نوشین فاطمہ عبدالحق
محفلین
احباب کی خواہش پر اپنا تعارف پیش کرنے جا رہی ہوں۔
اصل نام فاطمہ ہے اور نوشین فلمی سوری قلمی نام ہے۔1996 کی پیداوار ہوں۔اور اس سال اگست کی تیس کو ماشاءاللہ سے پورے انیس برس کی ہو جاؤںگی۔تعلیمی قابلیت یہ کہ دسویں میں ہوں۔آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور آئےگا کہ ابھی تک دسویں میں؟شاید آپ مجھے نالائق طالبہ سمجھ لیں جو کہ بالکل بھی قابل برداشت نہیں ہے اس لیے پہلے ہی بتا دوں کہ میری پیدائش سعودی عرب کی ہے۔پڑھنے کی عمر ہوئی تو والدین صاحبین نے عربی سکول میں ڈال دیا۔چار سال عربی سکول میں زیر تعلیم رہنے کے بعد پنجاب بورڈ کی طرف آئی۔بچپن سے ہی ادب سے گہرا لگاؤ تھا۔مگر صرف نثر سے۔شاعری پاؤں کے نیچے اور سر کے اوپر سے گزر جاتی تھی۔مگر پھر پتا نہیں کیا ہوا شاعری شروع کردی۔شروع شروع میں عروض سے نا آشنا تھی۔ایک عدد دیوان لکھ ڈالنے کے بعد پتا چلا کہ یہ تو شاعری ہی نہیں ہے۔عروض سیکھنے کی ابتدا کی۔شاید مجھے مشکل ہوتی یا میں ہمت ہار جاتی اگر سر محمد اسامہ سرسری کی محنت اور خلوص نہ ہوتا۔اسامہ بھیا !
آپ کا بہت بہت شکریہ۔آپ جیسے پر خلوص اساتذہ کی حوصلہ افزائی رہی تو شاید ہم بھی کسی قابل ہو جائیں۔
فورم میں اکاؤنٹ تو کب کا بنایا ہوا ہے مگر باقاعدگی سے چند ہی دن ہوئے شرکت کر رہی ہوں۔
میرے خیال سے تعارف کو تعارف ہی رہنا چاہیے یہ تو پوری کہانی بنتی جا رہی ہے۔اس لیے بس اتنی باتوں پر اکتفا کرتی ہوں۔خوش رہیے۔

آخری تدوین: