1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر
دراصل کچھ ٹائم پہلے مجھے جلدی جلدی اور اچھی رائے بنانے کی عادت تھی پھر ایک سبق حاصل ہوا اس کے بعد رائے بناتے ہوئے ٹائم لگتا ہے۔
اور کچھ کچھ اسٹار پلس کے ڈراموں کا بھی اثرتھا ۔ اسٹار پلس میں یہی دکھاتے ہیں کہ جو سب سے اچھا ہوتا ہے وہی بعد میں evil نکلتا ہے تبھی
آپ کا دعائیہ انداز دیکھ کر مجھے لگا کہ آپ بس اچھا امپریشن جمانے کے چکر میں ہیں جبکہ اتنے اچھے شاید ہی ہونگے۔ کچھ عرصے کے بعدآپ یہ انداز بدل لینگے جبکہ آپ اب تک ویسے ہی ہیں پہلے دن جیسے
لیکن اب سچی سے رائے بدل گئی ہے بلکہ پکی رائے قائم ہو گئی ہے کہ آپ بہت نفیس، ڈیسنٹ اور سمجھدار ہیں اتنے کہ اب میں آپ کو نایاب بھائی کہا کرونگی خواہ آپ مجھے سے چھوٹے ہی کیوں نا ہوں
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
بات چیت کا آغاز تو کافی پہلے اور بہت سے تھریڈز میں ہو چکا ہے لیکن صحیح سے جان پہچان ابھی کچھ ٹائم پہلے ہوئی ہے تین پسندیدہ اور ناپسندیدہ کام میں ۔امید ہے کہ اب بات چیت ہوتی رہے گی اور آپ مجھے بہت کچھ سکھاتے اور سمجھاتے رہینگے ایک بھائی کی طرح
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
غصہ نہیں کرتے اور بہت تفصیل سے جواب دیتے ہیں ہر بات کا۔ سب کو مبارک باد دیتے ہیں بہت منفرد انداز میں
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے
ایک سبق جو سچ میں اب تک سیکھ چکی ہوں وہ یہ کہ گالی دو گے تو جواب میں دو گالیاں ملیں گی پر اگر دعا دو گے تو ایک تو کوئی دشمن نہیں ہو گا اور اگر ہو بھی تو دشمن بھی دوست بن سکتا ہے۔
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
پیغام یہ کہ جو آپ دعائیں دیتے ہیں وہی دعائیں آپ کے لیے بھی
سوال تو بہت ہیں
1۔2006 سے محفل دیکھ رہ ہیں پر رکن 2008 میں بنے۔مطلب وہ خاص وجہ جس نے آپ کو بولنے پر مجبور کیا؟؟؟
2۔کس طرح کے لوگوں کو دعا کے بجائے بددعا دینے کو دل کرتا ہے؟؟؟کیا کبھی ایسا ہوا کسی کو دعا دینے کو دل نا کیا ہو؟؟؟
3۔مجھے بھی وہ فارمولا ،ٹپ بتائیں جس سے خود کو کول رکھا جاسکے
4۔میرے لیے کوئی خاص مشورہ/نصیحت
5۔آپ نے ابتک زندگی سے کیا سیکھا ؟؟؟
باقی سوچنے یا یاد آنے پر
اور ہاں آپ جواب بہت تفصیل سے دیتے ہیں اس لیے ان کے جوابات وقفے وقفے اور آرام سے د سکتے ہیں
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
اب آپ کہیں گے کہ یہ کچھ زیادہ ہی فری ہو رہی ہے
ہی ہی ہی
ایک ٹاپک میں آپ نے ماوراء کو اس کے بارے میں بتایا تھا اب مجھے بھی بتائیں میرے بارے میں خاص کر میری برائیاں اور ساتھ ہی سدھارنے کا مشورہ بھی دیں
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ یہاں مہمان بنے امید ہے کہ اس طرح آپ سےاور بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا