الطاف حسین فاسق ہے۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کا فتوہ

ابن حسین

محفلین
مولانا موصوف نے جاوید چوہدری کے پروگرام میں اس واقعے کی مذمت کی، جس کی ویڈیو موجود ہے۔ مگر مولانا کے ذہن میں ایک کنفیوژن پیدا ہو گئی ہےکہ انہوں نے دو باتوں کو اکٹھا کردیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ اس اسکول واقعے کی طرح پاکستان میں جتنے دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں خصوصا قبائلی علاقوں میں ہونے والے ڈرون حملے۔ ان کی مذمت کے ساتھ ساتھ روک تھام بھی ہونی چاہیے اور واقعات میں شہید ہونے والے بچوں عورتوں اور غیر عسکریت پسند نوجوان اور بوڑھوں کے قتل کا معاملہ بھی ایسے ہی اٹھایا جانا چاہیے۔
اب اسے مولانا کی نا سمجھی جائے یا سادگی کہا یا ملکی حالات کی سنگینی سے نا واقفیت۔
مولانا کی بات چیت اور سول سوسائٹی کے درمیان پیش آئے حالات دیکھ کر جومیری سمجھ میں آیا وہ آپکے سامنے پیش کر دیا۔
 
آخری تدوین:
مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ مذ مت کرنا کسے کہتے ہیں؟
اس کا کوئی طریقہ لکھیں۔۔
جواب کا منتظر ہوں۔۔
ایک محاورہ ہے کہ بکری نے دودھ تو دیا لیکن مینگنیاں ڈال کر۔۔۔۔۔کچھ اسی قسم کی مولوی موصوف نے مذمت توکی لیکن طالبان کی "مجبوریوں" کی پخ کے ساتھ۔۔۔
 
ابن حسین

محفلین
یہ تو کہہ دیا انہوں نے اور کیا کہلوانا چاہ رہی ہے سول سوسائٹی۔۔۔
سول سوسائٹی شاید یہ چاہتی ہے کہ مولوی صاحب مذمت کرتے ہوئے ادا کیے جانے والے جملے یا جملوں میں اگر، مگر، لیکن اور چونکہ وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔
 
سول سوسائٹی شاید یہ چاہتی ہے کہ مولوی صاحب مذمت کرتے ہوئے ادا کیے جانے والے جملے یا جملوں میں اگر، مگر، لیکن اور چونکہ وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔
مولوی صاحب کو اگر مگر کی بجائے "اور" کا لفظ استعمال کرنا چاہئے تھا۔
مثلاً کہتے کہ ہم پشاور سکول میں ظالمانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور امریکہ کی جانب سے قبائلیوں پر کئے گئے ظلم کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں۔ :)
 
سول سوسائٹی شاید یہ چاہتی ہے کہ مولوی صاحب مذمت کرتے ہوئے ادا کیے جانے والے جملے یا جملوں میں اگر، مگر، لیکن اور چونکہ وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔
ایک پرانے پنجابی لطیفے میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے جب کہنے والا کہتا ہے کہ " ایہہ ساڈے پنڈ دے چوہدری نیں، بڑیاں زمیناں بڑا بینک بیلنس، لہراں بہراں۔۔۔پر ایہہ پاجامہ میرا ایہہ"
 
مولوی صاحب کو اگر مگر کی بجائے "اور" کا لفظ استعمال کرنا چاہئے تھا۔
مثلاً کہتے کہ ہم پشاور سکول میں ظالمانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور امریکہ کی جانب سے قبائلیوں پر کئے گئے ظلم کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں۔ :)
مشورہ تو آپ کا مناسب ہے پر یہ 'اور' بھی قابل گرفت ہو جانا ہے ;)
ایک پرانے پنجابی لطیفے میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے جب کہنے والا کہتا ہے کہ " ایہہ ساڈے پنڈ دے چوہدری نیں، بڑیاں زمیناں بڑا بینک بیلنس، لہراں بہراں۔۔۔پر ایہہ پاجامہ میرا ایہہ"
ہاہاہاہاہا
 
سید ذیشان

محفلین
یہ تو کہہ دیا انہوں نے اور کیا کہلوانا چاہ رہی ہے سول سوسائٹی۔۔۔

بات مذمت سے بہت آگے نکل چکی ہے۔ عبد العزیز پر سول سوسائٹی احتجاج کے ممبران کو دھمکانے کا اور ان کو قتل کی دھمکیوں کا الزام ہے۔ اس پر ہی ایف آئی آر کٹی ہے اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔
 
یہ بھی پراپیگنڈا ہے۔ سول سوسائٹی کے پاس اور کوئی بہانہ نہیں تھا۔ کمال ہے کبھی مولوی صاحب الطاف حسین کو دھمکاتے ہیں کبھی سول سوسائٹی کو۔ صاف ظاہر ہے کہ مخالف لابی کوئی نیا ڈرامہ کرنا چاہتی ہے۔
 
ابن حسین

محفلین
مشورہ تو آپ کا مناسب ہے پر یہ 'اور' بھی قابل گرفت ہو جانا ہے ;)

ہاہاہاہاہا

مولوی صاحب کچھ بھی کر لیتے۔ ان کے ساتھ یہی ہونا تھا، یہ دراصل پاکستان میں اسلام پسندوں کے خلاف مہم کا نقطہ آغاز ہے۔
بنگلہ دیش میں اسلام پسندوں کو بغاوت کے الزام میں دی جانے والی پھانسیوں کو مد نظر رکھ کر حامد میر کے اس بیان کا جائزہ لیں جس میں انہوں نے ایک بنگلہ دیش ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ بنگلہ دیش کو 71ء میں پاکستان آرمی کا ساتھ دینے والوں کا سخت سزا دینی چاہیے۔ آپ شروع کریں تاکہ ہم بھی اسی جواز کے تحت پاکستان میں اسلام پسندوں کو لٹکا سکیں۔ یہ سب وہی کچھ ہونے جا رہا ہے میری ناقص رائے کے مطابق۔۔
ورنہ ایک دو لوگوں کی وجہ سے سارے مولویوں، سارے مدارس پر تنقید کا کوئی جواز نہیں۔
 
Top