آصف اثر
معطل
غار کا سمندر آدھا پڑھا تھا۔۔۔ دوسرا حصہ بعد میں نہیں ملا۔ اٹلانٹس والوں نے اگرچہ ناولوں کا دوبارہ اجرا کردیا ہے مگر جہاں تک میں نے دیکھا ہے انہوں نے یہ کام 75 فیصد کمائی کی نیت سے شروع کیاہے ۔ اب ہر ناول اتنا مہنگا کہ خریدنے کو دل نہیں چاہتا۔۔۔ غار کا سمندر بلا وجہ (غالبا ) تین حصوں میں شائع کیا گیا ہے۔ ہر صفحے کا پیٹ بڑے فونٹ سے بھر دیا گیا ہے۔۔۔ اور قیمت دو سال پہلے 900 روپے( یا اس سے زیادہ) ۔اب پتا نہیں کتنی قیمت ہوگی۔۔۔ اور اب تو انہوں نے حد کردی ہے کہ ایک ناول کو رومن اردو میں بھی شائع کردیا ہے۔۔۔شاید یہ پہلا موقع ہے کہ اردو کا کوئی ناول رومن اردو میں لایا گیا ہے۔۔۔ مجھے تو سخت افسوس ہوا۔۔۔اللہ کرے کے یہ کوشش بُری طرح فلاپ ہو۔۔۔ لیکن اگر اس سے کمائی خوب ہوئی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔۔ ۔ شاید پھر رومن اردو کو ”پر“ لگ جائے۔۔۔ کیوں کہ نئی نسل اسے رومن میں پڑھنے کی کوشش کرے گی۔۔۔ اللہ اردو اور اردو رسم الخط کو تاقیامت تابناک دوام بخشے۔ آمین۔پہلے آپ بتائیں کہ کیا آپ بھی اشتیاق احمد کے پرستار ہیں ؟
اگر ہاں تو پھر کئی خاص نمبر بھیجے جا سکتے ہیں آپ کو