تعارف السلام علیکم

محمد وارث

لائبریرین
آپ سب دوستوں، بھائیوں اور بہنوں کا بہت بہت شکریہ۔

آج بچے کی خواہش پوری کر ہی دی یہاں تصویر لگوانے کی وہ میری تصویر دیکھ دیکھ کر اکتا چکے تھے۔ میرا نہیں خیال کہ حسن ابھی یہاں اس عمر میں باقاعدگی سے دلچسپی لے گا جب تک کہ اسے علیحدہ کمپیوٹر نہیں مل جاتا اور اس بات کا ابھی دور دور اور سالہا سال تک کوئی امکان نہیں ہے۔

ایک بار پھر آپ سب کا بہت شکریہ۔
 

عثمان

محفلین
کم عمر ترین محفلین کو خوش آمدید! :):)
پہلے مراسلے کے ساتھ ہی کم عمر محفلین کا ریکارڈ مبارک ہو۔
دوسرا ریکارڈ یہ ہے کہ یہاں ہر بندہ آپ کاانکل یا آنٹی ہے۔ :):)
 
یہ بورنگ کی بھی خوب رہی فرزند، لو تمھاری خواہش پوری کر دی سچ لکھ کر، ہاں ذرا کا لفظ میں نے خود ڈال دیا تھا، :)
یہ دہری زیادتی کی وارث .

ایک توبچوں کو مزے مزے کی کہانیاں نہیں سناتے اور اوپر سے جذبات کے اظہار میں ڈنڈی مار دی.

سب سے اہم کہ والد کی اردو سے اتنی محبت کس کام کی کہ بچوں میں اردو کا شوق اور محبت ہی پیدا نہ ہو سکی. اگر اردو سے اتنی قربت اور اتنے بھرپور لگاؤ والے والد کے بچے بھی اردو سے لگاؤ نہ رکھیں تو اوروں سے کیا گلہ.
 
حسن بیٹا اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ کا تعارف بہت پر لطف لگا۔ امید ہے کہ آپ گاہے گاہے اپنے اسکول اور دوستوں کے قصے شریک محفل کیا کریں گے۔ :) :) :)
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
حسن کو خوش آمدید ، مجھے آپ چاچو کہیں مجھے بہت اچھا لگے گا جیساکہ آپ کا تعارف پڑھ کر لگا- وارث بھائی نے آپ کو یہاں لاکر بہت اچھا کیا
کہ رونق دنیا بچوں سے ہے تو رونق محفل کیوں نا ہو- اب آتا رہنا آپ کا انتظار رہے گا

1004.gif
 

شمشاد

لائبریرین
حسن بیٹے کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
بیٹے جی ابھی دل لگا کر پڑھا ئی کر لیں۔ اور اپنے بابا کا نام روشن کریں۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید حسن (بھتیجے+بھانجے+دوست)

اچھا لگا یہاں دیکھ کر

ویسے میں بھی الو ہی ہوں (یعنی رات کو نیند نہیں آتی)

اگر ریاضی کو اپنا پسندیدہ مضمون بنا لو تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ نیند ایس آئے گی کہ پھر کہو گے کہ میں دن میں بھی نہیں جاگتا

اردو لکھنا نہیں آتی یہ تو کوئی اتنا بڑا پرابلم نہیں یار
بس بابا سے کی بورڈ چھینو اور اے سے الف، ایچ سے ح ، اور این سے نون ، لکھ کر لکھنا شروع کر دو
بزرگ کہتے ہیں کہ ہمتِ مرداں ، مددِ خدا
 
:welcome:
وعلیکم السلام ۔۔۔ سب سے پہلے تو حسن آپ کا نام بہت پیارا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اور آپ کو پتہ ہے کہ آپکی تو بہت سی عادتیں مجھ سے ملتی ہیں ۔۔۔ ۔

مجھے بھی کرکٹ کھیلنا اور دیکھنا دونوں بہت پسند ہیں اور شاہد آفریدی بھی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

بریانی تو بہت بہت بہت بہت پسند ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

اور رات کو سونا مجھے بھی بالکل نہیں اچھا لگتا اور صبح اسکول جانا بھی:)

افف ۔۔۔ آنٹی نہیں آپ مجھے کچھ اور کہہ لو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اب آپ نے آنا یہاں اچھا

شکریہ آپی، بہت اچھا لگا آپ کو بھی رات کو سونا پسند نہیں پر میرے ماما بابا تو مجھے زبردستی سلا دیتے جلدی :-(
 
Top