یاز

محفلین
اب آتے ہیں بڑی مچھلی پر کہ ایک زمانے میں محفل کی ایک بہت علمی، معلوماتی اور مقبول شخصیت تھی، اور اتنی اہمیت تو رکھتی تھی کہ آپ بڑی مچھلی کے زمرے میں ڈال سکتے ہیں۔
لیکن ایک بات پر نبیل بھائی نے اس بڑی مچھلی کے گلے میں بھی معطلی کا کانٹا پھنسا دیا تھا:timeout:
اس پہ تو انتظامیہ کو بجا طور پہ کہا جا سکتا ہے کہ
تم معطل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
 

محمداحمد

لائبریرین
ترے کوچے ہر بہانے ہمیں دن سے رات کرنی۔۔۔! :sneaky:

لیکن یہ وہ والا کوچہ نہیں ہے بلکہ یہ کوچہ تو کچوکے لگانے والا ہے۔

ہم تو کہتے ہیں کہ بیٹھے سے بیگار بھلی اور معطلی سے خاموشی بھلی! :)

آپ نے نامی گرامی لوگوں میں ہم بے گناہ ساکنینِ کوچہء سابقہ کو گھسیٹ کر اچھا نہیں کیا۔ :evil: اگر فرحت کیانی اور فلک شیر بھائی ہمت کریں تو ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ :disappointed: یعنی ہم بیدار ہیں مگر سوئے ہوئے لشکر میں ہیں۔ :) :waiting: ڈریں اُس دن سے جب درج بالا سوئے ہوئے شیر بیدار ہو جائیں گے۔ :angry: (ویسے لگتا نہیں ہے۔ :) ) :wiltedrose:

تحریر پر تبصرہ بعد میں کرتا ہوں تسلّی کے ساتھ۔ :):):)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ترے کوچے ہر بہانے ہمیں دن سے رات کرنی۔۔۔! :sneaky:

لیکن یہ وہ والا کوچہ نہیں ہے بلکہ یہ کوچہ تو کچوکے لگانے والا ہے۔

ہم تو کہتے ہیں کہ بیٹھے سے بیگار بھلی اور معطلی سے خاموشی بھلی! :)

آپ نے نامی گرامی لوگوں میں ہم بے گناہ ساکنینِ کوچہء سابقہ کو گھسیٹ کر اچھا نہیں کیا۔ :evil: اگر فرحت کیانی اور فلک شیر بھائی ہمت کریں تو ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ :disappointed: یعنی ہم بیدار ہیں مگر سوئے ہوئے لشکر میں ہیں۔ :) :waiting: ڈریں اُس دن سے جب درج بالا سوئے ہوئے شیر بیدار ہو جائیں گے۔ :angry: (ویسے لگتا نہیں ہے۔ :) ) :wiltedrose:

تحریر پر تبصرہ بعد میں کرتا ہوں تسلّی کے ساتھ۔ :):):)
قدم بڑھائیں احمد۔ میں ابھی سے آپ کے احتجاج کی حمایت میں بیان دیتی ہوں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
الغرض اس اشتہاری بورڈ پر چند تصاویر رہتی ہی ہیں۔ پرانے اشتہاریوں کی تصاویر اتار کر دفتر بند کر دی جاتی ہیں۔ اور نئے اشتہاریوں کی تصاویر لگا دی جاتی ہیں۔

یہ بات ہمارے لئے معلوماتی ہے۔ ویسے پرانی تصاویر داخلِ دفتر کیے جانے کے بجائے ایک فیس بک پیچ بنا کر لگا دینا چاہیے، بہت سوں کی روزی روٹی لگی رہے گی۔ :)

یہ ایک مانے ہوئے اشتہاری ہیں۔معطلی ان کا دوجا گھر ہے۔ اور ان کو تازہ دم کرنے کا وسیلہ بھی۔ ہر چھوٹے اور بڑے جھگڑے میں یا تو باقاعدہ شامل ہوتے ہیں، یا کم از کم اس کے پاس سے ضرور گزرتے ہیں۔ کافی بار معطل ہوچکے ہیں۔ لیکن خاص فضل ہے کہ اسی طور طریق سے روش رنداں پر قائم ہیں۔ محفل کی آدھی رونقیں ان کے طفیل ہیں۔ جس عزم و ہمت سے یہ مسلسل مدتوں سے اس روش پر قائم ہیں یقینی طور پر مجھ جیسے شخص کے لیے مشعل راہ ہے۔ عارف یوں ہی سدا اپنے ہونے کا ثبوت دیتے رہیں۔

اس بات میں ایک بات شامل ہونے سے رہ گئی اور وہ یہ کہ اپنے ساتھ ساتھ زیادہ تر اراکین کی معطلی کی داغ بیل بھی عارف بھائی ہی ڈالا کرتے ہیں اور جس کا کام ڈول ڈالتے ہیں اُسے پورا کرکے ہی چھوڑتے ہیں۔ :)

گستاخی معاف :)

محفل کی عدالت بڑی ظالم ہے۔ بچوں کو بھی عارف جیسوں کے ساتھ معطلی والے خانے میں رکھا گیا۔ میرا ارادہ ہے کہ اس ظلم کے خلاف باقاعدہ چند محفلین لے کر احتجاج کیا جائے۔ جس عمر میں یہ معطلی کی سزا بھگت آئے ہیں۔ امید ہے کہ بڑے پر پرزے نکالیں گے۔ ہم مستقبل میں انہی "محفلی گلو بٹ" کی کرسی پر رونق افروز دیکھتے ہیں

اُڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہو گئے۔ :)

آہاں۔۔۔ "نکلے جو میکدے سے تو دنیا بدل گئی" والا معاملہ تو ہمیں آپ کو دیکھ کر سمجھ میں آیا۔ یہ عمر اور یہ بال و پر۔۔۔ شاہین بچے تو آپ ہی ہیں۔ آپ کے انداز و اطوار اور جنگ جیتنے کے اصول بہت زبردست ہیں۔ اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی آپ کی بحثی حکمت عملی کسی دوراہے کا شکار نہ ہوگی او رآپ یوں ہی حق بات کا پرچار کرتے رہیں گے۔ اور یوں اس اشتہاری کوچے میں آپ کا آنا جانا رہے گا۔

لبید صاحب کے لئے یہ معطلی بہت زیادہ بھاری ثابت ہوئی۔ خاکم بہ دہن اگر آئندہ کبھی ایسی نوبت آئے تو انتظامیہ سے درخواست ہے کہ جناب کو لیپ ٹاپ سمیت معطل کیا جائے۔ :)

متفرق: میری محفل سے گزارش ہے کہ محمداحمد ، محمد امین اور فلک شیر کو بھی معطل کر دیا جائے۔ قسم سے حد ہوتی ہے۔ مدتوں سے یہ لوگ رکن ہیں اور کسی جھگڑے میں حصہ نہیں لیتے۔ اور اپنے تئیں خود کو سنائپر سمجھتے ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ انتظامیہ ایسے لوگوں کو اس لیے معطل نہیں کرتی کہ ایسا نہ ہو ان کو معطل ہونے کی خبر ہی نہ ملے۔ اور لوگوں کے دل سے معطلی کا ڈر نکل جائے۔ بھئی اصول بھی یہی ہے کہ "ڈر بنا رہنا چاہیے"۔

انتظامیہ اُن لوگوں کو معطل کرتے ہوئے شش و پنچ کا شکار ہوتی ہوگی کہ جن کے حواس معطل سے رہتے ہوں اُنہیں مزید کیا معطل کیا جائے۔ :) :) :)

پہلے کیانی آیا جایا کرتی تھیں۔ اور کچھ نہیں تو کبھی کبھار کوچہ کی رکنیت خطرے میں ڈال کر کچھ پکا بھی لیتی تھیں۔ اور پھر سال بھر اس کی تصاویر دیکھ کر ہی دل بہلایا کرتی تھیں۔

یہ پہلی بات ہے جس سے ہم دل کھول کر اتفاق کریں گے۔ فرحت کم از کم اسٹوڈینٹ بریانی والوں کی ویب سائٹ سے بریانی کی فوٹو لے کر ہی اپنے نام سے لگا دیں کہ یہ پکائی ہے۔ :D:p

اُن کے ہوتے ہوئے یہ کیا ہوگئی کچن کی صورت

:)
اعلان: میں اس کوچے کی بنیاد محض دوستانہ بنیادوں پر رکھ رہا ہوں۔ معطلی کو لے کر ہلکی پھلکی گپ شپ کر لینی چاہیے۔ تنقید و تضحیک ہرگز مقصد نہیں ہے۔تاہم مذکور اراکین سے اگر کوئی اعتراض کرے تو میں اس کا نام اور وہ سطریں حذف کر دوں گا۔

کریں گے اہلِ نظر تازہ بستیاں آباد۔​

اگر آپ اہلِ نظر سے متفق نہیں ہیں تو متعلقہ سطریں حذف کر دی جائیں گی لیکن آپ یہ مت سوچ لیجے گا کہ جناب اپنی رائے سے بھی رجوع کریں گے۔ :):D:p
 

فرقان احمد

محفلین
اشتہاری ہونے کے لیے کیا معطل ہونا لازمی ہے؟؟؟؟ اور معطل ہونے کے لیے کیا کوئی ہلکا پھلکا جرم کرنا پڑے گا؟؟؟

1۔ صاحب! معطل کرنے کا اختیار انتظامیہ کے پاس ہے اور اشتہاری قرار دینے کے جملہ اختیارات محفلین کے سپرد ہیں۔
2۔ جی ہاں! ہلکا پھلا جرم ہی بہت کافی رہے گا، معطلی کے لیے بستہ ب کا بدمعاش ہونے کی شرط نظر سے نہیں گزری ہے۔

سلامت رہیں محترم! :)
 

arifkarim

معطل
عارف بھائی تو شاید معطلیات پہ کتاب بھی تصنیف کر رہے ہیں۔ چند مجوزہ نام یہ ہیں۔
تین دن میں معطلی سیکھئے
معطل نامہ
رہنمائے تیز تر معطلی (نیز ایک معطلی کے ساتھ ایک معطلی فری)
معطلی کے راز
میں نے معطلیاں ہوتے دیکھیں
اگر مجھے معطل کیا گیا
وغیرہ وغیرہ
کافی سال قبل کسی دل جلے محفلین نے ہمارے بارے میں استفسار کیا تھا کہ ہماری پوسٹس پر زیادہ سے زیادہ "پر مزاح" کی ریٹنگ دی جا سکتی ہے۔ اس سے زیادہ اہمیت نہیں ہے ہماری محفل میں۔ اس تناظر میں اگر دیکھا جائے تو جس کمال مہارت سے ہم نے ایک تاسف و ملال پر مبنی ’’بے ضرر‘‘ سے دھاگے کو متعدد معطلیوں سے روسناش کروایا۔ اور پھر ہماری واپسی جس طرح شاندار استقبال کیا گیا، یہاں تک کہ نیرنگ خیال نے ہماری شان میں قصیدے تک لکھ دیئے۔ ایسے میں کون کہہ سکتا ہے کہ ہماری اہمیت محفل میں ’’پرمزاح‘‘ کی ریٹنگ سے زیادہ نہیں ہے۔ بلکہ اس ساری قسط کے بعد تو ہمارا شک یقین میں بدل گیا ہے کہ ہم پیچھے سے واقعتاً میراثیوں کے خاندان سے ہیں۔ :)
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

برادرم ابن سعید سے گذارش ہے کہ محفل کے اس فیچر کو بھی نستعلیق کر دیں۔ :)
"آپ معطل ہو چکے ہیں۔ آپ کی معطلی فلاں تاریخ کو معطل ہوجائے گی۔"

دیگر فورمز پر
معطلی پر اطلاع بھی دی جاتی ہے کہ ٹیمپریری، چند دن، ایک ہفتہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ و مہینہ ، سال، تاحیات وغیرہ۔
معطلی پر پہلے واننگ دی جاتی ہے تاکہ ممبر اپنی کمزوریوں پر توجہ فرمائے کہ جس سے معطل ہونے کی نوبت پیدا نہ ہو۔
معطل صرف اس صورت میں کیا جاتا ہے کہ کسی ممبر کے خلاف ابیوزنگ لینگوئیج استعمال کی گئی ہو اس کے علاہ پوسٹ میں اگر کوئی کمی بیشی ہے تو سٹاف اس کی پوسٹ میں سے وہ حصے نکال دیتے ہیں مگر معطل نہیں کرتے یا بار بار اسطرح کی پوسٹ آ رہی ہوں تو اسے پی ایم میں مطلع کرتے ہیں کہ ایسی پوسٹس سے اجتناب برتیں۔

والسلام
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پہلے تو واہ،عمدہ، بہت خوب وغیرہ. جب زیادہ الفاظ سے بھی تعریف کا حق ادا نہیں ہونا تو پھر اتنا ہی سہی.
حق تو یہ ہے کہ حق ادا ہوگیا۔۔۔ :D

"ہمیشہ کی طرح" بہت عمدہ تمہید.
:)

اور اڑتے تیر کے سامنے آنا ان کا محبوب مشغلہ ہے.
بوجہ پیشہ سپاہ گری۔۔۔۔ :)

یہ عارف بھائی کو آپ نے کیسا سمجھا ہوا ہے؟ :sneaky:
arifkarim ایک نام رکھتے ہیں۔۔۔۔ اس میں کسی کو کیا شک ہو سکتا ہے۔

ہائے ہائے. کیا زمانہ آ گیا ہے. مرید اپنے مرشد کو معطل دیکھنا چاہتے ہیں.
ہاہاہاہاااا۔۔۔۔ تین تین مرشد۔۔۔۔ ایک چیلے کے دو گرو۔۔۔ ابن انشاء یاد آگئے۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھئی اس دفعہ کی معطلیاں بھی خوب رہیں۔ پہلے تو لوگ خاموشی سے معطل ہوجاتے پھر واپس بھی آ جاتے کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوتی لیکن اس دفعہ تو خاصا دھوم دھڑکا ہوا۔جس لڑی کی وجہ سے معطل ہوئے وہ میں نہیں دیکھ پایا اس لئے اس کے متعلق کچھ کہنے سے قاصر ہوں لیکن چھ اراکین معطل ہوئے اور ان کے واپس آنے سے پہلے ہی ان کا انتظار شروع ہو گیا واپسی ہوتے ہی مبارک باد کی پھلجڑیاں چھوٹنی شروع ہو گئیں نیرنگ خیال بھی نہ رہ سکے اور نئی دنیا نیاکوچہ دریافت کر لیا ، اس دوران یہ بھی ہوا کہ ایک اور رکن معطل ہو گیا اور مزید ایک لڑی حذف ہو گئی۔
یہ بعد میں کون سا رکن معطل ہوا ہے۔۔۔ اس کا تذکرہ اشتہاریوں میں کیوں نہیں۔۔۔ براہِ مہربانی بنیادی تعارف کے ساتھ اضافہ فرمائیں۔
 
Top