اقبال سے منسوب اشعار - جو علامہ اقبال کے نہیں

عِشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے مبحت کی جزا مانگے گا؟

سجدہ خالق کو بھی، ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا

یہ اشعار کس کے ہیں ؟؟؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عِشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے مبحت کی جزا مانگے گا؟

سجدہ خالق کو بھی، ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا

یہ اشعار کس کے ہیں ؟؟؟
یہ بھی علامہ کے اشعار کے نہیں ہیں، اب یہ کس کے اشعار ہیں یہ کوئی صاحب شاعر کو جانتے ہوں تو رہنمائی فرمائیں
 
اکمل زیدی

محفلین
یہ نہ صرف یہ کہ اقبال کے اشعار نہیں، بلکہ اشعار ہی نہیں ہیں۔
اقبال کے نہیں پر تو کوئی تبصرہ نہیں مگر- اشعار ہی نہیں - پر یہ کہ عروض پر تو پورے اتر رہے ہیں تو اشعار تو کہے جا سکتے ہیں ۔۔۔ :unsure:

بحرِ زمزمہ/ متدارک مسدس مضاعف
فعْلن فَعِلن فَعِلن فعْلن فَعِلن فعْلن​
 
اقبال کا نہ ہونے کے باوجود شعر کا اپنا اقبال تو کافی بلند ہے تو کیا صرف اقبال کا ہونے سے شعر پسند تھا شعر کی معنویت تو اب بھی وہی ہے ۔۔۔۔کچھ روشنی ڈالیے اس پر ۔۔
اشعار اچھے ہونے کے سبب ہی لوگ علامہ سے منسوب کرتے ہیں لیکن سوال یہ نہیں بلکہ گزارش یہ ہے کہ شاعر کون ہے ؟
 
اقبال کے نہیں پر تو کوئی تبصرہ نہیں مگر- اشعار ہی نہیں - پر یہ کہ عروض پر تو پورے اتر رہے ہیں تو اشعار تو کہے جا سکتے ہیں ۔۔۔ :unsure:

بحرِ زمزمہ/ متدارک مسدس مضاعف
فعْلن فَعِلن فَعِلن فعْلن فَعِلن فعْلن​
مجھے تو اس وزن پر بھی درست نہیں معلوم ہوتے۔
 
باقی چھوڑئیے!صرف پہلا مصرع ہی اس پر تقطیع کر کے دکھائیے۔ :)
 
آپ نے غالباً عروض ڈاٹ کام پر تقطع کی ہے۔ لیکن یہ نوٹ نہیں کیا، کہ اس نے صرف بحر نہیں بتائی، بلکہ مصرعوں میں بحر کے اعتبار سے کیا کمی ہے، وہ بھی دکھائی ہے۔ اور آخری مصرع کو سافٹویئر نے درست کہا ہے، جبکہ وہ بھی حقیقتاً درست نہیں ہے۔سافٹ وئیر جس بنیاد پر تقطیع کرتا ہے، وہ زبان کی بہت سے دیگر ضروریات کو نہیں دیکھ سکتا۔ لہٰذا تھوڑی بہت جانچ کے لیے سافٹویئر کا استعمال تو ٹھیک ہے، مگر اسے استاد نہ سمجھیے۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
باقی چھوڑئیے!صرف پہلا مصرع ہی اس پر تقطیع کر کے دکھائیے۔ :)
تابش بھائی آپ سے تو آگے چل سکتی تھی مگر اتنا معتبر رپلائی آگیا کہ ہم اسی میں پسپا ہو گئے :)
مجھے تو اس وزن پر بھی درست نہیں معلوم ہوتے۔
 
Top