محمد وارث
لائبریرین
شکریہ وارث بھائی
-------------
وارث بھائی اگر ابن سعید بھائی موجودہ تحریر میں کردار نگاری کو دوبارہ پیش کریں تو میں پڑھنا چاہوں گی ۔ البتہ مجھے جو خیال آیا تھا یہ کہ ایسا کرنے سے اس تخلیق کی صنفی حیثیت شاید برقرار نہ رہے / متاثر ہو ۔
آپ کے خیال میں کس حد تک / کس طرح ؟
شکریہ آپ کا۔
ویسے سعود صاحب نے بھی خود بھی تحریر کر دیا ہے کہ شاید وہ بھی اس کو نہ چھیڑیں، اور میری رائے بھی اس کو تبدیل کرانے کیلیئے نہیں تھی ۔ میری نظر میں ضروری نہیں ہے کہ افسانہ طویل ہو یا ناول میں ہی جاندار کردار تخلیق کیئے جا سکتے ہیں، مجھے یہ خیال اس لیئے بھی آیا تھا کہ اس میں "ماں" کے کرادر کو مزید خوبصورت بنایا جا سکتا تھا اور بچے کے کردار کو بھی، جس کیلیئے شاید کچھ اور واقعات بیان کرنے پڑتے لیکن یہی کام کردار کے متعلق چند مزید "بیانات" سے بغیر اس کو طول دیئے بھی ہو سکتا ہے اور اختصار تو 'مختصر افسانے' کا حسن ہے ہی۔
لیکن میں عرض کر چکا کہ موجودہ حیثیت میں بھی یہ افسانہ بہت خوبصورت ہے