اشعار جو اپنے خالق کو پیچھے چھوڑ گئے

محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے ابھی اس زمرے میں بڑی گنجائش ہے اسے ابھی سے فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ ساتھ ساتھ میرا یہ بھی خیال ہے کہ اس سلسلے میں مشہور شعرا کے ایسے اشعار بھی شامل کیے جائیں جو (مکمل یا اُن کا کوئی ایک مصرعہ) آج بھی بطورِ ضرب المثل استعمال ہوتے ہیں اور نثر نگار جن کی مدد سے اپنی تصانیف کو دو آتشہ کر دیتے ہیں اور قاری بھی قطرے میں‌ سمندر دیکھنے کی لذت سے آشکار ہوتا ہے۔

آپ سب کا کیا خیال ہے؟

مثال کے طور پر غالب کا مشہور مصرعہ

ہائے اُس زود پشیماں کا پشیماں ہونا
 

مغزل

محفلین
میرا خیال ہے ابھی اس زمرے میں بڑی گنجائش ہے اسے ابھی سے فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ ساتھ ساتھ میرا یہ بھی خیال ہے کہ اس سلسلے میں مشہور شعرا کے ایسے اشعار بھی شامل کیے جائیں جو (مکمل یا اُن کا کوئی ایک مصرعہ) آج بھی بطورِ ضرب المثل استعمال ہوتے ہیں اور نثر نگار جن کی مدد سے اپنی تصانیف کو دو آتشہ کر دیتے ہیں اور قاری بھی قطرے میں سمندر دیکھنے کی لذت سے آشکار ہوتا ہے۔

آپ سب کا کیا خیال ہے؟

مثال کے طور پر غالب کا مشہور مصرعہ

ہائے اُس زود پشیماں کا پشیماں ہونا

معافی چاہتا ہوں۔۔۔ میرا خیا ل مختلف ہے ۔۔۔
’’ ا س شعر یا غالب کی بابت یہ کہنا کہ شعر خالق کو پیچھے چھوڑ گیا ‘‘
نامناسب ہے ۔۔۔۔اس بات کا اطلاق یہاں نہیں ہوتا۔ لہذا الگ تھریڈ بنا لیا جائے۔۔
یا فراز کا جو شعر آپ نے پیش کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
"دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا"
میری جہالت مجھے جتنا اجازت دیتی ہے میں اتنی ہی بات کروں گا۔۔
کہ اس تھریڈ کے کئی اشعار خصوصاَ مذکورہ بالا اشعار خالق کو ساتھ
لے کے چلے ہیں ۔۔۔ غالب کو صدیوں سے ساتھ لیے چل رہے ہیں۔۔
اسی طرح۔۔۔۔۔۔۔ خیر۔۔

میری ناچیز رائے میں اس تھریڈ کا مزاج ان شعراء کی بابت ہے جو خود
تو دائرہ خمول میں رہے مگر اشعار / شعر ابلاغ پا گیا۔۔ الف عین ، وارث،
سخنور صاحبان آپ کیا کہتے ہیں۔؟

والسلام
 

ابوشامل

محفلین
اعجاز صاحب نے "اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں" کی پاکستان میں شہرت کی وجہ پوچھی ہے۔ اعجاز صاحب آپ اگر اپنے پیغام کے اوپر مغل صاحب کا پیغام ملاحظہ کر لیتے تو آپ کو اندازہ ہوجاتا کہ یہاں کوئی شعر یا مصرعہ کیوں کر قبولیت عام حاصل کرتا ہے؟ اس کی وجہ صرف اور صرف ذرائع ابلاغ ہیں۔ کسی زمانے میں پاکستان کے مشہور مزاحیہ پروگرام "ففٹی 50" میں کسی کردار نے کہہ دیا تھا "اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں"۔ اب اس پروگرام کی viewership اتنی زیادہ تھی کہ یہ مصرعہ بیک وقت ملک کے طول و عرض میں پھیل گیا اور آسان الفاظ اور ادائیگی کے باعث بہت جلد زبان زدِ خاص و عام ہو گیا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
معافی چاہتا ہوں۔۔۔ میرا خیا ل مختلف ہے ۔۔۔
’’ ا س شعر یا غالب کی بابت یہ کہنا کہ شعر خالق کو پیچھے چھوڑ گیا ‘‘
نامناسب ہے ۔۔۔۔اس بات کا اطلاق یہاں نہیں ہوتا۔ لہذا الگ تھریڈ بنا لیا جائے۔۔
یا فراز کا جو شعر آپ نے پیش کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
"دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا"
میری جہالت مجھے جتنا اجازت دیتی ہے میں اتنی ہی بات کروں گا۔۔
کہ اس تھریڈ کے کئی اشعار خصوصاَ مذکورہ بالا اشعار خالق کو ساتھ
لے کے چلے ہیں ۔۔۔ غالب کو صدیوں سے ساتھ لیے چل رہے ہیں۔۔
اسی طرح۔۔۔۔۔۔۔ خیر۔۔

میری ناچیز رائے میں اس تھریڈ کا مزاج ان شعراء کی بابت ہے جو خود
تو دائرہ خمول میں رہے مگر اشعار / شعر ابلاغ پا گیا۔۔ الف عین ، وارث،
سخنور صاحبان آپ کیا کہتے ہیں۔؟

والسلام

مغل بھائی

اختلاف رائے کو خوش آمدید کہتا ہوں لیکن مجھے آپ کی بات سے انکار نہیں ہے نہ ہی میرے پیغام میں یہ بات ہے جو آپ نے سمجھی -

چونکہ یہ ایک بہت اچھا سلسلہ تھا اور بالکل فراموش کردیا گیا تھا لہٰذا اس موضوع کو وسیع کرنے کی غرض سے میں نے درج بالا تجویز پیش کی تھی۔ اگر آپ میری لکھی ہوئی عبارت کو بغور پڑھیں تو آپ دیکھیں گے کہ میں نے اس میں لفظ "بھی" کا استعمال کیا ہے اور میں نے کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ ایسے اشعار پر بھی عنوان کا مکمل اطلاق ہوتا ہے۔ ہاں اگر آپ کی خواہش ہے کہ اس دھاگے کو بند کرکے مخصوص دھاگہ اسی مقصد کے لئے کھولا جائے تو یہ بات بھی بُری نہیں ہے۔

اُمید ہے آپ میرا مطمحِ نظر سمجھ گئے ہوں‌گے۔

مخلص

محمد احمد
 

الف عین

لائبریرین
جب میں نے یہ تانا بانا شروع کیا تھا تو ذہن میں یہی تھا کہ ایسے اشعار جمع کیے جائیں جن کے خالقوں کا علم نہ ہو، یا مشہور نہ ہوں اور تحقیق کی جائے کہ کس کا شعر ہے۔
ویسے ایک اور تانا بانا یہاں چل ہی رہا تھا ’اشعار جو ضرب المثل بن گئے‘۔ ابھی اس کا لنک ڈھونڈھ کر لکھتا ہوں۔ احمد صاحب کے کچھ اشعار اس زمرے میں پوسٹ کرنے کے قابل ہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ان بارشوں سے دوستی اچھی نہیں فراز
کچا تیرا مکان ہے کچھ تو خیال کر

یہ شعر کس کا ہے کیوں کے میں نے احمد فراز صاحب کے ایک انٹرویو میں پڑھا تھا کہ یہ شعر ان کا نہیں ہے یہ کسی اور فراز کا ہے
 

الف عین

لائبریرین
چرخ کو کب یہ سلیقہ ہے ستم گاری میں
کوئی معشوق ہے اس پردۂ زنگاری میں
یہ شعر منو لال وفاؔ کا ہے
 

الف عین

لائبریرین
یہ شعر میں نے نہیں سنا۔ یوں بھی کچھ بھول رہے ہو فرخ، پہلا مصرع بحر سے خارج لکھا ہے تم نے۔
 

مغزل

محفلین
تجھ کو تنہا کرگیا ہے منفرد رہنے کا شوق
اب اکیلے بیٹھ کر یادوں کے منظر دیکھنا

یہ شعر بہالپور کے ایک 25 سالہ نواجوان ‘‘ طاہر محمود‘‘ کا ہے۔
طاہر یہ کہنے کے دوسرے دن ، ہم سے رخصت ہوگئے تھے۔
 

مغزل

محفلین

الف عین

لائبریرین
یہان میں وہ اشعار جمع کرنا چاہ رہا تھا جو ضرب المثل بھی بن چکے ہوں اور شاعر کا نام نا معلوم یا کم معلم ہو۔
ایسا ایک شعر؛ جو اکثر ٹرکوں رکشاؤں پر لکھا نظر اتا ہے:
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا ہے کل کی خبر نپیں
یہ حیرت الہ آبادی کا ہے
 

الف عین

لائبریرین
میں نے جب وادیِ غربت میں قدم رکھا تھا
دور تک یادِ وطن آئی تھی سمجھانے کو
یہ
وحید الہ آبادی کا ہے
 
Top