اقوالِ زریں

باپ
1۔ باپ تاریک رہواں میں روشنی کا مینارہے۔
2۔ باپ کا احترام کرو تاکہ اُس سے فیضیاب ہو سکو۔
3۔ باپ کا احترام کرو تاکہ تمہاری اولاد تمہارا احترام کرے۔
4۔ باپ کی بات غور سے سنو تاکہ دوسروں کی نہ سننی پڑیں۔
5۔ باپ کے سامنے اونچا نہ بولو ورنہ اللہ تم کو نیچا کردے گا۔
6۔ باپ کے مشوروں پر عمل کرو۔تمام آفات سے محفوظ رہوگے۔
7۔ باپ کے احسان کا حق اس دنیاوی خدمت سے ادا نہیں ہو سکتا۔
8۔ باپ کے سامنے نظر جھکا کر رکھو تاکہ اللہ تم کو دنیا میں بلند کردے۔
9۔ باپ ایک رحمت خداوندی ہے جو سدا سر پرچادر کی طرح تنی رہتی ہے۔
10۔ باپ ایک مقدس محافظ ہے جو ساری زندگی خاندان کی نگرانی کرتا ہے۔
11۔ باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنا جہاد فی سبیل اللہ سے بھی بڑھ کر ہے۔
12۔ باپ اولاد کے کیلئے ڈھال ہے۔ جو کبھی اپنی اولاد سے غافل نہیں ہوتا۔
13 باپ کا حکم مانوتاکہ خوشحال ہوسکو۔ باپ کی سختی برداشت کرو تاکہ باکمال ہو سکو۔
14۔ باپ ایک ذمہ دار ڈرائیور ہے۔ جو گھر کی گاڑی کو اپنے خون سے چلاتا ہے۔
15۔باپ کے آنسو تمہارے دکھ سے نہ گریں ورنہ اللہ تم کو جنت سے گرادے گا۔
16۔ باپ اللہ کی صفت ربوبیت کا مظہر ہے۔ باپ اللہ کی رحمت کا سایہ ہے۔
17۔ باپ درخت کی مانند ہے۔درخت خود جل جاتا ہے مگر دوسروں کو سایہ دیتا ہے۔
18۔ باپ کے سامنے شفقت اور انکساری سے جھکے رہنا، عزت کی بلندیوں تک پہنچادیتا ہے۔
19۔ باپ ایک کتاب ہے۔ جس پر تجربات تحریر ہوتے ہیں اسے اپنے سے دور مت کرو۔
 

عدیل منا

محفلین
تم حق بات کہنے سے مت ڈرو۔ کیونکہ نا کوئی تمہیں موت دے سکتا ہے اور نا کوئی تمہارا رزق کم کرسکتا ہے۔۔۔۔۔۔
اگر دنیا میں صرف سکون ہوتا تو لوگ اللہ کو بھول جاتے۔ سکون تو صرف ان لوگوں کے پاس ہے جو اللہ کی رضا کو اپنی رضا سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔
جنّت کے منتظر نہ رہو بلکہ ایسے کام کرو کہ جنّت تمہاری منتظر ہو۔۔۔۔۔۔۔بے شک اللہ بہت رحم کرنے والا ہے۔
 

یوسف سلطان

محفلین
ﺩﺭﺧﺖ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﮐﻮ ﺷﺎﺥ ﮐﮯ ﭨﻮﭨﻨﮯ ﮐﺎ ﺧﻮﻑ ﻧﮩﯿﮟ
ﮨﻮﺗﺎ
ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﯾﻘﯿﻦ ﺷﺎﺥ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ
ﮨﻤﯿﺸﮧ
ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﭘﺮﯾﻘﯿﻦ ﺭﮐﮭﯿﮟ
 
"اے ابنِ آدم"
ایک میری چاہت ہے ،ایک تیری چاہت ہے ،
تو ہوگا وہی جو میری چاہت ہے،
پس اگر تو نے سپرد کردیا اپنے آپ کو اسکے جو میری چاہت ہے ،
تو میں وہ بھی تمہیں دونگا جو تیری چاہت ہے ،
اگر تو نے مخالفت کی اسکی جو میری چاہت ہے ،
تو میں تمہیں تھکا دونگا اس میں جو تیری چاہت ہے ،
پھر ہوگا وہی جو میری چاہت ہے
(اس سے میری زندگی میں بہت تبدیلی آئ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ قرآن مجید کی آیت ہے)

جناب یہ قرآن کی آیت نہیں اس کے لیے مشہور ہے کے یہ حدیث قدسی ہے اور اس کی سند بھی کمزور ہے
 
مدیر کی آخری تدوین:
میری ڈائری میں بہت زیادہ اقوال ہیں۔میں جب چاہوں جتنے چاہوں یہاں لکھ سکتی ہوں یا پھر کوئ قواعد و ضوابط وغیرہ ہیں؟ مجھے اقوال زریں بہت پسند ہے۔۔۔۔۔۔
جتنے آپ چاہیں،لکھ سکتی ہیں. یہی قواعد و ضوابط ہیں.
 
Top