شور ہے اتنا اندر کی خاموشی کا سہمی سہمی آوازیں ہیں باہر کی نعیم ضرار
زیرک محفلین نومبر 13، 2018 #183 بیٹھا جو لے کے خود کو، تو معلوم یہ ہوا تنہا دکھائی دیتا ہوں، تنہا نہیں ہوں میں ضامن جعفری
زیرک محفلین نومبر 13، 2018 #185 میں وہ درویشِ دعا گو ہوں کہ سب حرفِ دعا آئیں ہونٹوں پہ تو تسبیح کے دانے ہو جائیں سلیم کوثر
زیرک محفلین نومبر 13، 2018 #186 ہم اس قبیلۂ بے سائباں کا حصہ ہیں ثمر عزیز ہیں جس کو شجر عزیز نہیں سلیم کوثر
زیرک محفلین نومبر 13، 2018 #187 ہنسی خوشی سے بچھڑ جا اگر بچھڑنا ہے یہ ہر مقام پہ کیا سوچتا ہے آخر تُو احمد فراز
عبدالرحمن آزاد محفلین نومبر 13، 2018 #189 ”یاد “ کی تکرار دل دھڑکنے کا سبب یاد ایا وہ تری یاد تھی اب یاد ایا ناصر کاظمی
عبدالرحمن آزاد محفلین نومبر 13، 2018 #190 لفظ پھول کی تکرار وہ تو خوشبو ہے ہواہوں میں بکھرجائے گا مسلہ تو پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا پروین شاکر
لفظ پھول کی تکرار وہ تو خوشبو ہے ہواہوں میں بکھرجائے گا مسلہ تو پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا پروین شاکر
زیرک محفلین نومبر 13، 2018 #191 پئے فاتحہ کوئی آئے کیوں کوئی چار پھول چڑھائے کیوں کوئی آ کے شمع جلائے کیوں میں وہ بیکسی کا مزار ہوں
زیرک محفلین نومبر 13، 2018 #192 آتے آتے یوں ہی دم بھر کو رکی ہوگی بہار جاتے جاتے یوں ہی پل بھر کو خزاں ٹھہری ہے فیض
زیرک محفلین نومبر 14، 2018 #193 کسے دکھ سنائیں سبھی تو یہاں پر شمار اپنے اپنے الم کر رہے ہیں فریحہ نقوی
زیرک محفلین نومبر 15، 2018 #195 بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھنا جہاں دریا سمندر سے ملا، دریا نہیں رہتا بشیر بدر
زیرک محفلین نومبر 15، 2018 #196 ابھی تو ساتھ چلنا ہے سمندر کے کنارے تک کنارے پر ہی دیکھیں گے کنارہ کون کرتا ہے
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #197 احباب نے، رقِیب نے، دل نے، رفِیق نے یہ بھی رہا نہ یاد، کہ کس کس نے مات دی
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #198 مزہ ہر ایک کو تازہ ملا ہے، عشقِ جاناں کا نِگہ کو دِید کا لب کو فُغاں کا دل کو ارماں کا داغ دہلوی
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #199 ارے غضب، ارے سِتم، وہ اک نِگاہِ سِحر فن جھکےاگر تو بت کدہ، اٹھے اگر تو بت شِکن