فاتح صاحب کی شخصیت کے حوالے سے یہ کہوں گا کہ بہت اچھا تاثر رہا ہے شروع سے۔۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ ایک نرم دل اور حساس طبیعت رکھنے والے انسان ہیں۔ شاعری کا بھی بہت عمدہ ذوق ہے۔ اور شاعروں جیسا ہی روایتی لا ابالی پن پایا جاتا ہے۔ کبھی کبھی کچھ مخصوص نظریات کے حوالے سے ان سے اختلاف ہوجاتا ہے اور بعض اوقات یہ اس لابالی پن سے وقتی طور پر دستبردار ہوکر اور Tit for Tat کی رو میں بہہ کر عام جنتا کی سطح پر بھی اتر آتے ہیں لیکن جلد ہی پر جھاڑ کر علیحدہ ہوجاتے ہیں۔۔انکی شخصیت کے حوالے سے ایک شعر یاد آرہا ہے جو انکی نذر کرتا ہوں۔۔۔
قتیل زخم سہوں اور مسکراتا رہوں۔۔۔۔
بنے ہیں دائرے کیا کیا میرے عمل کیلئے
آجکل ان سے کچھ ناراضی چل رہی ہے جو اسی قسم کی ہے جیسے بچپن میں Cutty کی جاتی تھی۔