محمد حسن وارث
محفلین
حسن بیٹا اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ کا تعارف بہت پر لطف لگا۔ امید ہے کہ آپ گاہے گاہے اپنے اسکول اور دوستوں کے قصے شریک محفل کیا کریں گے۔
شکریہ چاچو، مجھے یہاں آنا بہت اچھا لگ رہا ہے
حسن بیٹا اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ کا تعارف بہت پر لطف لگا۔ امید ہے کہ آپ گاہے گاہے اپنے اسکول اور دوستوں کے قصے شریک محفل کیا کریں گے۔
وعلیکم السلام
حسن کو خوش آمدید ، مجھے آپ چاچو کہیں مجھے بہت اچھا لگے گا جیساکہ آپ کا تعارف پڑھ کر لگا- وارث بھائی نے آپ کو یہاں لاکر بہت اچھا کیا
کہ رونق دنیا بچوں سے ہے تو رونق محفل کیوں نا ہو- اب آتا رہنا آپ کا انتظار رہے گا
ویری وام ویلکم حسن
حسن بیٹے کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
بیٹے جی ابھی دل لگا کر پڑھا ئی کر لیں۔ اور اپنے بابا کا نام روشن کریں۔
اردو محفل پر خوش آمدید حسن (بھتیجے+بھانجے+دوست)
اچھا لگا یہاں دیکھ کر
ویسے میں بھی الو ہی ہوں (یعنی رات کو نیند نہیں آتی)
اگر ریاضی کو اپنا پسندیدہ مضمون بنا لو تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ نیند ایس آئے گی کہ پھر کہو گے کہ میں دن میں بھی نہیں جاگتا
اردو لکھنا نہیں آتی یہ تو کوئی اتنا بڑا پرابلم نہیں یار
بس بابا سے کی بورڈ چھینو اور اے سے الف، ایچ سے ح ، اور این سے نون ، لکھ کر لکھنا شروع کر دو
بزرگ کہتے ہیں کہ ہمتِ مرداں ، مددِ خدا
یہ بورنگ کی بھی خوب رہی فرزند، لو تمھاری خواہش پوری کر دی سچ لکھ کر، ہاں ذرا کا لفظ میں نے خود ڈال دیا تھا،
یہ دہری زیادتی کی وارث .
ایک توبچوں کو مزے مزے کی کہانیاں نہیں سناتے اور اوپر سے جذبات کے اظہار میں ڈنڈی مار دی.
سب سے اہم کہ والد کی اردو سے اتنی محبت کس کام کی کہ بچوں میں اردو کا شوق اور محبت ہی پیدا نہ ہو سکی. اگر اردو سے اتنی قربت اور اتنے بھرپور لگاؤ والے والد کے بچے بھی اردو سے لگاؤ نہ رکھیں تو اوروں سے کیا گلہ.
نہیں محب، تم دو الگ ایشوز کی بات کر رہے ہو۔ اردو سے محبت ہونا اور چیز ہے اور اردو بطور مدرسی مضمون کے پسند ہونا اور چیز ہے۔ مجھے تمھارا تو علم نہیں لیکن مجھے سکول کالج میں ریاضی اور فزکس پسند تھے اور اردو سے تو ایک طرح کی نفرت ہی تھی
ویسے میں بھی الو ہی ہوں (یعنی رات کو نیند نہیں آتی)
میرے منہ کو نہ دیکھیںپیارے راج دلارے شہزادے ۔۔آپ کی غزل آنی اور ہماری طرف سے ویلکم تو ہوگیا۔۔مگر منے ہمیں بعد میں یاد آیا ہے کہ چھوٹو میاں کے لیے گفٹس بھی تو ہونے چاہیے ناں ۔۔تو بھئی ہم نے آپ کی آنی کے کہنے پر تھوڑی سے شاپنگ کی ہے ۔۔لو جی اپنی مرضی کے گفٹس پر فوراََ ہاتھ صاف کرو شاباش ش ش ش ش ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
خوش آمدید بیٹے حسن، تمہارے بابا کا شکریہ اس زبردستی کا۔