نایاب جی آپکی بات کا مطلب نہیں سمجھا؟
محترم عزیز امین جی
کبھی کبھی کچھ نا سمجھنا بھی بہتر ہوتا ہے ۔
"کچھ لوگ ہمیں استعمال کرتے ہیں اور ہم جانتے نہیں، مگر کبھی ہم جانتےہوئے، خود کو
استعمال کرواتے ہیں مگر استعمال کرنے والا یہ نہیں جانتا۔ استعمال ہو جانا اور کر
جانا تو ایک جانب کی بات ہوئی۔ مگر خود سے کر کے ہو جانا ایک اور طرح کی بات ہے۔
ایک کا نام مفاد ہے، ایک مفاد پہ مفاد ہوتا ہے، اور ایک کا نام مفاد کے نام پر خلوص
ہوتا ہے، اور ایک کا نام مفاد کے نام پر خلوص دے دینا۔ مگر کہیں خلوص دے کر مفاد لے
لینا بھی ہوتا ہے۔ بس انجانے میں رکھنا مفاد کی بات تو ہے، مگر خود کو انجان پیش کر
کےمفاد دے دینا اور خلوص کے نام پر قربانی کا نظریہ پیش کرنا دراصل خدمت انسانیت
ہے۔ جو اللہ اور اُسکےرسول کی قربت کا ذریعہ ہے۔ کچھ افراد ہمیں نادان جان کر
سمجھتے ہیں کہ وُہ ہم سےفائدہ اُٹھا رہے ہیں، ہم کہتے ہیں کوئی فائدہ اُٹھاتا ہے تو
اُٹھا لے بلکہ اُسکی ذات کا بھلا ہوتا ہے تو یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔"
سدا خوش رہیں آمین
نایاب