مہمان اس ہفتے کے مہمان م م مغل

نبیل

تکنیکی معاون
دوبارہ چیک کریں۔ میں نے تعبیر اور محمود کی پوسٹس میں کانٹ چھانٹ تو کافی کر دی ہے۔
 
طالوت

محفلین
تیار ہو جایئے ایک بار پھر اپنے تاثرات بیان کر نے کے لیے :)

ہمارے اس ہفتے کے مہمان ہر فن مولا ہیں ۔بیک وقت شاعر ، افسانہ نگار، خطاط، مصور اور کالم نگار بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ اپنے منفرد انداز اور مشکل اردو کی وجہ سے بھی محفل پر بہت مشہور ہیں۔ انکی ایک اور خاص بات کہ آپ آتے ہی محفل پر چھا گئے اور محفل کی رکنیت حاصل کرنے کے فوراً بکے اندر بہترین نئے ممبر اور بہترین شاعر کے ایوارڈز بھی حاصل کر لیے۔ شمشاد جی انہیں ظل سبحانی کہتے ہیں تو با ادب با ملاحظہ اس ہفتے کے مہمان تشریف لاتے ہیں۔ جی ہاں اس ہفتےکے مہمان ہم سب کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ اس ہفتے کے مہمان ہیں

م م مغل​
[/center]
بھئی سب کچھ تو آپ خود کہہ جاتی ہیں ہمارے کہنے کو بچتا ہی کیا ہے ۔

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلی رائے تو شاید ایک کھلنڈرے سے نوجوان کی تھی ۔ مگر یہ تو 90 سال کے بابا جی نکلے ۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
یاد نہیں کب آغاز ہوا تھا مگر بات چیت خوب رہی اب تک کھٹ پٹ سنجیدہ و ہنسی مذاق ۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
الفاظ کا استعمال۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
سیکھنے کا عمل ہنوز جاری ہے ۔

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
اپنی ہزاروں کتب عوام کے دیدار کے لئے کب کھول رہے ہیں ؟
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع ) [/color]
بس کبھی کبھی خاصے اکتائے ہوئے لگتے ہیں کہ دو چار معزز ممبران کو چھوڑ کر سب کو جوتی دکھا دیتے ہیں ۔ ارے صاحب چھوٹا سا دل ہے ہمارا کبھی اس کا بھی خیال کیا کیجیے ۔ ہم تو تمامتر اختلاف کے باوجود یہ پسند نہ کریں کہ کوئی محفل چھوڑ جائے اور آپ ہیں کہ آنے جانے کی دھمکیاں دیتے پھرتے ہیں۔
ذرا ہولا ہتھ رکھا کریں حضور آپکی ریاست کے چھن جانے میں ہمارا قطعآ کوئی قصور نہیں :) کہ ہمارا وجود تو اس وقت فضاؤں میں بھی نہ تھا۔ اسلئے امید ہے کہ دھمکی باری آپ پھر نہ کریں گے۔
دعا گو !
وسلام
 
محمدصابر

محفلین
لگتا ہے ابھی تعبیر کی پوسٹ ٹھیک نہیں ہوئی اس لئے طالوت بھائی نے جو اقتباس لیا ہے اس سے پھر دھاگہ خراب ہو گیا ہے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی ہاں میں بھی یہی کہنے والا تھا طالوت بھائی کے اقتباس لینے کے بعد سارے پیغام ان کے اقتباس کے ساتھ ہی آ رہے ہیں اس کو شروع سے ایڈیٹ کریں انشاءاللہ ٹھیک ہو جائے گا
 
مغزل

محفلین
بھئی سب کچھ تو آپ خود کہہ جاتی ہیں ہمارے کہنے کو بچتا ہی کیا ہے ۔
پہلی رائے تو شاید ایک کھلنڈرے سے نوجوان کی تھی ۔ مگر یہ تو 90 سال کے بابا جی نکلے ۔
یاد نہیں کب آغاز ہوا تھا مگر بات چیت خوب رہی اب تک کھٹ پٹ سنجیدہ و ہنسی مذاق ۔
الفاظ کا استعمال۔
سیکھنے کا عمل ہنوز جاری ہے ۔
اپنی ہزاروں کتب عوام کے دیدار کے لئے کب کھول رہے ہیں ؟
بس کبھی کبھی خاصے اکتائے ہوئے لگتے ہیں کہ دو چار معزز ممبران کو چھوڑ کر سب کو جوتی دکھا دیتے ہیں ۔ ارے صاحب چھوٹا سا دل ہے ہمارا کبھی اس کا بھی خیال کیا کیجیے ۔ ہم تو تمامتر اختلاف کے باوجود یہ پسند نہ کریں کہ کوئی محفل چھوڑ جائے اور آپ ہیں کہ آنے جانے کی دھمکیاں دیتے پھرتے ہیں۔
ذرا ہولا ہتھ رکھا کریں حضور آپکی ریاست کے چھن جانے میں ہمارا قطعآ کوئی قصور نہیں :) کہ ہمارا وجود تو اس وقت فضاؤں میں بھی نہ تھا۔ اسلئے امید ہے کہ دھمکی باری آپ پھر نہ کریں گے۔
دعا گو !
وسلام

بڑی محبت طالوت بھیا، (واضح رہے کہ مجھےبولنے کا اختیار نہیں مگر مراسلہ سامنے لانے کو یہ حرکت کی ہے):nailbiting:
 
زینب

محفلین
یہ صفحہ تو ٹھیک ہی نہیں ہوا۔سوال نظر نہیں آرہے تو میں جواب کس کا دوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مغزل

محفلین
شکریہ زینب ، ایسا ہوہی جاتا ہے ، کوئی بات نہیں۔ زندگی رہی تو پھر سہی ، مجھے احباب کی رائے کا انتظار رہے گا۔والسلام
 
محمدصابر

محفلین
شکریہ تعبیر محمود بھائی کو مہمان کے لئے

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
شروع میں‌تاثر ایک شاعر کا تھا۔ لیکن اب وہ ایک ایسے فنکار ہیں‌جو تہہ بہ تہہ کھل رہے ہیں۔ اور ان کے ہر نئے ہنر کو دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے۔
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
یہ مجھے یاد نہیں‌ہے

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
اتنا کچھ جاننے کے باوجود اگلے بندے کو محسوس نہیں‌ہونے دیتے کہ وہ کم جانتا ہے

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
اُردو محفل میں‌سب سے زیادہ شکریہ مغل بھائی نے ادا کیا ہے۔ اور یہ بات میں‌ابھی سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
آپ اپنے ہنر لوگوں کو سکھانا کب شروع کر رہے ہیں۔اورمجھ سے خطاطی کی ایک کتاب کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا وہ سکین ہوئی کہ نہیں۔

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
اپنے ہی کلام میں سے ‌اپنا سب سے پسندیدہ شاہکار پیش کر دیں۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
آپ کا بہت بہت شکریہ
آپ نے محفل اردو کی اک ہمہ صفت ہستی کی میزبانی کے شرف سے نوازا ۔
مجھ جیسا کم علم ان کی کیا شان بیان کرے ۔
محترم م م مغل جی کے بارے ان کی تحریر سے اخذ کردہ اپنے تاثرات ہی بیان کر سکتا ہوں ۔

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

" باعث کبر تھی جو ۔۔ وہ دستار
پھینک دی ہے اتار کر سر سے "
محترم م م مغل جی کا لکھا یہ شعر جب نظر سے گزرا تھا تو ان کی شخصیت اک ایسے بادل کی طرح محسوس ہوئی تھی ۔
جو زمین کی پیاس سے آگاہ ہوتا ہے ۔ اور بلا تخصیص ہر چپہ زمین پر برس کر اسے سیراب کر دیتا ہے ۔
یہ گزرتا وقت بہت عجیب ہوتا ہے ۔ یہ انسان کو کچھ ایسے تجربات سے نوازتا ہے ،
کہ پہلا تاثر چاہے پوری طرح نہ بھی بدلے ۔
لیکن کچھ نا کچھ ضرور بدل جاتا ہے ۔
سو میری رائے ان کے بارے صرف اتنی بدلی ہے کہ موصوف بنا شک اک علم و ادب کا بادل ہیں
لیکن اس بادل سے سیرابی ان کا ہی نصیب ہوتی ہے جو کہ موصوف کے حلقہ احباب خاص میں ہوں ۔

پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
یہ مجھے یاد نہیں‌ہے ۔

پہلے ہی دن محفل اردو پر ان سے بات ہوئی تھی اور ان کی نصیحت کا انداز بہت خوب محسوس ہوا تھا ۔ ماشااللہ گفتگو بہت اچھی کرتے ہیں ۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

شکریہ ادا کرنا

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

شاعری سے دور رہو اگر آسودگی چاہتے ہو تو ۔۔۔۔۔
" شاعری ناآسودگی کا نوحہ ہوتی ہے اور شاعر کبھی آسودہ نہیں ہوتا ۔ حتی کہ اپنی ذات سے بھی نہیں ۔
ہر مکمل شئے ادھوری اور ہر ادھوری اور نامکمل شئے آسودگی کی طرف اشارہ ہوتی ہے ۔ " (م م مغل )

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے ۔

کیا یہ سچ ہے کہ
علم و ادب کے آسمان پر وہی ہستی ستارہ کی مانند راہروں کی منزل کی طرف رہبری کرتی ہے ۔ جو حدود ذات و انفاس سے باہر نکل جائے ۔؟

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

فرمائیش صرف اتنی ہی ہے کہ مجھ کم علم کے لکھے تاثرات اگر ناگوار گزریں تو معاف کر دیجئے گا ۔

نایاب
 
خرم

محفلین
آج سوچا کہ ہمت کر کے ہم بھی کچھ باتیں کہہ لیں محمود بھائی کے متعلق

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

آغاز میں ہی پتہ لگا کہ موصوف شاعر ہیں سو شاعرانہ تنک مزاجی کے لئے تو ہم تیار تھے۔ پھر حسب معمول جیسا کہ عموماَ ہمارے ساتھ ہوتا ہے طالبان یا امریکہ مخالفت اور موافقت میں مغل بھیا ہم پر چڑھ دوڑے۔ ان کا ایک محبوب فقرہ ہوا کرتا تھا ان دنوں "جس کا کھائیے گا اسی کا گائیے گا" جو انہوں نے ہم پر خوب رواں کیا۔ اس سے ان کا تاثر ہمارے دل میں‌ایک درد مند دل رکھنے والے جذباتی شاعر کا بنا جو پاکستان سے شدید محبت رکھتا ہے اتنی شدید کہ شائد اس کی برائیوں سے بھی پیار کرتا ہے اور ان کا اعتراف کرنے سے گریزاں‌ہے۔ آہستہ آہستہ ان کے خیالات سے مزید آگاہی ہوئی تو اب یہ تاثر ہوا کہ وہ پاکستان سے تو انتہائی شدید محبت رکھتے ہیں لیکن اس کی برائیوں‌پر کُڑھتے بھی ہیں۔ یہ اور بات کہ اگر کوئی "غیر" ان برائیوں‌کی نشاندہی کرے تو مغلیہ جلال میں‌لفظوں کی تلوار لہراتے غنیم پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ اور جتنی دیر تک فریق ثانی لغت کی مدد سے ان کی پوسٹ کا مطلب تلاش کرتا ہے، پانی پت کا میدان ہاتھ سے جا چُکا ہوتا ہے :)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

جیسے اوپر بیان کیا کسی طالبان یا امریکہ مخالف دھاگہ پر ہی بات ہوئی تھی اور ہماری قسمت کہ مغل بھیا نے ہمیں‌"غنیم"‌میں شمار کر ڈالا۔ سو خوب چڑھائی کی بلکہ بعد ازاں‌تو غالباَ ہمیں کالے پانی بھی بھجوا دیا کہ کافی عرصہ روٹھے رہے۔ کچھ عرصہ ہوا غالباَ انہوں نے ہماری اولین خطاؤں کو معاف کرنا شروع کر دیا ہے۔ شائد ابرار بھائی سے ہماری نیاز مندی کچھ کام آئی ہو یا ان کا دل ہی نرم ہو گیا ہے خدا معلوم :thinking:

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

وہ جو مفتی جی نے کہا، پیٹ بھر کے پیار کرتے ہیں اور پیٹ بھر کر غصہ۔ منافقت نہیں کرتے۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

میرا ایک بہت پیارا دوست بھی مغل ہے سو مغلیہ عادات و خصائل سے واقفیت تھی۔ ان کی ٹانگ کھینچنا ہو تو کہوں‌کہ ثابت ہوا گھوڑے مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں‌لیکن گدھے ہر جگہ ایک سے ہی ہوتے ہیں :) ظاہر ہے دوبارہ کالے پانی نہیں جانا اس لئے یہ تو نہیں کہہ سکتا۔ یہی کہوں گا ان کی ذات کہ جو پرتیں کھُل رہی ہیں آہستہ آہستہ، ان سے انہی کے متعلق تھوڑا تھوڑا آگاہی ہو رہی ہے اور یہ علم ہورہا ہے کہ قدرت کچھ لوگوں کو کتنی فیاضی سے نوازتی ہے۔
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

یہ جیسے ہیں ویسے ہی بہت اچھے ہیں۔ اس لئے کوئی رائے نہیں :)

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
فرمائش تو کچھ خاص نہیں۔ بس یہ کہنا ہے کہ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ اور یہ کہ اللہ نے آپ کو بہت خوبیوں سے نوازا ہے، انہیں مہمیز کرتے رہئے گا اور پاکستان کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہئے گا۔
 
تعبیر

محفلین
ادی تعبیر آپ بھی کہو گی ، کہ عجیب مہمان ہے ، کہ ابھی تک گلے شکوے ہی نہیں گئے ۔ نا بابا نا ۔ میں تو باز آیا اس مہمان نوازی سے ۔۔

سوری کہ میری وجہ سے پتہ نہیں کیسے اس دھاگے میں گڑبڑ ہو گئی اور سارا مزا کرکرا ہو گیا :( لیکن زیک کا شکریہ کہ یہ ٹھیک ہو گیا
ادا آپ ناراض نا ہوں اور اب خوشی خوشی ہمارے سوالات اور تاثرات کے بارے میں اپنی رائے دیں :)

بھئی سب کچھ تو آپ خود کہہ جاتی ہیں ہمارے کہنے کو بچتا ہی کیا ہے ۔

بس کبھی کبھی خاصے اکتائے ہوئے لگتے ہیں کہ دو چار معزز ممبران کو چھوڑ کر سب کو جوتی دکھا دیتے ہیں ۔ ارے صاحب چھوٹا سا دل ہے ہمارا کبھی اس کا بھی خیال کیا کیجیے ۔ ہم تو تمامتر اختلاف کے باوجود یہ پسند نہ کریں کہ کوئی محفل چھوڑ جائے اور آپ ہیں کہ آنے جانے کی دھمکیاں دیتے پھرتے ہیں۔
ذرا ہولا ہتھ رکھا کریں حضور آپکی ریاست کے چھن جانے میں ہمارا قطعآ کوئی قصور نہیں :) کہ ہمارا وجود تو اس وقت فضاؤں میں بھی نہ تھا۔ اسلئے امید ہے کہ دھمکی باری آپ پھر نہ کریں گے۔
دعا گو !
وسلام

آپ کی باری میں کچھ نہیں کہونگی بلکہ آپ کے کہنے کے لیے ہی سب کچھ چھوڑ دونگی :laughing:
اب آخری پیراگراف پر میں بھی کہوں کہ بھئی سب کچھ تو آپ خود لکھ جاتے ہیں ہمارے کہنے کو بچتا ہی کیا ہے :applause:

بڑی محبت طالوت بھیا، (واضح رہے کہ مجھےبولنے کا اختیار نہیں مگر مراسلہ سامنے لانے کو یہ حرکت کی ہے):nailbiting:
کیوں ادا آپ سے یہ اختیار کس نے چھینا :eek: :confused:

یہ صفحہ تو ٹھیک ہی نہیں ہوا۔سوال نظر نہیں آرہے تو میں جواب کس کا دوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹھیک ہو گا ہے زینب اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا

امید ہے اب سب درست ہو چکا ہے۔
وڈا سارا شکریہہہہہہہہہہہ
واقعی آپ جادوگر زیک ہیں :)
 
زینب

محفلین
میں نے بہانہ بنایا کب تھا تعبیر سس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں تو کب سے بے چین ہوں‌مغل بھائی سے دو دو ہاتھ کرنے کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

رسید حاضر ہے مغل صاحب :)

انشاءاللہ بشرطِ فرصت اور بہ عنایتِ برق، کچھ لکھنے کی کوشش کرتا ہوں!
 
Top