محمد یعقوب آسی
محفلین
آج روزنامہ ڈان میں صادق صاحب کے فرزند ارجمند کی جانب سے ایک خط شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے اس زیادتی کے خلاف آواز اُٹھائی ہے۔
http://www.dawn.com/news/1056413/wrong-attribution-to-iqbal
ہم نے برقانی پیغام بھی بھیج دیا، فاضل نامہ نگار کو۔ متن لاحظہ ہو:
شعر کسی کا، نام اقبال کا ۔۔۔۔
حوالہ:
http://www.dawn.com/news/1056413/wrong-attribution-to-iqbal
آداب عرض ہے صاحب۔
ہم لوگ (میں اور میرے دیگر دوست) تو تھک گئے لوگوں کو یہ بتاتے بتاتے کہ خدا کے بندو یہ شعر اقبال کا نہیں ہے۔ بلکہ ہم نے تو اس لوحِ مزار کی تصویر بھی کئیوں کو دکھائی کہ صاحبو! خود دیکھ لو، شعر بھی اور شاعر کا نام اور مقام بھی۔ مگر ۔۔ ۔۔ ۔۔ ہوتا یہ ہے کہ ایک بات جب عوامی ذہنوں میں پختہ ہو جائے تو اس کو کھرچنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ایک حصہ ذہن بنانے میں اس شعر کے اسلوب کا بھی ہے جو بادی النظر میں اقبال کے اسلوب جیسا ہے۔
بہ این ہمہ ہم بھی بتا رہے ہیں، آپ بھی بتا رہے ہیں، کہ صاحبو! یہ شعر اقبال کا نہیں ہے۔ یہی کچھ تو کر سکتے ہیں ہم، سو کر رہے ہیں۔
خوش رہئے۔
فقط
محمد یعقوب آسیؔ
۔۔۔۔۔