مولانا (ابو الکلام آزاد) کا مشروب بھی ان کے مشرب کی مانند تھا، ٹوٹے ہوئے بتوں کو جوڑ جوڑ کر امام الہند نے ایسا معبود تراشنے کی کوشش کی جو اہل سومنات کو بھی قابل قبول ہو۔ (خاکم بدہن)
ہمارے خیال میں آدمی کو آدمی ڈھونے کی اجازت صرف دو صورتوں میں ملنی چاہیے، اول اس موقعے پر جب دونوں میں سے ایک وفات پا چکا ہو۔ دوسرے اس صورت میں جب دونوں میں سے ایک اردو نقاد ہو جس پر مردے ڈھونا فرض ہی نہیں ذریعہ معاش اور وجۂ شہرت بھی ہو۔ (آب گُم)
شعر کتنا ہی لغو اور کمزور کیوں نہ ہو، اسے بقلم خود کاٹنا اور حذف کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا اپنی اولاد کو بدصورت کہنا یا زنبور سے اپنا ہلتا ہوا دانٹ خود اُکھاڑنا۔ (آب گُم)
سبز بہ سبز تازہ تازہ اور کرارے کرنسی نوٹوں کا عطر نکال کر ملازمت پیشہ حضرات اور ان کی بیویوں کو مہینے کی آخری تاریخوں کو سنگھایا جائے تو گرہستی زندگی جنت کا نمونہ بن جائے۔ (چراغ تلے)