اف یہ سوالات.........................!!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
مجھے سوالات کے جواب دینا بے حد مشکل لگتا ہے۔۔!
ایسے لمحوں میں میں آنکھیں گھما رہی ہوتی ہوں کہ اب کیا جائے۔۔۔!:thinking:
کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے ۔۔۔!:idontknow2:
خصوصا کچھ سوالات تو بہت ہی کڑوے ہوتے ہیں۔۔!
یہاں پر آپ کو پانچ کڑوے اور مشکل ترین سوالات لکھنے ہوں گے ۔۔۔!
وہ سوالات جو عموما آپ سے پوچھے جاتے ہوں اور آپ کو کڑوے لگتے ہوں
 

محمداحمد

لائبریرین
بھئی میں تو سوالات پوچھنے اور سوالات پوچھنے والوں (دونوں) سے ہی حتی الامکان گُریز کرتا ہوں۔ اب پھر پانچ کڑوے کسیلے سوالات کہاں سے لاؤں۔

فی الحال ایک سوال یاد آ رہا ہے:

کھڑا ہوں آج بھی روٹی کے چار حرف لئے
سوال یہ ہے کتابوں نے کیا دیا مجھ کو
نظیر باقری​
 

شمشاد

لائبریرین
پہلا سوال : کریلا کڑوا کیوں ہوتا ہے؟

یہ سوال کڑوا بھی ہے اور مشکل بھی۔

باقی کے چار سوال اس کا جواب آنے کے بعد۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
پہلا سوال : کریلا کڑوا کیوں ہوتا ہے؟

یہ سوال کڑوا بھی ہے اور مشکل بھی۔

باقی کے چار سوال اس کا جواب آنے کے بعد۔
نہیں بھیا میں وضاحت کرنا بھول گئی اب کردی کہ وہ سوالات جو آپ سے پوچھے جاتے ہوں اور آپ کو ناگوار گزرتے ہوں۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
1- آپ اتنی سنجیدہ کیوں رہتی ہیں ؟ :chatterbox:
2- ایک پورے پیراگراف کا جواب ایک لفظ میں دینے کا فن کہاں سے سیکھا :atwitsend:
3- اس ڈسپلے پیچر کا بھلا کیا مقصد :waiting:
4- کوئی ایک چیز جو آپ کو کھانے میں پسند ہو :mad3:
5- ایکدم آپ غائب کہاں ہو جاتی ہیں :thinking:
ماشاءاللہ کیا داد دوں ذہانت کی
ذرا پھر سے پڑھئے یہاں وہ سوالات لکھنے ہیں جو آپ سے پوچھے جاتے ہوں اور آپ کو ناپسند ہوں:tongueout:
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے اگر وہ پانچ سوال پورے ہوگئے تو چھٹا سوال اس میں یہ بھی شامل کرلوں گا کہ "وہ پانچ کڑوے کسیلے سوالات کون سے ہیں؟" :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بھئی میں تو سوالات پوچھنے اور سوالات پوچھنے والوں (دونوں) سے ہی حتی الامکان گُریز کرتا ہوں۔ اب پھر پانچ کڑوے کسیلے سوالات کہاں سے لاؤں۔

فی الحال ایک سوال یاد آ رہا ہے:

کھڑا ہوں آج بھی روٹی کے چار حرف لئے
سوال یہ ہے کتابوں نے کیا دیا مجھ کو
نظیر باقری
بھیا آپ وہ سوالات تحریر کیجئے جو آپ سے پوچھے گئے ہوں اور آپ کو ناگوار گزرتے ہوں
 

عاطف بٹ

محفلین
مجھ سے کئے جانے والے پانچ مشکل اور کڑوے سوالات یہ رہے:
1۔ کیا آپ شادی شدہ ہیں؟ :eek:
2۔ آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ :confused:
3۔ آپ اتنے مزاحیہ کیوں ہیں؟ :unsure:
4۔ آپ وقت کی پابندی کیوں نہیں کرتے؟ :sneaky:
5۔ بٹ صاحب، اسکرپٹ ہوگیا مکمل؟ :atwitsend:
 
کہاں تھے اتنی دیر ؟
(جہنم میں)

فون کیوں نہیں اٹینڈ کیا ایک گھنٹے تک؟
( بزی تھا. کام کر رہا تھافارغ تھوڑی تھا)

ایک ٹیکسٹ کرنے میں کتنی دیر لگتی ہے؟
(دیر نہیں لگتی تو کیا ٹیکسٹ ہی کر کر کے مر جائے بندہ؟)

ڈریس کونسے کلر کا پہنوں؟
(جو مرضی پہن. میری بلا سے. پھر جھوٹی تسلیاں بھی دو کہ یہ والی ڈریس بہت اچھی لگ رہی ہے :D)

دھیان کہاں ہے تمھارا؟؟؟
(یہ کوئی پوچھنے والی بات ہے بھلا؟ )
 
Top