اف یہ سوالات.........................!!

محمداحمد

لائبریرین
بھیا آپ وہ سوالات تحریر کیجئے جو آپ سے پوچھے گئے ہوں اور آپ کو ناگوار گزرتے ہوں

لگتا ہے آپ نے ایسی باتوں کو یاد کروا کر موڈ خراب کرنے کا پورا پورا پروگرام بنا لیا ہے۔

ویسے مجھے کوئی خاص سوالات تو برے نہیں لگتے بس موڈ پر ہے۔موڈ اچھا ہو تو سب اچھا نہیں تو سب خراب۔۔۔۔۔۔!
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
لگتا ہے آپ نے ایسی باتوں کو یاد کروا کر موڈ خراب کرنے کا پورا پورا پروگرام بنا لیا ہے۔

ویسے مجھے کوئی خاص سوالات تو برے نہیں لگتے بس موڈ پر ہے۔موڈ اچھا ہو تو سب اچھا نہیں تو سب خراب۔۔۔ ۔۔۔ !
سوالات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ایک ٹیکسٹ کرنے میں کتنی دیر لگتی ہے؟​
(دیر نہیں لگتی تو کیا ٹیکسٹ ہی کر کر کے مر جائے بندہ؟)​
میں اس بات سے پوری طرح متفق ہوں​
 
مقدس

لائبریرین
ایک سوال جو مجھے بہت برا لگتا ہے

کتنا کماتی ہوں؟ گھر کے اخراجات تمہارے ذمہ ہیں یا تیمور کے؟

افف آئی ہیٹ اٹ
 
ایک ٹیکسٹ کرنے میں کتنی دیر لگتی ہے؟​
(دیر نہیں لگتی تو کیا ٹیکسٹ ہی کر کر کے مر جائے بندہ؟)​
میں اس بات سے پوری طرح متفق ہوں​

سیدھی سی بات ہے یار. اور خاص ان کے لئے جو کام کرنے والے ہوں. کبھی کبھی اکتا جاتا ہے بندہ. باہمی مفاہمت بھی تو کوئی چیز ہے کہ نہیں؟
پھر اتنے سوالات. جو اگلے جائیں نہ نگلے. اگر ٹیکسٹنگ کے دوران اچانک کوئی کام آگیا تو فرض ہے کہ پہلے آپ انفارم کریں کہ اب کام آگیا پھر جائیں اور کام کریں. اور کام میں دیر لگ گئی تو الگ مصیبت :D
 
قیصرانی

لائبریرین
عام طور پر جب کوئ دوست یوزڈ گاڑی خریدنا چاہے تو مجھ سے مشورہ لیا جاتا ہے۔ تاہم کبھی کبھار مشورے کے عین الٹ وہی گاڑی لی جاتی ہے جس سے میں نے بطور خاص منع کیا ہوتا ہے۔ اس کے بعد مجھے چابی پکڑا کر کہا جاتا ہے کہ ٹیسٹ ڈرائیو لے کر بتاؤ کیسی لگی گاڑی۔ یہ سوال زہر لگتا ہے :)
 
پپو

محفلین
میں فی الحال ایک سوال لکھ رہا ہوں جب بیگم پوچھتی ہے
اجی کنے پیسے نے توہاڈی جیب ایچ؟؟؟
(آپکی جیب میں کتنے پیسے ہیں ؟؟؟)
 
مجھ سے کئے جانے والے پانچ سوالات یہ رہے۔ پر مجھے مشکل نہیں لگتے۔ اس کے باوجود پوچھنے والے پر غصہ آتا ہے۔۔۔
1۔ کیا آپ شادی شدہ ہیں؟
(نہیں، آپ کے پاس کوئی رشتہ ہے تو بتائیے۔۔۔)
2۔ یار شرجیل لنچ کرلیا؟
(نہیں بھائی سیلانی گیا تھا ان ے پاس ختم ہوگیا تھا۔)
3۔ آپ اتنے خاموش مزاج کیوں ہیں کیوں ہیں؟
(کیوں کہ میں تمام باتیں تحریر کرنے کا عادی ہوں۔۔۔)
4۔ روزہ رکھا آج کا؟
(شکل دیکھ کر اندازہ لگا لو۔۔)
5۔ کمپیوٹر پر بیٹھنے کے علاوہ کوئی کام آتا ہے؟؟؟
(ارے واہ۔۔۔ آپ تو جینئس نکلے۔ آٹوگراف دیں نا۔۔۔ پلیز۔۔۔۔)
 
1- کیا آپ سٹوڈنٹ ہیں ؟
(کیوں بھائی آپ نے میری فیس دینی ہے ؟ :chatterbox: )

2- شادی کسی گوری سے کرنی ہے یا پاکستانی سے ؟
(فلحال تو ایسا کوئی ارادہ نہیں ، آپکی نظر میں کوئی ہے تو بتائیں :waiting:)

3- کیا آپ کو کھانا پکانا آتا ہے ؟
(نہی میں صرف ہوا پہ گُزارا کرتا ہوں / ہاں صرف اپنے لئے :nottalking:)

4- نیند کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ؟
(تعجب ہے ، اس سے بھی بہتر کوئی کام ہو سکتا ہے بھلا کیا :mad3:)

5- اور آجکل جس سوال سے مجھے شدید چڑ ہے وہ ایک مخصوص فرد کے پوچھنے پر : Will you go out with me for lunch / dance ?
(ٹال مٹول ، ٹال مٹول ، ٹال مٹول ، ٹال مٹول ، ٹال مٹول ، ٹال مٹول ، ٹال مٹول ، ٹال مٹول ، ٹال مٹول ، ٹال مٹول ، ٹال مٹول ، ٹال مٹول ، ٹال مٹول ، ٹال مٹول :atwitsend: )

@قرۃالعین اعوان

ہاہا ، انیس بھائی میں نے پوسٹ کرنے کے بعد آپکے جوابات پڑھے ، آپکے کچھ تاثرات مجھ سے ملتے جلتے ہیں ، ہاہا
 
:devil:

ہاہا ، انیس بھائی میں نے پوسٹ کرنے کے بعد آپکے جوابات پڑھے ، آپکے کچھ تاثرات مجھ سے ملتے جلتے ہیں ، ہاہا
 
فاتح

لائبریرین
  1. کیا یہ میٹنگ نو (9) بجے سے پہلے رکھ لیں؟
  2. آپ اگلی مرتبہ دفتر کب آئیں گے؟
  3. آپ اتنے سگریٹ کیوں پیتے ہیں؟
  4. آپ کی خدا سے کیا دشمنی ہے؟
  5. زیست سے تنگ ہو اے داغ تو جیتے کیوں ہو؟ جان پیاری بھی نہیں، جان سے جاتے بھی نہیں (داغؔ)
اور ان پر ہمارے جواب بھی ملاحظہ فرما لیں:
  1. آپ کی مرضی ہے، رکھ لیں اور گیارہ ساڑھے گیارہ بجے یعنی ہمارے آنے سے پہلے پہلے تک ان تمام امور پر بحث کر لیں جن میں ہمارا شامل ہونا ضروری نہیں۔
  2. کیوں؟ فون اور انٹرنیٹ دنیا سے اٹھ گئے ہیں کیا؟ یا آپ کو ہم سے عشق ہو گیا کہ ہماری شکل دیکھے بغیر اداس ہو جاتے ہیں؟
  3. آپ کی صحت کیوں گر رہی ہے ہمارے سگریٹ پینے سے؟ آپ سے پیسے لے کر پیتے ہیں کیا؟
  4. جو موجود ہوتا ہے اسی سے دوستی یا دشمنی ہوتی ہے۔ یہ تھیولوجی کی کلاس کے سٹوڈنٹ کہیں اور ڈھونڈیں، ہماری جان بخشیں۔
  5. جان سے بھی گزر ہی جائیں گے ۔ اتنی جلدی کی کیا ضرورت ہے (خاکسار)
 
Top