چلنا سمٹ سمٹ کے حیا کے لباس میں پھولوں سے اور بہار سے آگے کی چیز ہے
زیرک محفلین دسمبر 9، 2018 #282 وہ لطف، وہ احساں کر، اے چرخ! مِرے ساتھ دوں میں بھی دعا تجھ کو مرا دل بھی دعا دے
زیرک محفلین دسمبر 9، 2018 #283 بہت سے غم دسمبر میں دسمبر کے نہیں ہوتے اسے بھی جون کا غم تھا، مگر رویا دسمبر میں
زیرک محفلین دسمبر 10، 2018 #284 جونؔ کی تشنگی کا تھا خوب ہی ماجرا، کہ جو مینا بہ مینا، مے بہ مے، جام بہ جام ہو گیا جون ایلیا
زیرک محفلین دسمبر 10، 2018 #285 دنیا کے اس شور نے امجد کیا کیا ہم سے چھین لیا خود سے بات کئے بھی اب تو کئی زمانے ہو جاتے ہیں امجد اسلام امجد
دنیا کے اس شور نے امجد کیا کیا ہم سے چھین لیا خود سے بات کئے بھی اب تو کئی زمانے ہو جاتے ہیں امجد اسلام امجد
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 10، 2018 #286 اے محبت ترے انجام پر رونا آیا جانے کیوں آج ترے نام پر رونا آیا شکیل بدایونی
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 10، 2018 #287 بہت دنوں میں محبت کو یہ ہوا معلوم جو تیرے ہجر میں گزری وہ رات رات ہوٸی فراق گور کھپوری
زیرک محفلین دسمبر 11، 2018 #288 میں جیت لوں تو لپٹ کر مجھے مبارک دے تُو ہار جائے، تو پھر اپنی ہار مانا کر
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 11، 2018 #289 ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کا بس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا ارشد علی خان قلق
زیرک محفلین دسمبر 11، 2018 #290 عبدالرحمن آزاد نے کہا: ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کا بس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا ارشد علی خان قلق مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ قافیے اور ردیف میں جو الفاظ ہیں وہ تکرار الفاظ کے زمرے میں نہیں آتے، لیکن ایک مصرعے یا شعر میں ہوں تو چل جاتے ہیں دم ہے توڑا ہر اک تمنا نے تیرا آنا بھی اب ہے آنا کیا
عبدالرحمن آزاد نے کہا: ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کا بس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا ارشد علی خان قلق مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ قافیے اور ردیف میں جو الفاظ ہیں وہ تکرار الفاظ کے زمرے میں نہیں آتے، لیکن ایک مصرعے یا شعر میں ہوں تو چل جاتے ہیں دم ہے توڑا ہر اک تمنا نے تیرا آنا بھی اب ہے آنا کیا
زیرک محفلین دسمبر 11، 2018 #292 تم کو جہانِ شوق و تمنا میں کیا ملا؟ ہم بھی ملے تو درہم و برہم ملے تمہیں
زیرک محفلین دسمبر 11، 2018 #294 شیوۂ عشق و وفا میں ہم کو ناکامی سہی کم سے کم یہ تو ہوا بے موت مرنا آ گیا
زیرک محفلین دسمبر 11، 2018 #295 رات کو کہتے ہیں کل بات کریں گے دن میں دن گزر جائے تو سمجھو کہ گئی رات پہ بات باصر کاظمی
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 11، 2018 #296 اے صنم وصل کی تدبیروں سے کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 11، 2018 #297 اے طاٸر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سےآتی ہو پرواز میں کوتاہی علامہ اقبال
زیرک محفلین دسمبر 11، 2018 #298 یہ پیڑ ہرا پیڑ کسی کا بھی نہیں ہے ہم وقت کی ٹہنی سے بہت جلد جھڑیں گے راکب مختار
زیرک محفلین دسمبر 11، 2018 #299 لوگ تعبیر کی خواہش میں مرے جاتے ہیں اور ہم خواب چھڑا لائے ہیں تعبیروں سے راکب مختار
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 12، 2018 #300 الفاظ و معانی میں تفاوت نہیں لیکن مُلّا کی اذاں اور، مجاہد کی اذاں اور علامہ اقبالؒ