057656265_n.jpg

بلکہ تقریباً سارا دن تمھاری کار میں تمھارےساتھ اکٹھے ہی گزارا تھا اور پھر اسی روز تم نے ہی محسن حجازی سے ملاقات کروائی۔ تصویری ثبوت:
395858_10150558360702117_1910752464_n.jpg

سب سے زیادہ مزیدار چیز اس وقت فاتح کا شائستگی ، تہذیب اور آداب سے بھرا لہجہ ہے جو پھر کبھی نصیب نہ ہوا۔;)
آپ سے وہ تم ہوئے، پھر تُو کا عنواں ہو گئے۔۔۔ تم بھول رہے ہو شاید کہ تم نے خود ہی آپ جناب کو چھوڑ کر "تم" کی بے تکلفی اپنائی تھی تو اب کیسا گلہ کیسا شکوہ۔۔۔ ہاہاہاہا
باقی سوالوں کے جواب بھی ایک ایک کرکے تحریر کروں گا کیونکہ فاتح پر لکھنے کے لیے میرے پاس کافی سے زیادہ مواد موجود ہے اور میں سعود کی طرح کنجوس بھی نہیں :D
یہ سرخ جملہ لکھ کر شاید تم مجھے خوف زدہ کرنا چاہ رہے ہو لیکن سوچ لو۔۔۔ بلکہ اچھی طرح سوچ لو۔ :D
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
1)۔فاتح کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟​


کسی بھی انسان کے بارے میں میرے رائے فورا سے قائم نہیں ہوتی کچھ عرصہ ضرور لگتا ہے۔۔۔!
فاتح بھیا کے بارے میں بھی اگر میں پہلے تاثر کا ذکر کروں تو بہت ہی حیران کن تھا۔۔!
کچھ اس لیئے کہ مجھے محفل میں آئے تھوڑے سے دن ہوئے تھے اور مجھے چونکہ یہاں پر کسی کے مزاج کے بارے میں کچھ پتا نہیں تھا اس لیئے
وہ پہلی ہی ملاقات فاتح بھیا سے بہت خطرناک قسم کی ہوئی۔۔!
لیکن اس ملاقات میں کوئی تاثر نہیں بن سکا کیونکہ میں بہت دیر تک سمجھنے کی ہی کوشش کرتی رہی۔۔۔!
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
البتہ دوسری ملاقات میں ایک تاثر قائم ہوا اور وہ یہ تھا کہ فاتح بھیا بہت نڈر،دو ٹوک اور اٹل رائے رکھنے والے انسان ہیں
کچھ معاملات میں بہت ہی نرم طبعیت اور کچھ معاملات میں انتہائی سخت رویہ رکھتے ہیں۔۔۔!
اور ہم بہنوں کے معاملے میں فاتح بھیا ایسے ہیں جیسے ہر بھائی کو ہونا چاہیئے کہ کوئی آنکھ اٹھا کر تو دیکھے
کوئی غلط بات کرکے تو دیکھے تو ان سب عادات کی وجہ سے میرا تاثر فاتح بھیا کے بارے میں ایک بہادر انسان کا ہے ۔۔!
t70081.gif
t70081.gif
t70081.gif

2)۔ پہلی دفعہ فاتح سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟​
پہلی بار میری بات فاتح بھیا سے میری ہی شروع کردہ دھاگے میں ہوئی تھی
پھر اس کے بعد مختلف دھاگوں میں تبصروں کی صورت میں رہتی ہے۔۔۔۔!!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
t70023.gif
t70023.gif
t70023.gif
t70023.gif
آپکوفاتح کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟​
پسندیدہ عادات بہت سی ہیں فاتح بھیا میں۔۔۔!
جیسے ان کا دو ٹوک بات کرنا
نفیس الفاظ کا استعمال کرنا ۔۔!
اور کبھی کبھی مجھے تبصرے فاتح بھیا کے بہت دلچسپ سے لگتے ہیں۔۔۔!
t70015.gif
t70015.gif
t70015.gif
t70015.gif
کچھ ایسا خاص جو آپ نے فاتح کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟​
اندازِگفتگو
دو ٹوک رائے دینا
بغیر کسی ملاوٹ کے اپنی رائے کا اظہار کر دینا۔۔!!
t70041.gif
t70041.gif
t70041.gif
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟​
میری یہ مجال کہ میں فاتح بھیا کو کوئی مشورہ دوں۔۔!!
اس کی چنداں ضرورت نہیں :)
t70086.gif
t70086.gif
اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )​
اگرچہ مجھے پتا ہے کہ فاتح بھیا یہ بات نہیں مانیں گے لیکن تب بھی میری خواہش ہے کہ فاتح بھیا کا
مجموعہ کلام منظرِ عام پر آئے اور سب بہترین کلام سے لطف اندوز ہوسکیں
اور جب اتنی بہترین صلاحیت آپ کے اندر موجود ہے تو وصی شاہ اور فرحت عباس کے غیر معیاری کلام کی جگہ
آپ کا مجموعہ بھی ہونا چاہیے تاکہ سب صحیح ذوق سے آشنائی حاصل کر سکیں۔۔۔!!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
t70004.gif
t70004.gif
t70004.gif
t70004.gif
فاتح کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟​
اوتار اچھے لگتے ہیں۔۔۔!​
فاتح بھیا جہاں بھی موجود ہوتے ہیں​
ان کے کمنٹس اچھے لگتے ہیں​
t70017.gif
t70017.gif
t70017.gif
t70017.gif
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟​
فاتح بھیا کا جو بھی کلام پڑھا بہت ہی اچھا اور نفیس لگا۔۔۔!!
ایک کمنٹ جو مجھے بے حد اچھا لگا تھا وہ
میرے دھاگے پر منظر کشی پر کیا گیا ہے
اور مجھے شعر بے حد خوبصورت لگا
بلکہ وہ پورا کلام ہی بہترین ہے۔۔۔!
:star2: ہے ہم آغوش چاند دریا سے
ہجر محوِ وصال سا کچھ ہے:star2:
t70006.gif
t70006.gif
t70006.gif
t70006.gif
t70006.gif
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ​
dedicate کرنا چاہیں​

فاتح بھیا آپ وہ بھائی ہیں جن پر بہنیں مان کر سکیں۔۔۔!
 

فاتح

لائبریرین
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
1)۔فاتح کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟​


کسی بھی انسان کے بارے میں میرے رائے فورا سے قائم نہیں ہوتی کچھ عرصہ ضرور لگتا ہے۔۔۔ !
فاتح بھیا کے بارے میں بھی اگر میں پہلے تاثر کا ذکر کروں تو بہت ہی حیران کن تھا۔۔!
کچھ اس لیئے کہ مجھے محفل میں آئے تھوڑے سے دن ہوئے تھے اور مجھے چونکہ یہاں پر کسی کے مزاج کے بارے میں کچھ پتا نہیں تھا اس لیئے
وہ پہلی ہی ملاقات فاتح بھیا سے بہت خطرناک قسم کی ہوئی۔۔!
لیکن اس ملاقات میں کوئی تاثر نہیں بن سکا کیونکہ میں بہت دیر تک سمجھنے کی ہی کوشش کرتی رہی۔۔۔ !
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif
t70049.gif

البتہ دوسری ملاقات میں ایک تاثر قائم ہوا اور وہ یہ تھا کہ فاتح بھیا بہت نڈر،دو ٹوک اور اٹل رائے رکھنے والے انسان ہیں
کچھ معاملات میں بہت ہی نرم طبعیت اور کچھ معاملات میں انتہائی سخت رویہ رکھتے ہیں۔۔۔ !
اور ہم بہنوں کے معاملے میں فاتح بھیا ایسے ہیں جیسے ہر بھائی کو ہونا چاہیئے کہ کوئی آنکھ اٹھا کر تو دیکھے
کوئی غلط بات کرکے تو دیکھے تو ان سب عادات کی وجہ سے میرا تاثر فاتح بھیا کے بارے میں ایک بہادر انسان کا ہے ۔۔!
t70081.gif
t70081.gif
t70081.gif

2)۔ پہلی دفعہ فاتح سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟​
پہلی بار میری بات فاتح بھیا سے میری ہی شروع کردہ دھاگے میں ہوئی تھی
پھر اس کے بعد مختلف دھاگوں میں تبصروں کی صورت میں رہتی ہے۔۔۔ ۔!!
باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن محفل میں اس پہلی ملاقات کا تو میں حوالہ بھی یاد نہیں رکھنا چاہتا۔۔۔ تم نے خطرناک لکھا ہے لیکن فی الحقیقت میرے لیے وہ شرمناک تھی۔ :sad2: :sad2: :sad2:
تمھارا بڑا پن ہے کہ پھر بھی اتنے خوبصورت الفاظ میں یاد کیا۔ ویسے یہ بڑا پن عمر کا مت سمجھ لینا۔ :)
ہاں وہ آنکھ اٹھا کر دیکھنے والی بات تم نے کیوں کی ہے، اس پر وہ منحوس ٹھرکی بڈھا یاد آ گیا۔ وہ تو پلٹ کر آیا ہی نہیں :rollingonthefloor:
 

فاتح

لائبریرین
آپکوفاتح کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟​
پسندیدہ عادات بہت سی ہیں فاتح بھیا میں۔۔۔ !
جیسے ان کا دو ٹوک بات کرنا
نفیس الفاظ کا استعمال کرنا ۔۔!
اور کبھی کبھی مجھے تبصرے فاتح بھیا کے بہت دلچسپ سے لگتے ہیں۔۔۔ !
t70015.gif
کچھ ایسا خاص جو آپ نے فاتح کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟​
اندازِگفتگو
دو ٹوک رائے دینا
بغیر کسی ملاوٹ کے اپنی رائے کا اظہار کر دینا۔۔!!
اس صاف گوئی یا دو ٹوک کہنے کی عادت کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ہے بلکہ آج تک چکا ہی رہا ہوں مگر قیمت ہے کہ چکتی ہی نہیں۔۔۔ :sad2:
اس لیے میں کسی کو یہ مشورہ نہیں دوں گا کہ صاف گوئی سے کام لے۔۔۔ بلکہ منافقت کرو جی بھر کے جھوٹ بولو، یہی گُر ہے سب کچھ پانے کا۔​
میرا ایک شعر ہے کہ​
منہ پہ بات کہنا بھی کیا خراب عادت ہے​
جس نے بھی ہمیں جانا، اُس نے ہی غلط جانا​
t70041.gif
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟​
میری یہ مجال کہ میں فاتح بھیا کو کوئی مشورہ دوں۔۔!!
اس کی چنداں ضرورت نہیں :)
ہاہاہاہاہاہا :laughing: :laughing: :laughing: اس جملے سے لگتا ہے ابھی پہلا تاثر ہی قائم ہے۔​
اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )​
اگرچہ مجھے پتا ہے کہ فاتح بھیا یہ بات نہیں مانیں گے لیکن تب بھی میری خواہش ہے کہ فاتح بھیا کا
مجموعہ کلام منظرِ عام پر آئے اور سب بہترین کلام سے لطف اندوز ہوسکیں
اور جب اتنی بہترین صلاحیت آپ کے اندر موجود ہے تو وصی شاہ اور فرحت عباس کے غیر معیاری کلام کی جگہ
آپ کا مجموعہ بھی ہونا چاہیے تاکہ سب صحیح ذوق سے آشنائی حاصل کر سکیں۔۔۔ !!
کسی زمانے میں ہمیں بھی بہت چاہ تھی مجموعۂ کلام چھپوانے کی بلکہ مجموعۂ کلام چھپنے سے زیادہ اس کا انتساب معنون کرنے کی لیکن اب نہ جنوں رہا نہ پری رہی۔۔۔ :laughing:
 
Top