اصلاح کے لیے

چاند دیکھا نہ چاندنی دیکھی
بس تیرے بعد یہ کمی دیکھی

کب کوئی اور ہمسفر ڈھونڈ ا
کب کوئی راہ دوسری دیکھی

رات وہ خواب سے نکل آیا
میں نے بستر میں روشنی دیکھی

دیکھ کر اسکو جی اٹھی آنکھیں
میری آنکھوں نے زندگی دیکھی

اس نے کیا جانے مجھ میں کیا دیکھا
میں نے تو اس کی سادگی دیکھی

میں نے آنکھوں پہ انحصار کیا
میں نے صحرا میں جل پری دیکھی

آج اپنے ہی آئنے میں ہم نے
اور بھی شکل اجنبی دیکھی
 
واہ جی!
آتے ہی چھکا لگا دیا آپ نے۔

زبردست،
بہت خوب :)
اچھی غزل ہے۔
بس کچھ مصرعے مجھے وزن سے باہر لگ رہے ہیں۔

اصلاح کیلیے اپنے بزرگوں کو ٹیگ کر دیتا ہوں۔
بزرگوار محمد ریحان قریشی
La Alma

اور جوانانِ محفل کو بھی

جناب الف عین
جناب سید عاطف علی
جناب محمد وارث
:unsure:
طویل تبصرے کا شکریہ
 
جناب نوید ضیاء بلوچ صاحب میرے کولیگ ہیں ، دیکھنا یہ چاہتی تھی کے بزم سخن کس حد تک شعرا سے آشنا ہے:D:D
اور اس میں نوید ضیاء بلوچ کی رضامندی شامل ہے ;););)
 
عاطف ملک

محفلین
جناب نوید ضیاء بلوچ صاحب میرے کولیگ ہیں ، دیکھنا یہ چاہتی تھی کے بزم سخن کس حد تک شعرا سے آشنا ہے:D:D
اور اس میں نوید ضیاء بلوچ کی رضامندی شامل ہے ;););)
یعنی آپ کا "شاعر" وہ ہے جسے تمام شعراء کرام کے شعر ازبر ہوں۔
اور یہاں تو حالات یہ ہیں کہ اپنے لکھے ہوئے شعر یاد نہیں رہتے۔۔۔۔۔۔اور جہاں تک میرا خیال ہے، بڑے بڑے شعراء کی بھی یہی کیفیت ہوتی ہے۔
تب تو بھئی ہم شاعر بن ہی نہیں سکتے :LOL::LOL::LOL:
 
بالکل ایسا ہوتا ہے، شاعری سے شغف رکھنے والے حضرات بیشتر نہیں تو اکثر شعرا کی زمین اور بحر کی بخوبی جانکاری رکھتے ہیں
 
Top