الفاظ کی تکرار

زیرک

محفلین
عین دانائی ہے ناسخ عشق میں دیوانگی
آپ سودائی ہیں جو کہتے ہیں سودائی مجھے
امام بخش ناسخ​
 

زیرک

محفلین
تکرار الفاظ کی معراج
ابرو کھچے کھچے سے آنکھیں جھکی جھکی سی
باتیں رکی رکی سی، لہجہ تھکا تھکا سا​
 

زیرک

محفلین
حرفِ تسلی ایک تکلف، رشتوں کی دنیا جھوٹی
تنہائی اپنی اپنی ہے، جس کا درد بس اسی کا درد
 

زیرک

محفلین
اک اک قدم پہ رکھی ہے یوں زندگی کی لاج
غم کا بھی احترام کیا ہے خوشی کے ساتھ
کیفی بلگرامی​
 

زیرک

محفلین
کبھی آنکھوں پہ کبھی سر پہ بٹھائے رکھنا
زندگی تلخ سہی، دل سے لگائے رکھنا
بخش لائلپوری​
 

زیرک

محفلین
یہ رہِ عشق ہے اور عشق میں یونس تحسین
گردنیں توڑتے پھندے نہیں دیکھے جاتے
یونس تحسین​
 

زیرک

محفلین
کہیں ہے آس کا بادل کہیں یادوں کی بوندیں ہیں
مچلتی خواہشوں کا ہے، یہ موسم بارشوں کا ہے
 

زیرک

محفلین
لگتا تو بے خبر سا ہوں، لیکن خبر میں ہوں
تیری نظر میں ہوں تو میں سب کی نظر میں ہوں
وسیم بریلوی​
 

زیرک

محفلین
اب تم کبھی نہ آؤ گے، یعنی کبھی کبھی
رخصت کرو مجھے کوئی وعدہ کیے بغیر
جون ایلیا​
 

زیرک

محفلین
دن کسی طرح سے کٹ جائے گا سڑکوں پہ شفقؔ
شام پھر آئے گی، ہم شام سے گھبرائیں گے
فاروق شفق​
 

زیرک

محفلین
گھر کی وحشت سے لرزتا ہوں مگر جانے کیوں
شام ہوتی ہے تو گھر جانے کو جی چاہتا ہے
افتخار عارف​
 
Top