مبارکباد اظہار تشکر،،،،،فرزانہ:)

F@rzana

محفلین
[/img]



ماہ رمضان شریف کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پروردگار سے دعاگو ہوں کہ برکت و رحمت کا یہ موسم بہار سدا چھایا رہے، ہم سب کو نیکی، حسن اخلاق کی دولت سے سدا مالا مال رکھے،ہمیں اچھے اعمال کی توفیق دے تاکہ ہم دنیا میں مسلم امہ کہلانے پر فخر و انبساط کا اظہار کر سکیں۔آمین ثم آمین

میری علالت کے باعث محفل کے تمام دوستوں نے اپنے اپنے پیغامات کے ذریعے میری تیمارداری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،سر فہرست ہیں باجو اور ان کے طفیل تمام محفل،
شمشاد بھائ نے تو الگ سے دعا کا دھاگھ ہی کھول دیا۔ ۔ ۔جزاک اللہ

محمد شاکر عزیز،جاوید اقبال،امن ایمان، جیہ، نبیل، فیصل عظیم، زکریا،حجاب،ظفری، حکیم خالد،شاکر القادری صاحب،تیلے شاہ، ڈاکٹر عباس،اعجاز صاحب{میرے با با جانی جنھوں نے ای میل بھی بھجوائے اس محبت بھری تاکید کے ساتھ کہ پہلے اپنی صحت و آرام پر توجہ دوں اس کے بعد محفل پر سب کے جوابات کی فکر کروں} آپ تمام نے اپنے پیغامات کے باعث مجھے اداسی کے عالم میں بستر پر لیٹے لیٹے تارے گننے کا موقعہ ہی نہیں دیا، کھڑکی سے چاند تو نظر آتا تھا لیکن ایک چاند کو میں کتنی بار گنتی؟

انگریز کہتے ہیں کہ بھیڑیں گننی چاہیئں مگر تکیئے اور گدیلے اپنی نرمی و ملائمت کے باوجود درد کی ٹیسوں کے ساتھ مل کر مجھے اس شہزادی کو یاد کراتے رہے جسے پرکھنے کے لئے سات گدیلوں کے نیچے ایک مٹر کا دانہ رکھ دیا گیا تھا اور وہ ساری رات کروٹیں بدلتی رہی ایسے میں بچاری بھیڑوں پر کون توجہ دیتا؟

انٹر نیٹ کے ذریعے بیمار کی عیادت ایسی خوبی سے بھی انجام دی جا سکتی ہے اس کا علم پہلی بار ہوا اور کیا خوب ہوا،یعنی باجو نے'' کبوتری'' کا روپ دھار لیا اور محفل کی کہی ان کہی کو مجھ تک بطور امانت پہنچایا ، کبوتری تو مصر تھی کہ ہاسپٹل کا ایڈریس بتاؤ میں بغیر پروں کے بھی پہنچوں گی،ظاہر تھا کہ پھولوں سمیت پہنچتی اب ایسی ہلکی پھلکی چیز پر باجو کی گلو خلاصی سے کیا حاصل؟
اگر باجو سے کچھ لینا ہی ہے تو کوئی بھاری بھرکم چیز لی جائےمثلا گاڑی، ہیلی کاپٹر یا جہاز وغیرہ تاکہ ملنے ملانے کو جی چاہے تو کام آوے، اس لئے میں نہ مانوں کی رٹ لگادی البتہ ایک معمہ باقی ہے ، نرسوں کو کیسے پتہ چلتا تھا کہ باجو فون پر ہیں پھولوں کی تو بات کیا انجکشن کے کانٹے لئے کھٹ سے پہنچ جاتی تھیں۔

ان تمام فاصلوں فصیلوں کے باوجود۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پردیسیوں سے نہ اکھیاں ملانا کو مکمل رد کرتے ہوئے۔ ۔ ۔ ۔ سب سے پہلے اپنے فلسفہ داں محب کی چٹھی سات سمندر پار کرکے میرے موبائل میں داخل ہوئی۔
پھرہاتھی بابا قیصرانی{بے بی اب بابا ہوگیا ہے نا} پیچھے کیوں رہتے ہاتھی جو ٹہرے تو بس ان کے الفاظ بھی ڈگ بھرتے موبائل کے راستے وارد ہوگئے۔
اسی دوران اپنے شمشاد بھائی جو سبز گنبد کی چھاؤں میں مقیم ہیں، مہربان دعاؤں والا بابا بن کر موبائل میں آن پہنچے، یاد نہیں رہا کہ چغہ پہنے تھے یا نہیں۔
پھر شگفتہ سی سیدہ شگفتہ کا پیغام معہ آواز کا شگوفہ کھلاتا پہنچا، پیاری سی آواز ہے ماشا اللہ۔
ماورا بیگم کیوں پیچھے رہتیں معصومیت سے ننھی منی دعائیں کرتی پہنچ گئیں-

اب بھلا بیماری کی کیا مجال کہ ان سب کا مقابلہ کرتی، کیسی بیماری اور کہاں کی بیماری؟
فورا اڑنچھو ہوگئی۔

گذشتہ دنوں کسی دھاگے میں یہ بحث چھڑی تھی کہ انٹرنیٹ کے ذریعے بنائے گئے دوست ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے، میں سوائے اس محفل کے کہیں اور نہیں جاتی لہذا مجھے کوئی تجربہ نہیں تھا جس کے باعث بحث میں حصہ لیتی لیکن اس علالت نے واضح کردیا کہ ہم لوگ محض وقتی طور پر ایسی حرکتیں کرتے ہیں ورنہ انسانیت سے کسی کا دل خالی نہیں، مجھےخوشی ہے ان پرخلوص جذبوں پر جو ہم سب کو ایک دوسرے سے مربوط کر تے ہیں،حسن سلوک اور نیکی پر مجبور کردیتے ہیں،ورنہ میں کون تھی کہ آپ لوگ دور دراز کے ملکوں سے مجھے فون کرتے اور میرے لئے دعا کرتے۔ ۔ ۔ جزاک اللہ
 

دوست

محفلین
واپسی مبارک ہو فرزانہ جی۔
میں حیران ہورہا تھا کہ محترمہ تقریر کرنے ہی کھڑی ہوگئی ہیں۔ جب ایک بار پڑھ لیا تب پتا چلا ایک ہی پیغام کو کافی بار غلطی سے پیسٹ کردیا گیا ہے۔ 8)
جو کمزوری اور علامات علالت باقی ہیں دعا ہے اللہ ان سے بھی نجات و شفاء دے۔ آمین۔
 

F@rzana

محفلین
جزاک اللہ۔ ۔ ۔ محمد شاکر عزیز
المعروف ماسی پھاتاں These Days
آپ سے زیادہ بھلا تقریر کا نشہ کسے معلوم ہوگا،

اب ٹھیک ہے؟

آج محفل پر فقط اظہار تشکر کے لیئے آئی ہوں، زیادہ دیر نہیں رک سکتی کہ آج ٹی وی کا شو بھی ہے، اس لئے رخصت چاہوں
‌گی۔ ۔ ۔ اللہ حافظ
انشااللہ کل پرسوں دوبارہ حاضری رہے گی۔
 
بہت خوشی ہو رہی ہے فرزانہ یوں پھر سے کلکلاتا اور مسکراتا دیکھ کر :) ، ایک رونق سے لے آتی ہو جب بھی محفل پر آتی ہو اور ماسی پھاتاں پر اگلی دفعہ سیر حاصل بات ادھار رہی ۔

ویسے تم بھی دعا کرنا کچھ اور لوگ بھی صاحب فراش ہیں۔ :lol:

خدا یونہی تندرست اور چہکتا ہوا رکھے اور باجو نے واقعی کمال کردیا ، انتہائی داد و تحسین کی مستحق ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے حصے کی بہت ساری باتیں تو فرزانہ صاحبہ نے ہی کہہ دی ہیں اور باقی آپ اراکین نے۔ تو میں صرف “ واپسی مبارک“ پر اکتفا کرتے ہوئے اپنی تقریر ختم کرتا ہوں۔
:wink:
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرفرزانہ، اللہ تعالی کابے پایاں کرم ہے کہ اب آپ کی صحت تیزی سے تندرستی کی طرف مائل ہے۔ اللہ تعالی آپ کوجلدازجلدصحت کاملہ سے سرفرازفرمائے (آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

عاصم ملک

محفلین
سسٹر فرزانہ امید ہے اب آپ کی طبیعت کافی سنبھل گئ ہو گی اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپکو جلد سے جلد مکمل طور پر صیحتیاب کر دے۔صحت اور تندرستی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اسکی قدر کریں اور اپنا خاص خیال رکھیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو ہر قسم کی پریشانی، مصیبتوں اور بیماریوں سے محفوظ فرمائے (آمین)
 

تیشہ

محفلین
:( سہیلی رات آپکو دیکھا بہت کمزور لگ رہی ہیں :( ابھی مزید ریسٹ کی ضرورت ہے آپکو ۔ پر آپ نے کونسا کسی کی سننی ماننی ہے ۔ سچی سے بہت ٹھیک نہیں لگ رہیں ۔ میں تو حیران ہوگئی دیکھکر اتنے دنوں میں یہ حال آپکا ؟ :? :( :oops:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فرزانہ دلی خوشی ہوئی آپ کو واپس یہاں دیکھ کر ! آپ سے بات کرنے کی خوشی ابھی تک تازہ و برقرار ہے !

اور یہ بوچھی کیا کہہ رہی ہیں۔ آپ اپنا بہت زیادہ خیال رکھیں اور مکمل آرام کریں ۔
 

ماوراء

محفلین
ویلکم بیک فرزانہ سسٹر۔ آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ کر واقعی بہت خوشی ہو رہی ہے۔
میں تو بس اسی سوچ میں ہوں کہ آپ کتنی خوش قسمت ہیں کہ آپ کو اتنی محبتیں ملی ہیں۔ شاید اس کی یہی وجہ ہے کہ آپ بھی سب سے بہت محبت سے ملتی ہیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر کہ اس نے آپ کو صحت بخشی
ہم سب کی دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں
اپنا خیال رکھیے گا
والسلام
 

تیشہ

محفلین
ہاں مگر ابھی نیٹ یوز نہیں کرئیں گیں کہ پوری طرح سے صحتیاب نہیں ہوئیں کمزور :( اتنے دنوں میں آدھی ہوگئیں ہیں ۔
 

دوست

محفلین
اللہ انھیں شفاء دے۔ ویسے میرے خیال میں انھیں ابھی کام سے بھی پرہیز کرنا چاہیے شو وغیرہ تو چلتے ہی رہیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
باجو اگر وہ اتنے دنوں میں آدھی ہو گئی ہیں تو اگر اور اتنے دن بیمار رہتیں تو کیا وہی ہوتا جو میں سوچ رہا ہوں ؟؟؟ یعنی کہ ۔۔۔۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
دوست نے کہا:
اللہ انھیں شفاء دے۔ ویسے میرے خیال میں انھیں ابھی کام سے بھی پرہیز کرنا چاہیے شو وغیرہ تو چلتے ہی رہیں گے۔


ہاں ٹھیک کہتے ہیں مگر جنہوں نے شو میں آنا ہوتا ہے وہ بہت ایکسائیٹیڈ ہوتے ہیں ٹی وی پر آنے کو لائیو ، اس لئے انہوں نے اپنی بکنگ ُ پہلے کروا رکھی ہوتی ہے وہ بہت بے صبری بے چینی سے انتظار کر رہے ہوتے ہیں تو ایسے میں فرزانہ کی بھی مجبوری بن جاتی ہے کہ آنا پڑتا ہے شو کو ، کسی کو مایوس بھی تو نہیں کیا جا سکتا نہ ۔ :(
 

امن ایمان

محفلین
واؤوووووو ماشاءاللہ ۔۔
پتہ ہے فرزانہ سِس ابھی ایک پوسٹ میں پیغام لکھتے ہوئے میں آپ کو ہی یاد کررہی تھی۔۔۔اللہ کا شکر ہے کہ آپ اب ٹھیک ہیں ۔۔۔اپنا بہت سااااااااااا خیال رکھیے گا ۔۔۔ایک دم صحیح ہونے پر ہم پھر خود سے لاپرواہ ہوجاتے ہیں۔۔آپ نے ایسا بالکل نہیں کرنا۔۔۔کام اپنی جگہ ۔۔اپنی کی صحت اور آرام کا خیال سب سے پہلے ٹھیکککک۔

اب جلدی سے یہاں باقاعدہ ( ریگولر ) ہوجائیں : )
 
Top