الطاف حسین کو شناختی کارڈ و پاسپورٹ نہ دیاگیا تو کراچی کو ایک سال کیلئے بند کرسکتے ہیں، ایم کیوایم

الطاف حسین کو شناختی کارڈ و پاسپورٹ نہ دیاگیا تو کراچی کو ایک سال کیلئے بند کرسکتے ہیں، ایم کیوایم کی دھمکی، سینیٹ سے واک آئوٹ
اسلام آباد (نمائندہ جنگ؍ایجنسیاں) سینیٹ میں متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ ن کے ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ، پیر کو سینیٹ اجلاس میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ وزارت داخلہ کے حکام نے سینیٹ کمیٹی کے سامنے جھوٹ بولا ہے کہ الطاف حسین نے شناختی کارڈ کیلئے درخواست نہیں دی ، الطاف حسین نے 4 اپریل کو لندن میں پاکستانی سفیر کی موجودگی میں فیس ، تصویر اور انگوٹھے کے نشان دیئے ، دفتر خارجہ کی ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے ، ہم اس پر ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں جس پر مسلم لیگ (ن) کے مشاہد اللہ نے کہا کہ ساری دنیا آپ کو دہشت گرد قرار دے رہی ہے ۔ بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کو ایم کیو ایم ارکان کو واپس لانے کیلئے گئے جو انہیں منا کر ایوان میں واپس لے آئے ۔بعدازاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم نے دھمکی دی کہ اگر قائد تحریک الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ کیا گیا تو کراچی کو ایک سال کیلئے بند کرسکتے ہیں۔ کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی نے کہا کہ الطاف حسین پاکستانی ہیں اور گرین پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا حصول ان کا حق ہے کوئی بھی ان کو ان کے حق سے محروم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے حکومت کو معاملے کا فوری نوٹس لینے اور اس کے حوالے سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا
 
یہ تو گویا ایم کیو ایم ، خود حکومت کو آپریشن کی دعوت دے رہی ہے۔
کیا الطاف بھائی واپس آکر گرفتاری دینے اور مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں؟
کیا برطانوی اسٹیبلشمنٹ نے الطاف بھائی کے سر سے ہاتھ اٹھا لیا ہے؟
 
چودھری نثار نے الطاف حسین کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے الطاف حسین کو طے شدہ طریقہ کار کو پورا کرنے پر پاکستان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے تاہم کہا ہے اس مقصد کے لئے الطاف حسین کو لندن میں پاکستانی ہائی کمشن میں آنا پڑے گا۔ وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشن الطاف حسین کو پاکستان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء میں بھر پور تعاون کرے گا ۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
فکر انگیز اور بنیادی سوال یہ ہے کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہ ملنے کی سزا اہل کراچی کیوں بھگتیں گے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
بھائی جان ، کراچی بند کرنے کی دھمکی ایم کیو ایم نے دی ہے۔ تو ان کا کوئی ہمدرد ہی انکے نکتہ نظر کو بہتر سمجھتا ہوگا نا :)

لیکن سوال تو یہ تھا کہ

الطاف حسین کے پاسپورٹ کے حصول میں کیوں رُکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں بھلا؟

رہی کراچی بند کرنے کی بات تو یہ کوئی معقول بات نہیں ہے جس نے بھی کی۔
 
الطاف حسین کو شناختی کارڈ و پاسپورٹ نہ دیاگیا تو کراچی کو ایک سال کیلئے بند کرسکتے ہیں، ایم کیوایم کی دھمکی، سینیٹ سے واک آئوٹ
اسلام آباد (نمائندہ جنگ؍ایجنسیاں) سینیٹ میں متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ ن کے ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ، پیر کو سینیٹ اجلاس میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ وزارت داخلہ کے حکام نے سینیٹ کمیٹی کے سامنے جھوٹ بولا ہے کہ الطاف حسین نے شناختی کارڈ کیلئے درخواست نہیں دی ، الطاف حسین نے 4 اپریل کو لندن میں پاکستانی سفیر کی موجودگی میں فیس ، تصویر اور انگوٹھے کے نشان دیئے ، دفتر خارجہ کی ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے ، ہم اس پر ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں جس پر مسلم لیگ (ن) کے مشاہد اللہ نے کہا کہ ساری دنیا آپ کو دہشت گرد قرار دے رہی ہے ۔ بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کو ایم کیو ایم ارکان کو واپس لانے کیلئے گئے جو انہیں منا کر ایوان میں واپس لے آئے ۔بعدازاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم نے دھمکی دی کہ اگر قائد تحریک الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ کیا گیا تو کراچی کو ایک سال کیلئے بند کرسکتے ہیں۔ کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی نے کہا کہ الطاف حسین پاکستانی ہیں اور گرین پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا حصول ان کا حق ہے کوئی بھی ان کو ان کے حق سے محروم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے حکومت کو معاملے کا فوری نوٹس لینے اور اس کے حوالے سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا

اگر یہ خبر درست ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عام آدمی کی نظر سے ملاحظہ فرمائیے ۔

ایم کیو ایم نے دھمکی دی کہ اگر قائد تحریک الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ کیا گیا تو کراچی کو ایک سال کیلئے بند کرسکتے ہیں۔

یعنی یہ لوگ اتنے مؤثر ہیں کہ شہر کو بند کر سکتے ہیں۔ یہ تو وہی بات ہے کہ ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں۔ منطق، ضابطے، قاعدے وغیرہ تو سب ایک طرف رکھ دیے گئے۔ چکربازیاں ہوں گی تو ’’ اعلٰی ‘‘ درجے کی سیاست میں ہوں گی، ایک عام آدمی اور اس کے معصوم بچوں کو کس کے مفاد کی بھینٹ چڑھانے کی باتیں ہو رہی ہیں؟
میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں؟
 
شمشاد

لائبریرین
غنڈہ گردی ہے اور کیا ہے۔
ہر بات پر دھمکی، ہر بات پر دھمکی، یہ نہ ہوا تو یہ کر دیں گے، یہ نہ ہوا تو یہ کر دیں گے۔
کراچی نہ ہوئی الطاف حسین کی اماں کے جہیز کی کھولی ہو گئی۔

جب پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ہی نہیں تو پاکستانی کیسے ہوئے؟

برطانیا کی شہریت ہے، برطانیا کا پاسپورٹ ہے، تو چپکے برطانیا میں بیٹھے رہو۔

لیکن وہ بھی کیا کرے، برطانیہ میں پاکستانی سیاست نہیں چلتی ناں۔ نہیں تو وہاں بھی یہی دھندہ شروع کر دیتا۔
 
سوال یہ بھی ہے کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ'اب' کیوں لینا چاہ رہے ہیں ؟
کیا جناب الطاف صاحب کو اب پتہ لگا ہے کہ وہ کبھی پاکستانی ہوتے تھے۔ ;)
رہی کراچی سال بھر کے لیے بند کرنے کی بات تو یہ ایک 'چوّل' سے زیادہ کچھ بھی نہیں
 
Top