یوسف-2

محفلین
یہ کونسا مشکل کام ہے آئی کین ڈو اٹ السو:nerd:مجھے کوئی شعر بتائیں خیال بھائی میں اسکو اپکی طرح ایکسپلین کرتی ہوں :nerd:
پلیز ایکسپلین اِٹ وِد آؤٹ اینی چیٹنگ :p
تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
(مومن خان مومن)​
 
ویسے کیا یہ عجب نہیں کہ کسی شاعر کی زمین چرا کر اس پر شاعری کی جائے۔ یا اسکے مصرعہ میں ردو بدل کر کے فکاہیہ نظموں کی تخلیق کی جائے۔ تو پرستاروں پر گراں نہ گزرے۔ اور اگر ادبی انداز میں اک فکاہیہ سی تشریح کر دی جائے۔ جو اخلاقی اقدار کی مکمل پاسداری کرتی ہو وہ ان پر گراں گزرے۔

آپ کے اس جملے میں ایک شرط از خود موجود ہے ’’جو اخلاقی اقدار کی مکمل پاسداری کرتی ہو‘‘۔ عمومی طور پر کوئی قباحت نہیں! تاہم بہتر یا محفوظ طرز یہ ہے کہ شاعر خود اپنا شعر پیش کردے، اس سے ظریفانہ نگاروں کو ایک طرح کا تحفظ حاصل ہو جاتا ہے اور شاعر اعتراض کے حق سے دست بردار ہو جاتا ہے۔

ہم نے اپنے دو شعر پیش کئے تھے، کسی نے بھی ان کی فکاہیہ تشریح کی زحمت نہیں کی۔ نہ جانے کیوں؟ اب ہم خود تو ’’شرحِ ستر‘‘ کرنے سے رہے! ہاہاہاہا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

استاد محترم یہ دھاگہ نظروں سے اوجھل ہوگیا تھا۔۔۔۔ آج پھر ایک محترم دوست کی عطا کردہ ریٹنگ سے سامنے آیا۔۔۔۔ میں سوچ رہا ہوں آپ کے اشعار پر ہاتھ صاف کرنے کا۔۔۔ :)
لیکن
میرا اعتراض وہیں کا وہیں ہے کہ آخر جب پیروڈی بنا اجازت کی جا سکتی ہے۔ تو درج بالا شرائط کا پاس کرتے ہوئے شرح میں کیا قدغن ہے۔
 
استاد محترم یہ دھاگہ نظروں سے اوجھل ہوگیا تھا۔۔۔ ۔ آج پھر ایک محترم دوست کی عطا کردہ ریٹنگ سے سامنے آیا۔۔۔ ۔ میں سوچ رہا ہوں آپ کے اشعار پر ہاتھ صاف کرنے کا۔۔۔ :)
لیکن
میرا اعتراض وہیں کا وہیں ہے کہ آخر جب پیروڈی بنا اجازت کی جا سکتی ہے۔ تو درج بالا شرائط کا پاس کرتے ہوئے شرح میں کیا قدغن ہے۔

فی الحال تو گفتہ ٔ فقیر حاضر ہے۔
آپ کے سوال کا شافی جواب یا تو محمد خلیل الرحمٰن دے سکتے ہیں یا پھر محمد اسامہ سَرسَری ۔ یہ فقیر تو عرض کر چکا کہ قباحت کوئی نہیں۔
 
Top