اقوالِ زریں

سیما علی

لائبریرین
برے کام سے بچنے کیلئے صفائے دل ضروری ہے اور صفائے دل کیلئے باطنی تقویٰ ضروری ہے۔
(حضرت امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ)
 

سیما علی

لائبریرین
دوسرے کو حقیر سمجھے بغیر اپنے آپ کو اچھا سمجھنا بھی گناہ ہے کیونکہ بیہقی کی ایک حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ خود پسندی 70سال کے اعمال کو ضائع کردیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ فرماتے ہیں:
راہِ توکل اختیار کر اور رضائے الٰہی پر راضی ہو جا۔(عین الفقر)
 

سیما علی

لائبریرین
علامہ اقبالؒ فرماتے ہیں:

فقر ذوق و شوق و تسلیم و رضا ست
ما امینیم این متاعِ مصطفیؐ ست

ترجمہ: فقر تو ذوق و شوق و تسلیم و رضا کی راہ ہے اور حقیقت میں یہی متاعِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہے جس کے ہم وارث اور امین ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
باھو
‏ذِکرِ اللّٰه ذِکر کرنے والے کے وجود کو خالص
‏(پاکیزگی) عطا کرتا ہے اُسے نفس و شیطان
‏اور حواسِ دنیا کی پلیتی سے پاک رکھتا ہے

‏اے باھو ! جسے اسمِ اللّٰه ذات کی رفاقت نصیب ہوگئی اس کی ہستی مٹ گی اور فنا فی اللّٰه ہوگیا
‏اُسے ہمشہ کے لیے کوئی غم نہ رہا

‏{ حضرت سلطان باھوؓ }
 

سیما علی

لائبریرین
‏نبی کریم ﷺ کی محبت میں جان بھی چلی جائے
‏تو یہ گھاٹے کا سودا نہیں اگر دین کے راستے میں
‏مشکلات آجائیں تو ہمیں حضرت بلال حبشیؓ جیسی ہستیوں کی زندگیوں پر نگاہ ڈالنی چاہیے

‏{ حضرت مولانا جلال الدین رومی }
‏{ رحمتہ اللّٰه علیہ }
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت امام شافعی رحمتہ اللّٰه علیہ فرماتے ہیں
‏ اللّٰه تعالی کے راستے پر خوش قِسمتی سے چل پڑے ہو تو ، تیز بھاگو ، تیز بھاگنا اگر کسی وجہ
‏مشکل ہے تو ، آہستہ بھاگ لو ، تھک گئے ہو تو چل
‏لو یہ بھی نہیں کرسکتے ہو تو گھسٹ لو ، مگر اللّٰه
‏کے راستے سے واپسی کا کبھی نہ سوچنا !
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت امام حسن علیہ السلام فرماتے ھیں :

” ایک خیر ایسا ھے جس میں کسی طرح کا کوئی شر نھیں ھے : وہ یہ ھے کہ نعمت ملنے پر شکر ،اور مصیبت کے وقت صبر کیا جائے“۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
‏🕋اللہکے ذِکر کی شان 🕋

‏ہر کہ دیوانہ شود با ذِکر حق
‏زیرِ پالش عرش و کرسی یر طبق

‏اُردو ترجمہ :
‏جو کوئی حق تعالیٰ کےذِکر میں دیوانا ہوجاتا
‏ہے تمام طبقات ، عرش و کرسی اس کے قدموں کے نیچے آ جاتے ہیں

‏{ افتباس از کتاب : شمس العارفین }
 

سیما علی

لائبریرین
🌹 فرمانِ بابا فرید 🌷

‏نفس انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے جس نے
‏اسکا کہنا ماناسمجھو وہ دین دنیا دونوں سے گیا

‏بادشاہوں اور امیروں کی صحبت فقیروں
‏کے لیے ہلاکت کا سبب ہے

‏دنیا اور دنیا دار کبھی بھی سکونِ قلب حاصل نہیں کرپاتے

‏{ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر }
‏( رحمتہ اللہ علیہ )
 

سیما علی

لائبریرین

نجانے جب محبتیں فنا ہوجاتی ہیں، بچھڑ جاتی ہیں تو اپنے پیچھے خوش فہمیاں کیوں چھوڑجاتی ہیں۔ دل ہر آن ایک ہی دھن میں لگارہتا ہے کہ وہ ہمیں مل جائے گا، ہمارا پھر سے ساتھ چاہے گا حالانکہ جدائیوں کے راستے تو بہت طویل ہوتے ہیں۔ جانے والےکبھی لوٹ کر نہیں آتے جو اس نے ملنا ہوتا تو بچھڑتا ہی کیوں؟​

اگر تم تنہاہو اور وقت کے دل شکن لمحات تمھارے احساس کو پامال کررہے ہیں تو کیاہوا! تم اس دنیا میں اکیلے آئے تھے، اکیلے ہی جاؤ گے، جب قدرت نے تمھیں اکیلا ہی تخلیق کیا تھا تو پھر تنہائی سے کیا گھبرانا۔۔۔۔۔۔۔!​

(خلیل جبران)​

 

سیما علی

لائبریرین
میں نے لوگوں کو راضی کرنے کا خیال دِل سے نِکال دیا، تب جا کر حق بولنے پر قادر ہوا

‏امام احمد بن حنبل (رحمہ اللّٰہ)
 
Top