اشعار کے استعمال سے شعلہ بیاں‌مقرر بنیئے

نبیل

تکنیکی معاون
کاشفی، میں صرف اتنی گزارش کروں گا کہ ہر تھریڈ کو ایک ہی متنازعہ موضوع سے آلودہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ الطاف بھائی کی شان میں قصیدے پڑھنے کے لیے اور تھریڈ بھی موجود ہیں۔ کم از کم اس تھریڈ کو موضوع سے نہ ہٹائیں۔
 

کاشفی

محفلین
کاشفی، میں صرف اتنی گزارش کروں گا کہ ہر تھریڈ کو ایک ہی متنازعہ موضوع سے آلودہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ الطاف بھائی کی شان میں قصیدے پڑھنے کے لیے اور تھریڈ بھی موجود ہیں۔ کم از کم اس تھریڈ کو موضوع سے نہ ہٹائیں۔

آپ کی گزارش سر آنکھوں‌پر۔۔۔۔۔۔ لیکن انتظامیہ ہونے کے ناطہ آپ کوتمام پیغامات کو پڑھنا چاہیئے ۔۔۔کہ کس نے شروعات کی۔۔۔ اگر کوئی الطاف حسین صاحب کے بارے میں‌کچھ تہذیب کے دائرے سے باہر رہتے ہوئے کچھ لکھے گا تو ان کے حق میں‌ضرور ہر جگہ ‌کچھ نہ کچھ لکھوں گا۔۔۔ آپ دوسروں کو سمجھائیں کہ وہ تعصب پسندی کا مظاہرہ مت کریں شعر و شاعری میں‌۔۔۔ ورنہ ہم محبت باٹنے والوں کے بارے میں ضرور قصیدہ آرائی کرنے کا حق رکھیں‌گے۔۔ چاہے کچھ بھی ہوجائے۔۔۔ اگر دوسرے کچھ لکھیں‌گے تو ہم ان کو ان کی طرح گالیاں‌نہیں دیں‌گے لیکن حق ضرور کہیں‌گے۔ والسلام۔۔۔ آپ سے بھی گزارش ہے کہ جس نے شروعات کی ہے یعنی الطاف حسین کے بارے میں‌اُلٹا لکھا ہے۔۔۔ اس کو بھی بتائیں کہ وہ اس طرح کے پیغامات لکھنے سے گریز کریں۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔
کاشفی آپ بھی حد کرتے ہیں۔
چہ نسبت خاک را با عالم پاک۔۔

نہ یہ غم نیا، نہ ستم نیا، کہ تری جفا کا گلا کریں
یہ نظر تھی پہلے بھی مضطرب، یہ کسک تو دل میں‌کبھو کی ہے

کفِ باغباں پہ بہار گل کا ہے قرض پہلے سے بیشتر
کہ ہر ایک پھول کے پیرہن میں نمود میرے لہو کی ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
ًمحترم صدرِ مجلس پیاری میڈم اور اور معزز مسیں ۔۔۔ مجھے جو آج تقریر کے لیئے موضوع دیا گیا ہے اس کا عنوان ہے چاند۔ ماشاء اللہ سے یہاں پر اتنے سارے چاند ہیں۔۔۔ کہ چاند کے بارے میں کچھ کہنا چاند کو سورج دکھانے کے متراد ف ہے۔۔۔ لہذا میں اپنی تقریر کو بہت ہی مختصر رکھوں اور اپنی تقریر کا آغاز اور اختتام ان اشعار سے کروں گا۔۔عرض کیا ہے!

پوچھا جو اُن سے چاند نکلتا ہے کس طرح
زلفوں کو رُخ پہ ڈال کر جھٹکا دیا کہ یوں
:)

اُن کے جلووں سے مُزیّن دونوں آنکھیں ہیں مِری
اُن کا خاکہ، اُن کا نقشہ، اُن کی صورت دل میں‌ہے

اُن کی حسرت، اُن کا ارماں، اُن کی اُلفت، اُن کا غم

کیا بتائیں، کیا کہیں، کیا کیا ہمارے دل میں ہے

یہ ضرور کوئی تعلیمِ بالغاں کا سکول ہوگا ;)
 

محمد وارث

لائبریرین
میری، سیاست کے شوقین اور تماش بین حضرات سے التماس ہے کہ اس تھریڈ کو بالخصوص اور 'محفلِ ادب' کو بالعموم، ناپاک و نجس و پلید و ملعون سیاست سے پاک و صاف رکھیں وگرنہ ایسے مراسلات حذف کر دیئے جائیں گے۔

'بھائی لوگو' سیاسی ملاکھڑے کیلیے سیاست کا زمرہ کافی نہیں کیا :)
 

محمد وارث

لائبریرین
زمینِ چمن گُل کھلاتی ہے کیا کیا
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے

نہ گورِ سکندر، نہ ہے قبرِ دارا
مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے

(آتش)
 

کاشفی

محفلین
چراغوں کی حفاظت کرتے کرتے
ہوا کا رُخ‌بدلنا آگیا ہے
کہاں تک آگ برسائے گا سورج
ہمیں‌شعلوں پہ چلنا آگیا ہے
 
جھکے گا ظلم کا پرچم یقیں آج بھی ہے
مرے خیال کی دنیا حسین آج بھی ہے

بہت ہوائیں چلیں میرا رخ بدلنے کو
مگر نگاہ میں‌وہ سرزمین آج بھی ہے
جالب​
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک عامیانہ سا شعر ہے لیکن خوب ہے :)

حقیقت چُھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے
کہ خوشبو آ نہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے

(شاعر: گمنام)
 
سچا جذبہ فانی بھی تو ہو سکتا ہے
خون کا کیا ہے ، پانی بھی ہو سکتا ہے
روز چراغ جلانے کا مطلب شہزاد
کوئی یاد دہانی بھی ہو سکتا ہے

قمر رضا شہزاد
 
روز چراغ جلانے کا مطلب شہزاد
کوئی یاد دہانی بھی ہو سکتا ہے

یہ بھی ایک یاد دہانی ہے کہ مزید اشعار کہاں رہ گئے۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مولانا محمد علی جوہر کی شعری زندگی کو یہ شعر جاودانی دے گیا کہ اس میں ذکر زندہ و جاوید ہستی (ع) کا ہے:

قتلِ حُسین اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
 

کاشفی

محفلین
لٹ گئے در بدر ہوگئے
کچھ اِدھر کچھ اُدھر ہو گئے

ہو گئی منقسم زندگی
خاندان منتشر ہوگئے

منزلیں دور تر ہوگئیں
راستے مختصر ہوگئے

آشیانے کے تنکے تمام
نذرِ برق و شرر ہوگئے

حادثے بن گئے زندگی
وہ نہ ہوتے مگر ہوگئے

فیصلہ تھا یہ جمہور کا
راہزن راہبر ہوگئے

صرف زاغ و زعن ہی نہیں
نغمہ خواں، نوحہ گر ہوگئے

واہ تہذیب کا ارتقاء
آدمی جانور ہوگئے

تھے تو طوفان غازی کبھی
گرد راہ سفر ہوگئے

(غازی عابد)
 

کاشفی

محفلین
جو پائی ہے زباں، کچھ قوتِ تقریر پیدا کر
بیاں میں تازگی ، الفاظ میں تاثیر پیدا کر

(منشی برج نرائن چکبست لکھنوی)
 

کاشفی

محفلین
قوم کی شیرازہ بندی کا گلہ بیکار ہے
طرزِ ہندو دیکھ کر، رنگِ مسلماں دیکھ کر

(منشی برج نرائن چکبست لکھنوی)
 
Top