اچھا جبکہ مجھے لگا کہ اوتار میں جس کی تصویر ہے وہ نایاب ہے اور نایاب بھائی کی بیٹی ہیں ۔
کیوں آپکو اس وقت کونسا کردار یاد آگیا تھا
ویسے سچی بات نہیں ہے یہ کہ کوئی بھی دیوتا ٹائپ نہیں ہوتا ۔پیغمبروں بھی برداشت ختم ہو جاتی تھی ایک حد تک ( سوائے ہمارے نبی کے ) پھر ہم کیا چیز ہیں
دراصل کچھ ٹائم پہلے مجھے جلدی جلدی اور اچھی رائے بنانے کی عادت تھی پھر ایک سبق حاصل ہوا اس کے بعد رائے بناتے ہوئے ٹائم لگتا ہے۔
اور کچھ کچھ اسٹار پلس کے ڈراموں کا بھی اثرتھا ۔ اسٹار پلس میں یہی دکھاتے ہیں کہ جو سب سے اچھا ہوتا ہے وہی بعد میں evil نکلتا ہے تبھی
آپ کا دعائیہ انداز دیکھ کر مجھے لگا کہ آپ بس اچھا امپریشن جمانے کے چکر میں ہیں جبکہ اتنے اچھے شاید ہی ہونگے۔ کچھ عرصے کے بعدآپ یہ انداز بدل لینگے جبکہ آپ اب تک ویسے ہی ہیں پہلے دن جیسے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
سٹار پلس ۔۔۔ کیا بات کی آپ نے تعبیر ۔۔ مجھے ہنسی آگئی ہے ۔
وعلیکم السلام
یعنی میں بھی وہ کب اور کیسے۔
ہائیں میری وہ کونسی پوسٹ ہے کچھ پتہ تو چلے
نوازش ہے آپکی ویسے مجھے لگتا ہے کہ آپ کو کوئی برا لگتا ہی نہیں ہو گا
میں صرف محفل پر ہی اردو لکھ سکتی ہوں اس کے علاوہ مجھے نہیں پتہ کہ اپنے لکھے کو نوٹ پیڈ میں کیسے محفوظ کرتے ہیں
اچھا جبکہ مجھے لگا کہ اوتار میں جس کی تصویر ہے وہ نایاب ہے اور نایاب بھائی کی بیٹی ہیں ۔
کیوں آپکو اس وقت کونسا کردار یاد آگیا تھا
ویسے سچی بات نہیں ہے یہ کہ کوئی بھی دیوتا ٹائپ نہیں ہوتا ۔پیغمبروں بھی برداشت ختم ہو جاتی تھی ایک حد تک ( سوائے ہمارے نبی کے ) پھر ہم کیا چیز ہیں
اففففففففففففففففففا اوپر کچھ کچھ ایسے الفاظ لکھے ہیں آپ نے نایاب بھائی کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آئے۔[][COLOR="Blueپہلی بار بات تو محترمہ بوچھی بہنا سے ہوئی تھی ۔ اور موضوع محترم عزیز امین جی کی معصومیت و سادگی ۔ لیکن وہ اصل دھاگہ جس نے مجھے اور میری تحریر کو اردو محفل میں باندھ لیا ۔ وہ محترمہ خوشی جی کا تعارفی دھاگہ تھا ۔ یہ اک وضاحت تھی کسی ایسی ہستی کے دفاع کی جس کی شخصیت سے میں آگاہ تھا ۔
[url]http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=16443&page=15[/url][/COLOR]
[/quote]
میں نے اس لنک پر کلک کیا پر مجھے تو آپ کا ریپلائی وہاں نظر نہیں آیا اور نا ہی وجہ معلوم ہو سکی
[quote][COLOR="blue"]بچپن سے ہی " سید بادشاہ ۔ مرشد سرکار ۔ بابا جی ۔ جیسے القابات کی سیڑھیوں پر سوار رہا ہون ۔ یہ القابات سن سن کر گمراہ بھی رہا اور کچھ عرصہ دعا دینے کا ڈھکوسلہ بھی رکھا ۔ آوارگی میں زندگی بسر ہوئی ۔ درویشی ۔ پامسٹری ۔ موکلات کا عامل ۔ ہمزاد کو قابو کرنا ۔ علم ابجد سے مدد لیکر کہانت کرنا ۔ مزاروں قبرستانوں میں چلہ کشی ۔ جنات کو غلام بنانا ۔ یہ میرے پسندیدہ شوق تھے ۔ اور دل و جاں کی سرخوشی کے ساتھ ان میں وقت ضائع کر رہا تھا ۔ خود تو گمراہ تھا ہی ساتھ میں خلق خدا کو بھی گمراہ کرتا رہا ۔ سادہ دل وہم و اوہام کے مارے لوگ میری نسبت سادات سے متاثر میرے جھوٹ کو بھی سچ کا درجہ دیتے رہے ۔ مجھے اس کی سزا یہ ملی کہ میں نشے کی دنیا میں ڈوب کر منشیات فروشوں کا آلہ کار بن گیا ۔ جانے کس ہستی کی دعا سے اللہ نے مجھے اک ایسی معصوم سادہ سی شریک حیات سے نواز دیا جس نے بجائے مجھ سے لڑنے جھگڑنے اور میری آوارہ حرکات پر بگڑنے کے صرف اپنی تابعداری اور بے زبانی کے ساتھ ایسی توجہ سے نوازا کہ مجھ جیسا لاپرواہ آوارہ انسان اک دن اس سے یہ پوچھنے پر مجبور ہو گیا کہ اسے مجھ سے اتنا لگاؤ کیوں ہے وہ مجھ سے نفرت کیوں نہیں کرتی ۔ اور اس کے جواب نے میری آنکھیں کھول دیں ۔ کہا اس نے کہ " اللہ سچ ہے ۔ اللہ کا کلام سچ ہے ۔ اللہ نے فرمایا ہے اپنی پاک کتاب میں کہ " ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے۔ اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے۔ اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے۔" سو جیسے آپ ہیں ویسی ہی میں بھی ہوں ۔ اس لیئے کیا لڑنا جھگڑنا ۔ بس انسان بن گیا ۔ پہلے ڈھکوسلے سے دعا دیتا تھا ۔اب دعا دینے کی عادت سے مجبور ہوں ۔ اور اکثر جب پاکستان جا کر لوگوں سے ملنا ملانا ہوتا ہے ۔ تو میری نصف بہتر کو بہت غصہ آتا ہے کہ فلاں ایسا ہے فلاں ایسا ہے اور آپ دعا دیئے جاتے ہیں ۔ میرا تو یقین ہے کہ دعا اک درخواست ہے جو مالک و خالق کے حضور مانگی جاتی ہے ۔ اور وہ علیم و خبیر ہے ، وہ اپنی مصلحت کے تحت دعا کو قبول یا نہ قبول کرنے کا اختیار رکھتا ہے ۔ ] [/COLOR]
لگتا ہے میری بہنا مجھے نجومی یا کاہن کا درجہ دلانے کے ارادے میں ہیں ۔
سدا یاد رکھیئے گا کہ “ بند مٹھی لاکھ کی “
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
اللہ تعالی آپ پر سدا مہربان رہے آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دراصل کچھ ٹائم پہلے مجھے جلدی جلدی اور اچھی رائے بنانے کی عادت تھی
( اچھا گمان رکھنا بھی اک نیکی )
پھر ایک سبق حاصل ہوا اس کے بعد رائے بناتے ہوئے ٹائم لگتا ہے۔
( ٹھوکر کہیں یا سمجھ ۔ جو سمجھ کر بھی نہ سمجھے وہی ناسمجھ )
اور کچھ کچھ اسٹار پلس کے ڈراموں کا بھی اثرتھا ۔ اسٹار پلس میں یہی دکھاتے ہیں کہ جو سب سے اچھا ہوتا ہے وہی بعد میں evil نکلتا ہے تبھی :
(سٹار پلس کا بطور میزان استعمال یہ ظاہر کرتا ہے کہ سٹار پلس کی نشریات مستند سمجھی جاتی ہیں )
میری بہنا بہت لمبا ہے پیپر ۔
اور کوئی پانچ کی بجائے سب سوالوں کے جواب لاز م ہیں ۔
اور نمبر تو ہر کوئی اپنی حساب سے دے گا ۔
سو ذرا تیاری کرنے دیں ۔
اک چکر لائیبریری کا لگا آؤں ،
نایاب
اسی لئے تو ڈرامے بناتے ہیں اُس میں ایسی ایسی دیوتا خواتین دیکھاتے ہیں کہ اگر میرے سامنے اُن ڈراموں کی رائٹر آئے تو میں اسکا منہ نوچ لوں
مار مار کے اسکا کچومر نکال دوں اور پھر وہ مجھے ایسی دیوتا خاتون بن کے مجھے دیکھائے
حد سے زیادہ بکواس ڈرامے ہیں سٹار کے تعبیر ۔۔
مت دیکھا کریں ۔۔
یعنی آپ بھی سٹار پلس ...............................................................
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شاد وآباد رہیں آمین
بارش کا پہلا قطرہ اپنی اہمیت سے آگاہ نہیں ہوتا ۔
لیکن بارش کا پہلا قطرہ موسلادھار بارش کا آغاز ہوتا ہے ۔
آپ اور اپیا جی اور محترمہ امن ایمان بہنا اور محترمہ ماوراء بہنا
محفل اردو کے گلشن پر اکثر مفید اور تعمیری دھاگے کا آغاز کرتی ہیں ۔
انٹرویوز ۔ سوال و جواب ، ارکان محفل کی دلچسپیاں ۔
بصورت بارش کی پہلی بوند برس کر آپ دھاگوں کا آغاز کر دیتی ہیں ۔
انفرادی طور پر مجھے آپ کی تصاویر کی کلیکشن اچھی لگتی ہے ۔
اپیا جی (بوچھی بہنا ) کا شروع کردہ اک دھاگہ جس میں آپ
نے بوچھی بہنا سے دوستی کی خواہش کا اظہار کیا ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=11157&page=28
میری بہنا مجھے اپنی خامیوں کوتاہیوں اور اپنی شخصیت میں موجود کجی سے آگہی ہے ۔
اس لیئے مجھے کوئی بھی برا نہیں لگتا ، ہمیشہ کچھ سیکھنے کی خواہش رہتی ہے تاکہ
کسی سے سیکھ کر میں اپنے آپ کو نمایاں کر سکوں ۔
آپ جب اقتباس لیکر جواب لکھتی ہیں تو جب آپ کا جواب پورا ہو جائے ۔
تو پوسٹ کا جائزہ لینے یا جواب کو پوسٹ کرنے سے پہلے
اپنی ساری تحریر کو ہائی لائٹ کر کے ماؤس سے کاپی کر لیں ۔
ڈیسک ٹاپ پر کسی خالی جگہ پر رائیٹ کلک کر کے
کھلنے والی ونڈو میں سے نیو کے ساتھ کھلنے والی سائڈ ونڈو سے
نیو تیکسٹ ڈاکومنٹ پر لیفٹ کلک کر دیں ۔
اک ٹیکسٹ ڈاکومنٹ کی فائل بن جائے گی آپ کے ڈیسک ٹاپ پر
اسے اوپن کر کے اپنی کاپی کردہ تحریر پیسٹ کر دیں ۔
اور پھر جواب کو پوسٹ کر دیں ۔
اگر 500 یا دوسری کوئی ایرر ہو تو
یہاں آپ کا لکھا ٹیکسٹ ڈاکومنٹ میں محفوظ ہو گا ۔
یہاں سے سلیکٹ آل کر کے کاپی پیسٹ کر دیں اردو ایڈیٹر میں ۔
اگر ٹیکسٹ ڈاکومنٹ میں اپنی تحریر کو محفوظ رکھنا ہے تو
فائل مینو سے سیو ایز پر کلک کریں
اور کھلنے والی ونڈو میں انکوڈنگ کو
ansi کو utf-8 سے بدل دیں ۔
نایاب
?????? ?????
?????? ????? ????
??? ??? ? ?
آپ کو بتایا تو تھا کہ میں اردو مین کچھ بھی سیو نہیں کر سکتی اور نا ہی نوٹ پیڈ پر لکھ سکتی ہوں
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش رہیں آمین
اوتار میں میری بٹیارانی غزل نایاب ہے ۔
جسے اللہ نے بصورت رحمت مجھے نوازا ہے ۔
سچ کہا آپ نے
بے شک انسان کمزور ہے ۔
بس توفیق الہی ہی مددگار ہے ۔
نایاب
بکواس ہونے کے باوجود ان میں ایسا کچھ ہے جو لوگوں کو جکڑ لیتا ہے۔
ہاں مجھے بھی ایسے دیوتا لوگ زہر لگتے ہیں جو ناانصافی خاموشی سے برداشت کر لیتے ہیں
میں بھی مطلب کہ آپ بھی
میں بھی مطلب کہ آپ بھی
یہ بچی مجھے بہت پسند ہے جو اوتار میں ہے کیوٹ سی بھولی سی ۔۔مصومُ سی (میرے جیسی )
دو پونیُ کئے ہوئے کیوٹ ن سویٹ :battingeyelashes:
نایاب بھیا یہ کس پے گئی ہیں ماں پے کہ باپ پے ہیں ؟ ویسے تو عموما بیٹیاں ماں کی شکل و صورت ہی لے کرآتی ہیں ۔۔مگر میری تین ڈفرنٹ شکل و صورت نین نقش لے کرآئی تھیں مگر اب اس عمر میں پہنچ کر دیکھنے میں میری ہی کاربن کاپیاں ہیں ۔۔۔
صیح کہہ رہی ہیں ۔۔ مجھے بھی جکڑ لیتے ہیں سٹار پلس کے ڈرامے ۔۔کچھ پل کے لئے جب ان ڈراموں پے میں شرطیں لگاتی ہوں اپنے بچوں سے کہ دیکھنا اب یہ لڑکی ایک کمرے میں اکیلی ہی بولے گی خودکلامی ۔۔اور دیکھنا کوئی نا کوئی اس دروازے کے پیچھے کھڑا اسکی ساری باتیں سن لے گا اور بلکل وہی ہوتا ہے جو میں بتاتی ہوں
مناہل حیران ہوتی ہے امی آپکو کیسے یہ سب پتا چل جاتا ہے آپ میجک جانتی ہیں ۔۔۔
اپیا جی
سدا سلامتی ہو آپ پر
میری بٹیا رانی کی تعریف کرنے پر کیسے آپ کا شکریہ ادا کروں ۔
یہ تو مجھے سچ ہی لگ رہا ہے کہ آپ جیسی ہی بھولی بھالی معصوم سی ہے ۔
جو چٹر پٹر باتیں کر کے میرا دل کو راحت دیتی ہے ۔
یہ نئی تصویر دیکھیں
ماشااللہ
اور کان کھانا تو اک محاورہ ہی ہوتا ہے نا ۔
اللہ تعالی میری سب بہنوں بیٹیوں کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
دونوں بیٹے اور میری بٹیا رانی مجھ پر ہی ہیں ۔
میری نصف بہتر ایکسٹرا آرڈنری مجھے سوچ میں بسائے رکھتی ہیں شائید اس لیئے ۔
اللہ تعالی میری بھانجیوں کو سدا اپنی امان میں رکھے ۔
دین و دنیا کی کامیابی عطا کرتے ہوئے
رحمت و برکت سے بھرپور نصیب کرے ۔ آمین
نایاب