تعارف السلام علیکم

امن ایمان

محفلین
ڈئیر سفینہ میری جانب سے بھی خوش آمدید۔۔۔۔۔ویسے شکر ہے آج کل کے شوہرِنامدار بہت اچھےہو گئے ہیں۔۔: ) جہانزیب بھائی کا ذکر تو میں نے بھی پہلے کافی جگہ پڑھا تھا۔۔۔واقعی کسی نے سچ کہا ہے کہ محفل پر آنے کے تو بہت راستے ہیں لیکن جانے کا کوئی بھی نہیں۔
 

طارم نایاب

محفلین
میرا نام سفینہ پرویز ہے ۔ میں اپنے میاں کی خواہش پر اس محفل میں شریک ہو رہی ہوں ۔ اُمید ہے کہ یہاں اچھا وقت گزرے گا اور جلد ہی محفل کی سمجھ بوجھ آ جائے گی ۔
آوجی آو بسمہ اللہ ہمارے ساتھ وقت تو اچھا گزرے گا ہی:notworthy:
 
ڈئیر سفینہ میری جانب سے بھی خوش آمدید۔۔۔ ۔۔ویسے شکر ہے آج کل کے شوہرِنامدار بہت اچھےہو گئے ہیں۔۔: ) جہانزیب بھائی کا ذکر تو میں نے بھی پہلے کافی جگہ پڑھا تھا۔۔۔ واقعی کسی نے سچ کہا ہے کہ محفل پر آنے کے تو بہت راستے ہیں لیکن جانے کا کوئی بھی نہیں۔
بہت شکریہ امن۔ویسے سِس سب ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ محفل میں بندہ آتا تو کسی کے کہنے پہ ہے پر جانےکو خود ہی دل نہیں کرتا۔
 

ظفری

لائبریرین
وعلیکم السلام ۔۔۔۔ اردو محفل پر خوش آمدید ۔
جہانزیب بھائی کو میرا سلام کہیئے گا ۔
 

زبیر مرزا

محفلین
ارے واہ آپ تو نیویارک سے ہیں :) جہانزیب بھائی کی تو بہت تعریف سنی ہے محب علوی سے
چونکہ میں دیور بھی ہوں اورپڑوسی بھی لہذا کچھ سوالات :)
1- کون سی ڈش سب سے اچھی بنالیتی ہیں یا کون سے ڈش ہے جس کی تعریف جہانزیب بھائی زیادہ کرتے ہیں؟
2- نیویارک اورشاپنگ ۔۔۔۔ آپ شاپنگ انجوائے کرتی ہیں یا بس مجبوری اور ضرورت کے تحت؟
3- پردیس (ویسے نیویارک میں جتنے دیسی ہیں آدھا تو دیس ہی ہے) کی زندگی کیسی لگتی ہے؟
 
اچھا تو آپ کو آج پتہ چلا ہے کہ میں نیویارک سے ہوں۔ویسے میں نیویارک سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہوں البتہ شادی خانہ آبادی کے بعد نیویارک آئی ہوں۔وہ بھی آپ کا ذکر تو کر رہے تھے شاید انہیں محب بھائی نے بتایا آپ کے بارے میں۔
1۔اپنے منہ میاں مٹھو کیا بننا۔ویسے میں الحمداللہ سب کچھ ہی اچھا بنا لیتی ہوں۔لیکن جو چیز انہیں سب سے زیادہ پسند ہے وہ میں نے آج تک خود نہیں بنائی۔وہ ہے ساگ۔
2۔میں شاپنگ کو بہت زیادہ انجواےُ کرتی ہوں جبکہ میاں صاحب اس عادت سے سخت نالاں رہتے ہیں کیونکہ وہ چھٹّی کا دن گھر گزارنا چاہتے ہیں۔جبکہ میں گھر سے باہر۔ حالانکہ یہاں سے خواتین کے کپڑے تو ملتے نہیں۔
3۔ویسے تو یہا ں کی زندگی پاکستان سے کافی مختلف ہے لیکن کافی دیسی گھرانوں سے علیک سلیک ہے اس لیے آنا جانا لگا رہتا جو کہ یہاں دیسیوں کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔
 
ارے واہ آپ تو نیویارک سے ہیں :) جہانزیب بھائی کی تو بہت تعریف سنی ہے محب علوی سے
چونکہ میں دیور بھی ہوں اورپڑوسی بھی لہذا کچھ سوالات :)
1- کون سی ڈش سب سے اچھی بنالیتی ہیں یا کون سے ڈش ہے جس کی تعریف جہانزیب بھائی زیادہ کرتے ہیں؟
2- نیویارک اورشاپنگ ۔۔۔ ۔ آپ شاپنگ انجوائے کرتی ہیں یا بس مجبوری اور ضرورت کے تحت؟
3- پردیس (ویسے نیویارک میں جتنے دیسی ہیں آدھا تو دیس ہی ہے) کی زندگی کیسی لگتی ہے؟
ویسے آپ پڑوسی کس حساب سے؟
 
Top