حالت خراب ہو تو مسیحا دوا کرے نیت خراب ہو تو بھلا کوئی کیا کرے راحیل فاروق
زیرک محفلین نومبر 6، 2018 #141 حالت خراب ہو تو مسیحا دوا کرے نیت خراب ہو تو بھلا کوئی کیا کرے راحیل فاروق
رباب واسطی محفلین نومبر 6، 2018 #142 خیال اپنا، مزاج اپنا، پسند اپنی، کمال کیا ہے جو یار چاہے وہ حال اپنا بنا کے رکھنا، کمال یہ ہے
زیرک محفلین نومبر 6، 2018 #143 سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں احمد فراز
زیرک محفلین نومبر 6، 2018 #144 ہم نے ماضی کی سخاوت پہ جو پل بھر سوچا دکھ بھی کیا کیا ہمیں یاروں کے سبب یاد آئے محسن نقوی
زیرک محفلین نومبر 6، 2018 #145 غم تو خیر اپنا مقدر ہے سو اس کا کیا غم زہر بھی ہم کو بصد شوق گوارا ہوتا پروین فنا سید
زیرک محفلین نومبر 6، 2018 #146 شہرِ سخن میں ایسا کچھ کر، عزت بن جائے سب کچھ مٹی ہو جاتا ہے، عزت رہتی ہے امجد اسلام امجد
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #147 مسافروں کو یہ رَستے بھی یاد رکھتے ہیں ابھی فلاں نہیں گزرا، ابھی فلاں گزرا کاشف حسین غائر
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #148 ذرا سی دیرمیں دل میں اترنے والے لوگ ذرا سی دیر میں دل سے اتربھی جاتے ہیں کاشف حسین غائر
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #149 کوئی یزید اسے روک ہی نہیں سکتا جہاں تلک یہ جہاں ہے وہاں وہاں تر اغم فہیم شناس کاظمی
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #150 ہر ایک غم کو سمجھتے ہیں آخری غم ہے یہ تیرے سادہ دِلاں بھی کمال جانتے ہیں عمران عامی
Abdul Azeem Azmi محفلین نومبر 7، 2018 #151 اب ہوچکی ہے جرم سے زائد سزائے دل جانے دو، بس معاف بھی کردو خطائے دل ہر ہر ادا بُتوں کی ہے قاتل برائے دل آخر کوئی، بچائے تو کیونکر بچائے دل خواجہ عزیزالحسن مجذوب
اب ہوچکی ہے جرم سے زائد سزائے دل جانے دو، بس معاف بھی کردو خطائے دل ہر ہر ادا بُتوں کی ہے قاتل برائے دل آخر کوئی، بچائے تو کیونکر بچائے دل خواجہ عزیزالحسن مجذوب
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #152 دیکھو دل دینے کے قابِل تم مت سمجھو پر کم از کم اس قابل تو ہوں کہ مجھ سے دل بہلایا جا سکتا ہے عامر امیر
دیکھو دل دینے کے قابِل تم مت سمجھو پر کم از کم اس قابل تو ہوں کہ مجھ سے دل بہلایا جا سکتا ہے عامر امیر
زیرک محفلین نومبر 7، 2018 #153 ایسا پیار تھا ہم دونوں میں کہ برسوں لاعِلم رہے اس نے بھی کردار نبھایا میں نے بھی فنکاری کی عامر امیر
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #155 ہم نے کیے گناہ تو دوزخ ملی ہمیں دوزخ کا کیا گناہ کے دوزخ کو ہم ملے؟ جون ایلیا
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #156 ہم کو یاروں نے یاد بھی نہ رکھا جون یاروں کے یار تھے ہم تو جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #157 غم نہ ہوتا جو کھِل کے مُرجھاتے غم تو یہ ہے کہ ہم کھِلے بھی کہاں جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
غم نہ ہوتا جو کھِل کے مُرجھاتے غم تو یہ ہے کہ ہم کھِلے بھی کہاں جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #158 اب نہیں کوئی بات خطرے کی اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #159 یہ تیری آنکھیں دعا صفت آنکھیں ان میں کیا درد پالتی ہو تم؟ آج جون ایلیا کی برسی ہے
زیرک محفلین نومبر 8، 2018 #160 اے اہلِ شہر میں تو دعا گوئے شہر ہوں لب پر مرے دعا ہے اثر کس کے پاس ہے جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
اے اہلِ شہر میں تو دعا گوئے شہر ہوں لب پر مرے دعا ہے اثر کس کے پاس ہے جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام