محب علوی
مدیر
میں بچپن سے اشتیاق احمد کا بہت بڑا پرستار ہوں اور لڑکپن میں ہی عمران سیریز کے کسی پرستار سے کسی بحث میں خود سے عہد کیا تھا کہ ہمیشہ اشتیاق احمد کا پرستار رہوں گا شاید اسی وجہ سے عمران سیریز کا زیادہ چسکا نہ لگ سکا اور میں اشتیاق احمد کے ناولوں کا ہی دیوانہ رہا۔ کئی برس پہلے شاید اشتیاق احمد نے لکھنا چھوڑ دیا تھا اور ان کے ناول مارکیٹ میں ملنا بند ہو گئے تھے۔ کئی دفعہ تلاش بھی کیا مگر کچھ نہ ملا اور یہ سراغ بھی نہیں ملتا تھا کہ وہ کہاں ہیں اور کیوں نہیں لکھ رہے۔ چند دھاگے اردو محفل پر بھی اشتیاق احمد کے متعلق ہیں جس میں اندازوں کی بنیاد پر کئی قیاس آرائیاں کی گئیں جو قارئین کی اشتیاق احمد سے محبت کا ثبوت ہیں۔
اب مجھے جیو ٹی وی کے ایک پروگرام کی ویڈیو ملی ہے جس میں کراچی ایکسپو سنٹر میں اشتیاق احمد سے ایک انٹر ویو موجود ہے اور اٹلانٹس پبلکیشن کی طرف سے ان کے ناولوں کا دوبارہ اجرا شامل ہے۔
اب مجھے جیو ٹی وی کے ایک پروگرام کی ویڈیو ملی ہے جس میں کراچی ایکسپو سنٹر میں اشتیاق احمد سے ایک انٹر ویو موجود ہے اور اٹلانٹس پبلکیشن کی طرف سے ان کے ناولوں کا دوبارہ اجرا شامل ہے۔