مغزل
محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
جب نام پڑھا م م مغل تو لگا کافی غصہ والے ہوں گے لیکن پھر آہستہ آہستہ پتہ چلا کے جناب شاعر ہیں اور شاعروں میں ایک خاصیت ضرور پائ جاتی ہے کہ وہ کسی کو برا بھلا نہیں کہتے صرف ایک شعر سنا کر دل کا غصہ نکال لیتے ہیں یعنی کہ اب میری نظر میں یہ غصہ والے نہیں بلکہ بہت اچھے اور محبت کرنے والے انسان ہیں !
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
صحیح پوچھیں تو یاد نہیں کہ مغل بھائ سے بات چیت کا آغاز کب ہوا تھا لیکن ان کو شخصیت کو دیکھتے ہوئے اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو بھی ان سے بات چیت کرنے کے لیئے کسی خاص موقع یا وجہ کی ضرورت نہیں !
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
خوش اخلاق انسان ہیں اور یہی عادت ان کی سب سے زیادہ مجھے پسند ہے !
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
میں سمجھتا ہوںکہ سیکھنے کا عمل تا حیات جاری رہتا ہے اور ان سے سیکھنے کا عمل اب تک جاری ہے
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
پیغام یہ ہے کہ صدا خوش رہیں اور ہماری بھتیجی "آمنہ" کے ناز اٹھاتے رہیں!
1 سوال ان سے دو ہیں شاعری کا شوق کب اور کیسے ہوا ؟
2 اس وقت جو پاکستان کی حالات جا رہے ہیں اس کا ذمہ دار آپ کس کو سمجھتے ہیں ؟
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
فرمائش یہ ہے کہ ایک ایسی غزل بتائیں یا لکھیں جو آپ کو سب سے زیادہ پسند ہو ؟
بہت بہت شکریہ علی ذاکر صاحب،سدا خوش رہیں۔ آپ کے رائے سر آنکھوں پر، فرمائش کی ذیل میں تہی داماں ہوں کہ ابھی ایسا کچھ نہیں لکھا جو کسی کام کا ہو۔