الطاف حسین فاسق ہے۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کا فتوہ

فاتح صاحب نے حوالہ دیا :
جو اللہ اور اس کے رسول سے پہلے جنگ کرچکے ہیں

اور جناب غزنوی صاحب نے فرمایا :
کسی کے ایمان یانفاق کے بارے میں صرف اللہ اور اسکے رسول ہی گواہی دے سکتے ہیں

برادر غزنوی، آپ نے بہت ہی زبردست نکتہ اٹھایا ہے۔ اپنے جواب کی روشنی آپ اس آیت کو دیکھئے اور بتائیے کہ منافع، غنیمت یا فائیدہ یا جو بھی آپ سمجھتے ہوں ، اس کا پانچوں حصہ اللہ اور اسکے رسول کا حق کس کو ادا کیا جاوے؟

8:41 اور جان لو کہ جو کچھ تمہیں بطور غنیمت ملے خواہ کوئی چیز ہو تو اس میں سے پانچواں حصہ الله اور اس کے رسول کا ہے

رسول تو موجود نہیں اور اللہ تعالی سامنے نہیں؟ ان کا حق ان تک کس طرح بھیجیں۔
 
ابن رضا

لائبریرین
اور اس میں بریلوی اہلحدیث اور دیوبندی سب مکا تب فکر کے علماء شامل ہیں۔ یہ متفقہ ہے کسی کو اس پر اختلاف نہیں ہونا چاہئے۔ اور الطاف حسین کو کون نہیں جانتا اس کے کہے کا اتنا اعتبار کیوں ہے آپ لوگوں کو۔
یہی فتاویٰ کی مشینوں نے ہمارے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ جو بلا امتیازِ سیاق و سباق لکیر کے فقیر بن کر فتوے داغتے رہتے ہیں۔ اللہ ہدایت دے ان کو بھی اور ہم سب کو بھی۔ آمین۔
 
8:41 اور جان لو کہ جو کچھ تمہیں بطور غنیمت ملے خواہ کوئی چیز ہو تو اس میں سے پانچواں حصہ الله اور اس کے رسول کا ہے
جناب پوری آیت کا ترجمہ کچھ یوں ہے۔
اور تمہیں معلوم ہو کہ جو کچھ مال غنیمت تم نے حاصل کیا ہے اس کا پانچواں حصہ اللہ اور اس کے رسُولؐ اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے اگر تم ایمان لائے ہو اللہ پر اور اس چیز پر جو فیصلے کے روز، یعنی دونوں فوجوں کی مڈبھیڑ کے دن، ہم نے اپنے بندے پر نازل کی تھی، (تو یہ حصہ بخوشی ادا کرو) اللہ ہر چیز پر قادر ہے
مذکورہ آیت غزوہ بدر کے مال غنیمت کے بارے میں ہے۔ امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کاقول ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان کا اور ان کے قرابت داروں کا حصہ بھی یتیموں، مسکینوں اور مسافروں میں تقسیم کیا جائے گا۔
 
سوال اب بھی اپنی جگہ ہے کہ منافع، غنیمت یا فائیدہ یا جو بھی آپ سمجھتے ہوں ، اس کا پانچوں حصہ اللہ اور اسکے رسول کا حق کس کو ادا کیا جاوے؟
 
جناب پوری آیت کا ترجمہ کچھ یوں ہے۔
اور تمہیں معلوم ہو کہ جو کچھ مال غنیمت تم نے حاصل کیا ہے اس کا پانچواں حصہ اللہ اور اس کے رسُولؐ اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے اگر تم ایمان لائے ہو اللہ پر اور اس چیز پر جو فیصلے کے روز، یعنی دونوں فوجوں کی مڈبھیڑ کے دن، ہم نے اپنے بندے پر نازل کی تھی، (تو یہ حصہ بخوشی ادا کرو) اللہ ہر چیز پر قادر ہے
مذکورہ آیت غزوہ بدر کے مال غنیمت کے بارے میں ہے۔ امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کاقول ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان کا اور ان کے قرابت داروں کا حصہ بھی یتیموں، مسکینوں اور مسافروں میں تقسیم کیا جائے گا۔

بہت ہی شکریہ --- آج اس فائیدے، منافع یا جو بھی آپ سمجھتےہیں، اس کی ادائیگی یا تقسیم کا ذمہ دار کون ہوگاِ؟ فرداً فرداً یا پھر حکومت وقت ؟
 
آخری تدوین:
ٹھیک ہے، لیکن ان پر کن جرائم کی دفعات لگائی جائیں گی ؟
جن جرائم کی بنیاد پر ان کو مسجد سے بیدخل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
اگر ان الزامات کی بنیاد پر عدالت ان کو بیدخل کرنے کا حکم دیتی ہے تو ٹھیک ہے اور اگر عدالت ان الزامات کے مطابق ان کو مسجد سے بیدخل ہونے کا حق دار نہیں سمجھتی تو ان کو رہنے دیں۔ لیکن معاملے کا فیصلہ کھلی عدالت میں ہو اور تمام فریقین کو کھل کر اور آزادی سے اپنی بات کہنے کی اجازت ہو۔
 
عثمان

محفلین
لال "مسجد" اور اس کی انتظامیہ کی حقیقت تو برسوں سے واضح ہے۔ کچھ لوگ جان بوجھ کر انجان بننے کی اداکاری کر رہے ہیں۔
 
ابن حسین

محفلین
مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ مذ مت کرنا کسے کہتے ہیں؟
اس کا کوئی طریقہ لکھیں۔۔
جواب کا منتظر ہوں۔۔
 
طالبان کی نمائندگی کرنا
فی الحال تک طالبان کی نمائندگی کرنا ریاست پاکستان کے قوانین کے تحت جرم قرار نہیں پایا۔
ڈھاٹے باندھے مسلح مورچہ زن دہشت گردوں کا "مسجد" سے فوج اور ریاستی اداروں پر گولیاں برسانا
یہ کیس تو پہلے سے چل رہا ہے
 
آخری تدوین:
Top