اشتیاق احمد خالق انسپکٹر جمشید سیریز

عائشہ عزیز

لائبریرین
مانو بلی ادھر آؤ۔ موازنہ کرتے ہیں کہ ہم دونوں نے اشتیاق احمد کے کون کون سے خاص نمبر پڑھ رکھے ہیں۔ :):):)

بھیا مجھے سب کے نام یاد نہیں ہوں گے :)
پہلے میں ہر ناول کا نام لکھ لیتی تھی اپنی ڈائری میں عمران سیریز بھی اور یہ والے بھی
اب تو عرصہ ہوا نہیں لکھے
لیکن نام سن کر یاد آ جاتا ہے ۔ آپ بتائیے آپ نے کون کون سے پڑھے ہیں؟
 
عثمان

محفلین

کچھ خاص نمبر، میڈیم خاص نمبر اور منی خاص نمبر وغیرہ جو اس وقت یاد آ رہے ہیں لکھ رہا ہوں۔

سلاٹر کی واپسی
زولان کی واپسی
جیرال کی واپسی
ابظال کی واپسی
جیکان کی واپسی
سی مون کی واپسی
جی موف کی واپسی
دلدل کا سمندر
دائرے کا سمندر
برف کے اس پار
یوڈا پر حملہ
دنیا کے اس پار
دوسری دنیا کا انسان
موت کے ہرکارے
سی مون + جی موف
جمشید پر کیس
راموشہ کا فتنہ
بیگال مشن
جیرال؟
ابظال؟
جیرال + ابظال
اغوا کی ملکہ
ثبوت کی تلاش
جاف کا جال
سونے کا جہاز
مارکوش
لہروں کی موت
ناسور کی موت
چکر کی موت
روشنی کا اغوا
تصویر کی تصویر
مقتول کون ؟
کہانی کا بھوت
فریگن فور
سنگین گڑبڑ
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
آپ کے والوں میں سے تو یہ پڑھے ہوئے لگ رہے ہیں بھیا
جیرال کی واپسی
ابظال کی واپسی
سی مون کی واپسی
جی موف کی واپسی
دائرے کا سمندر
یوڈا پر حملہ
بیگال مشن
سی مون + جی موف
چکر کی موت
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
اچھا تو شاید اس وقت ٹرینڈ تھا واپسیوں کا :)۔۔۔ میں نے بچپن میں اشتیاق احمد کے اکا دکا ناول ہی پڑھے تھے اور وجہ اس کی یہ بنی کہ چوتھی جماعت سے ہی عمران سیریز پڑھنا شروع کر دی تھی۔۔
لیکن ابھی جو اوپر ناولز کی لسٹ میں ہر ایک کردار کی واپسی دیکھ کر ہنسی آ رہی ہے۔۔۔ :D
 
عثمان

محفلین
آپ کے والوں میں سے تو یہ پڑھے ہوئے لگ رہے ہیں بھیا
جیرال کی واپسی
ابظال کی واپسی
سی مون کی واپسی
جی موف کی واپسی
دائرے کا سمندر
یوڈا پر حملہ
بیگال مشن
سی مون + جی موف
چکر کی موت
مانو بلی۔۔ بہت کم ناول پڑھے ہیں تم نے تو۔ :p
برف کے اس پار تو بہت مشہور و معروف ناول ہے۔ ضرور پڑھنا۔ اشتیاق احمد کا سب سے موٹا ناول جو میں نے پڑھا وہ دائرے کا سمندر ہے شائد۔ سولہ سو صفحات کے۔ لیکن اب تو اس سے بھی موٹے ناول لکھ چکا ہے۔
غار کا سمندر شائد دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔
لیکن مجھے اشتیاق احمد کے اسی اور نوے کی دہائی کے اوائل میں لکھے ناول پسند ہیں۔
 
عثمان

محفلین
اچھا تو شاید اس وقت ٹرینڈ تھا واپسیوں کا :)۔۔۔ میں نے بچپن میں اشتیاق احمد کے اکا دکا ناول ہی پڑھے تھے اور وجہ اس کی یہ بنی کہ چوتھی جماعت سے ہی عمران سیریز پڑھنا شروع کر دی تھی۔۔
لیکن ابھی جو اوپر ناولز کی لسٹ میں ہر ایک کردار کی واپسی دیکھ کر ہنسی آ رہی ہے۔۔۔ :D
اشتیاق احمد کے ناولز اور عمران سیریز کا کوئی موازنہ نہیں۔
اشتیاق احمد کے ناولز سکول کے بچوں کے لیے ہوتے ہیں۔ یا وہ بچے بڑے ہو کر ناسٹالجیا کے مزا لینے کے لیے بھی کبھی کبھی پڑھ لیتے ہیں۔
عمران سیریز سکول کے بچوں کے لیے نہیں۔ اگر کالج جانے والا پڑھتا ہے تو افسوس کہ پوری دنیا کے سنجیدہ ادب میں اسے یہی ملا۔
عمران سیرز تین میں نہ تیرہ میں۔
 
قیصرانی

ابنِ صفی والی عمران سیریز کہ اس کا بھیانک چربہ بنام مظہر کلیم، ایم-اے؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
مانو بلی۔۔ بہت کم ناول پڑھے ہیں تم نے تو۔ :p
برف کے اس پار تو بہت مشہور و معروف ناول ہے۔ ضرور پڑھنا۔ اشتیاق احمد کا سب سے موٹا ناول جو میں نے پڑھا وہ دائرے کا سمندر ہے شائد۔ سولہ سو صفحات کے۔ لیکن اب تو اس سے بھی موٹے ناول لکھ چکا ہے۔
غار کا سمندر شائد دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔
لیکن مجھے اشتیاق احمد کے اسی اور نوے کی دہائی کے اوائل میں لکھے ناول پسند ہیں۔
جو میں نے ابھی پڑھا نا بھیا وہ بھی بہت موٹا تھا
 
عثمان

محفلین
ابنِ صفی والی عمران سیریز کہ اس کا بھیانک چربہ بنام مظہر کلیم، ایم-اے؟
مظہر کلیم ایم اے، ایم اے راحت۔۔ اور اسی قسم کے کچھ دوسرے جعل ساز۔
ابن صفی کا معیار کافی بہتر تھا۔ پھر وہ زمانہ بھی اور تھا۔

اشتیاق احمد بھی ستر ، اسی اور نوے کی دہائی کے بچوں کے لیے اچھا مصنف تھا۔ آج کے دور میں پاکستانی سکول کے طلبہ کے لیے اشتیاق احمد معیاری مصنف نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اشتیاق احمد نے بھی نظریاتی طور پر پٹڑیاں بدلی تھیں جس کی وجہ سے ان کے ناولوں اور ان کے قارئین پر بھی اثر پڑا ہے۔ یعنی کبھی تبلیغی جماعت سے متعلق تو کبھی کچھ :)
 
Top