تعارف السلام علیکم

ویسے تو ابھی باقاعدہ تعارف نہیں کروایا گیا ہے مگر میں کچھ معلومات مہیا کرتا چلوں۔

بھابھی (سفینہ پرویز) اکنامکس میں گولڈ میڈلسٹ ہیں ماشاءللہ۔
اور اکنامکس سے زمانہِ طالبعلمی میں میری جان جاتی تھی
 
شمشاد

لائبریرین

ماشاء اللہ۔

محب بھائی اب تو تفصیلی تعارف اور بھی زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
خوش آمدید!
محفل میں رواج ہے کہ مختصر تعارف کرایا جائے تو محفل والے زبردستی مفصّل تعارف لکھوا لیتے ہیں (میرے ساتھ یہی کیا تھا انھوں نے)۔
اس سے پہلے کہ سب درجنوں کے حساب سے آپ سے سوالات کریں، خود ہی اپنی پوری کہانی لکھ بھیجیں۔

آپ سے بات کرتے ہوئے میرے احساسات وہی ہیں جو ساری زندگی امتحانوں میں فیل ہونے والے کسی بھی شخص کے کسی "گولڈ میڈلسٹ" سے بات کرتے ہوئے ہو سکتے ہیں (بات تو سچ ہے مگر---)۔ یعنی بیک وقت مرعوبیت، رشک، گھبراہٹ اور تجسس کا عالم ہے۔ باقی خود ہی اندازہ لگا لیجیے!

اگر شوہرِ نامدار نے آپ کو محفل کا راستہ اس لیے دکھایا ہے کہ وقت اچھا گزرے، تو یقینًا دور اندیش انسان ہیں۔ وقت گزارنے کے لیے اس سے اچھی جگہ شاید ہی کوئی اور ہو۔
دیگر سو شل ویب سایئٹس کے مقابلے میں یہاں کا ماحول علم دوست، "بھائی بہنانہ"، خوش اخلاقانہ، خوش مزاجانہ وغیرہ وغیرہ ہے۔

شاعر واعر ہونے کے باوجود مجھے عام آدمی پر اثر انداز ہونے والی "اکنامکس" سے خاصی دلچسپی ہے۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
اور اکنامکس سے زمانہِ طالبعلمی میں میری جان جاتی تھی
صرف اکنامکس سے؟ خوش قسمت ہیں آپ! میں نے ایف ایس سی فزکس کے پرچے میں صرف ایک سوال "اٹمپٹ" کیا تھا اور وہ بھی کچھ اس طرح:

"یہ پرچہ دیتے ہوئے آج اپنا حال تو لکھ​
جواب گر نہیں لکھتا نہ لکھ سوال تو لکھ"​
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
محترمہ سفینہ پرویز صاحبہ! خوش آمدید! بھائی جہاں زیب صاحب نے خوب کیا جو آپ کو اردو محفل کی راہ سجھا دی۔
ان شاء اللہ آپ کی اعلی صلاحیتوں سے کچھ نہ کچھ اکتسابَ علم ہم بھی کرتے رہیں گے۔
 
صرف اکنامکس سے؟ خوش قسمت ہیں آپ! میں نے ایف ایس سی فزکس کے پرچے میں صرف ایک سوال "اٹمپٹ" کیا تھا اور وہ بھی کچھ اس طرح:

"یہ پرچہ دیتے ہوئے آج اپنا حال تو لکھ​
جواب گر نہیں لکھتا نہ لکھ سوال تو لکھ"​
ہاہاہاہاہاہاہا
اور ہمارا تو قانون تقلیلِ افادہ مختتم پڑھ کر ہی اکنامکس سے جی اُکتا گیا
 
قیصرانی

لائبریرین

قیصرانی

لائبریرین
صرف اکنامکس سے؟ خوش قسمت ہیں آپ! میں نے ایف ایس سی فزکس کے پرچے میں صرف ایک سوال "اٹمپٹ" کیا تھا اور وہ بھی کچھ اس طرح:

"یہ پرچہ دیتے ہوئے آج اپنا حال تو لکھ​
جواب گر نہیں لکھتا نہ لکھ سوال تو لکھ"​
امید ہے کہ صفائی کے پورے نمبر ملے ہوں گے اور خوش خطی کے کٹ گئے ہوں گے۔ یعنی پلس مائنس زیرو :)
 
السلام علیکم بھابھی ،
آج جہانزیب اشرف سے پتہ چلا تھا کہ آپ رجسٹرڈ ہو گئیں ہیں مگر شاید پاس ورڈ کا کوئی مسئلہ تھا جو اب لگتا ہے کہ حل ہو گیا ہے۔

انشاءللہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا اور بالخصوص آپ کو جہانزیب کی کئی خوبیوں کا اندازہ یہاں رہتے ہوئے ہوگا، جہانزیب اس فورم کے اولین ممبران اور منتظمین میں سے ایک رہا ہے ، اس طرح وہ اس محفل کے بانی اراکین میں سے ایک ہے۔
وعلیکم السلام؛
ہاں جی۔یہ بات وہ مجھے خود بھی کئ دفعہ بتا چکے ہیں کے میں بھی اولین ممبران میں شامل ہوں۔
 
خوش آمدید!
محفل میں رواج ہے کہ مختصر تعارف کرایا جائے تو محفل والے زبردستی مفصّل تعارف لکھوا لیتے ہیں (میرے ساتھ یہی کیا تھا انھوں نے)۔
اس سے پہلے کہ سب درجنوں کے حساب سے آپ سے سوالات کریں، خود ہی اپنی پوری کہانی لکھ بھیجیں۔

آپ سے بات کرتے ہوئے میرے احساسات وہی ہیں جو ساری زندگی امتحانوں میں فیل ہونے والے کسی بھی شخص کے کسی "گولڈ میڈلسٹ" سے بات کرتے ہوئے ہو سکتے ہیں (بات تو سچ ہے مگر---)۔ یعنی بیک وقت مرعوبیت، رشک، گھبراہٹ اور تجسس کا عالم ہے۔ باقی خود ہی اندازہ لگا لیجیے!

اگر شوہرِ نامدار نے آپ کو محفل کا راستہ اس لیے دکھایا ہے کہ وقت اچھا گزرے، تو یقینًا دور اندیش انسان ہیں۔ وقت گزارنے کے لیے اس سے اچھی جگہ شاید ہی کوئی اور ہو۔
دیگر سو شل ویب سایئٹس کے مقابلے میں یہاں کا ماحول علم دوست، "بھائی بہنانہ"، خوش اخلاقانہ، خوش مزاجانہ وغیرہ وغیرہ ہے۔

شاعر واعر ہونے کے باوجود مجھے عام آدمی پر اثر انداز ہونے والی "اکنامکس" سے خاصی دلچسپی ہے۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
شکریہ!
ویسے آپ کا تعارف تو کافی مفصل تھا اگر اُتنا مفصّل چاہیئے تو پھر میرا مختصر ہی کا فی ہے کیونکہ میری ابھی اردو ٹائپنگ کی رفتار سست ہے۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
شکریہ!
ویسے آپ کا تعارف تو کافی مفصل تھا اگر اُتنا مفصّل چاہیئے تو پھر میرا مختصر ہی کا فی ہے کیونکہ میری ابھی اردو ٹائپنگ کی رفتار سست ہے۔
میں نے اپنے ابتدائی تعارف میں بس دو لفظ لکھے تھے: "پروگرامر + شاعر"۔ مگر کچھ ساتھیوں نے مزید تفصیل کی فرمائش کی، تو میں نے دو تین گھنٹے لگا کر ایک کھٹی میٹھی سی کہانی بنا دی۔

رہی ٹائپنگ، تو اس میں بھی سپیڈ یہیں آ کر حاصل کی ہے۔ زیادہ دن نہیں لگے۔ مجھے خود بھی چند دن ہی ہوئے ہیں یہاں آئے۔
 
Top