اصل گڑ بڑ کہاں ھے؟؟؟

شمشاد

لائبریرین
آج عمران خان کا انٹرویو دیکھ لیں جو اس نے سما ٹی وی کے نیوز ویک پروگرام میں دیا ہے، خاصی تسلی ہو جائے گی۔
 

ہانیہ

محفلین

ہانیہ

محفلین
لوگ چاہتے ہیں کہ خود کو تبدیل بغیر عمران خان تبدیلی لا کر دکھائے :)

اپنے آپ میں کیا تبدیلی لائیں کہ مہنگائی میں کمی ہو؟ کمر توڑ دی ہے عوام کی۔ کتنی امیدیں تھیں وزیر اعظم سے اب تو انجانے میں ان کی حکومت ختم ہونے کی دعائیں کرتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
اپنے آپ میں کیا تبدیلی لائیں کہ مہنگائی میں کمی ہو؟ کمر توڑ دی ہے عوام کی۔ کتنی امیدیں تھیں وزیر اعظم سے اب تو انجانے میں ان کی حکومت ختم ہونے کی دعائیں کرتے ہیں۔
نہیں نہیں ایسا نہیں کہتے بٹیا اچھائی کی دعا مانگتے ہیں۔۔
 

ہانیہ

محفلین
بہتر تو موجود ہی نہیں

یہی برین واشنگ کی گئی ہے کہ عمران خان سے بہتر کوئی نہیں ہے۔ ہم بھی یہی سمجھتے تھے لیکن کیا معلوم ہو سکتا ہے کوئی اور آئے اور ان سے زیادہ بہتر حکمران ثابت ہو۔ اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے۔ میں تو اللہ سے مانگ رہی ہوں۔
 

سیما علی

لائبریرین
یہی برین واشنگ کی گئی ہے کہ عمران خان سے بہتر کوئی نہیں ہے۔ ہم بھی یہی سمجھتے تھے لیکن کیا معلوم ہو سکتا ہے کوئی اور آئے اور ان سے زیادہ بہتر حکمران ثابت ہو۔ اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے۔ میں تو اللہ سے مانگ رہی ہوں۔
بے شک اللّہ ہی جانتا ہے ۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
"ابو بچاؤ" مہم سے عمران خان بہت بہتر ہے۔ وہ کم از کم غیر ممالک میں اپنی اولاد کے لئے جائیدادیں نہیں بنائے گا۔
 

ہانیہ

محفلین
جن کو مہنگائی سے فرق پڑا ہے اور جن کے لئے ضروریات زندگی پوری کرنا مشکل ہو گئی ہیں ان کو عمران خان اور دوسروں میں کوئی خاص فرق نہیں لگ رہا ہے۔ عمران خان کے لئے پسندیدگی ہوا ہو گئی ہے۔ ہم نے بھی تحریک انصاف کو ووٹ ڈالا تھا۔ اب سوچ رہے ہیں کہ کیا فائدہ ہوا؟
 

ہانیہ

محفلین
اس وقت ن لیگ، پی پی پی اور تحریک انصاف ہی تین بڑی سیاسی پارٹیاں اور ان تینوں میں تحریک انصاف ہی بہتر تھی۔

لیکن تحریک انصاف عوام کو ریلیف دیتی نظر نہیں آرہی ہے۔ عوام کب تک انتظار کرے۔ ڈھائی سال تو ہو گئے ہیں۔ غریب تو روٹی کپڑے دوا کی قیمت ہی دیکھے گا۔ صرف خوش نما باتیں کسی کا خالی پیٹ تھوڑی ہی بھر سکتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
70 سالوں کا پھیلایا ہوا گند، آپ کہتی ہیں کہ پانچ سالوں میں صاف ہو جائے اور وہ بھی اپوزیشن کی 100 مخالفت کے باوجود، تو یہ کیسے ممکن ہے؟
 

ہانیہ

محفلین
جی میں گند صاف کرنے کی بات نہیں کر رہی ہوں۔ میں مہنگائی اور غربت میں اضافہ کی بات کر رہی ہوں۔۔۔۔۔۔ لگتا ہے آپ پر مہنگائی سے کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔۔۔۔ ہمارے دل سے پوچھیں۔۔۔۔ صبح سکول کی نوکری شام کو ہم بہنیں اور بھابھیاں مل کر بچوں کا ٹیوشن سینٹر چلاتی ہیں۔۔۔۔۔ پھر بھی گھر کے بنیادی اخراجات پورے نہیں ہوتے ہیں۔۔۔۔ دواؤں کی قیمتوں کا فرق آپ پر نہیں پڑا ہوگا۔۔۔۔۔ والدین کی دواؤں میں ناغہ آتا رہتا ہے۔۔۔۔ مہینہ مہینہ بھر کوئی دوا ہم خریدنے کے قابل نہیں ہو پاتے ہیں۔۔۔۔۔ اسلئے ہم تو شور مچائیں گے۔۔۔۔۔ آپ امیر لوگوں کو اللہ اور خوشحال کرے لیکن ہم غریبوں کو یہ باتیں سمجھ نہیں آتی ہیں۔۔۔۔۔ ہم یہ دل بہلانے کی باتیں بیٹھ کر سکون سے نہیں کر سکتے ہیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اصل گڑبڑ ہمارے کردار میں ہے۔
یہ مہنگائی آج کی بات نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کو آئے تو ابھی دو ڈھائی سال ہوئے ہیں۔ اس کے پہلے جو مہنگائی ہوئی تھی، اس کا کون ذمہ دار ہے؟ بکرے کا گوشت آج سے پچاس سال پہلے چار روپے کلو ہوتا تھا، آج چودہ سو روپے کلو ہے۔ تو یہ مہنگائی کس نے کی؟
 
Top