ہم سے بڑھائیے نہ رہ و رسم کہ ہم لوگ مل کر کریں اداس، بچھڑ کر کریں اداس
زیرک محفلین نومبر 30، 2018 #261 ہم سے بڑھائیے نہ رہ و رسم کہ ہم لوگ مل کر کریں اداس، بچھڑ کر کریں اداس
زیرک محفلین نومبر 30، 2018 #262 درد بھی دیتا ہے دروازے پہ دستک دوشیؔ دل کی دھک دھک سے بھی خوابوں میں خلل پڑتا ہے رانا سعید دوشی
زیرک محفلین نومبر 30، 2018 #264 عجب شرطیں لگاتی ہے محبت کی تجارت بھی مرے حصے میں لاگت بھی خسارہ بھی مشقت بھی
زیرک محفلین دسمبر 1، 2018 #265 نگاہِ یار کا کیا ہے، ہوئی، ہوئی، نہ ہوئی یہ دل کا درد ہے پیارے، گیا، گیا، نہ گیا احمد فراز
زیرک محفلین دسمبر 1، 2018 #266 نہ پوچھو عہدِ الفت کی، بس اک خوابِ پریشاں تھا نہ دل کو راہ پر لائے، نہ دل کا مدعا سمجھے فیض احمد فیض
نہ پوچھو عہدِ الفت کی، بس اک خوابِ پریشاں تھا نہ دل کو راہ پر لائے، نہ دل کا مدعا سمجھے فیض احمد فیض
زیرک محفلین دسمبر 1، 2018 #267 سو بار لغزشوں کی قسم کھا کے چھوڑ دی سو بار چھوڑنے کی قسم کھا کے پی گیا عبدالحمید عدم
زیرک محفلین دسمبر 1، 2018 #268 انمول تھی وہ خاک مِلی پھر سے خاک میں جنت کی ماں کے ساتھ زیارت چلی گئی
زیرک محفلین دسمبر 3، 2018 #271 یہ آرزو بھی عجب وقتِ مرگ تھی دل میں تمہی نے زخم دیئے تھے، تمہی دوا کرتے اشتیاق زین
زیرک محفلین دسمبر 4، 2018 #272 کبھی پتھر کے دل اے کیف! پگھلے ہیں، نہ پگھلیں گے مناجاتوں سے، فریادوں سے، چیخوں سے، پکاروں سے کیف بھوپالی
کبھی پتھر کے دل اے کیف! پگھلے ہیں، نہ پگھلیں گے مناجاتوں سے، فریادوں سے، چیخوں سے، پکاروں سے کیف بھوپالی
زیرک محفلین دسمبر 4، 2018 #273 ہموار کھینچ کر، کبھی دشوار کھینچ کر تنگ آچکا ہوں سانس لگاتار کھینچ کر کیف بھوپالی
زیرک محفلین دسمبر 4، 2018 #274 زندگی ہجر ہے اور ہجر بھی ایسا کہ نہ پوچھ سانس تک ہار چکا، وصل کماتا ہوا میں مبشر سعید
زیرک محفلین دسمبر 5، 2018 #275 پیار کی دو چار باتیں درد کے دو چار پھول واعظا! انسان کو انسان کرنے کے لیے
زیرک محفلین دسمبر 7، 2018 #276 پلا ساقیا مئے جاں پلا کہ میں لاؤں پھر خبر جنوں یہ خرد کی رات چھٹے کہیں نظر آئے پھر سحر جنوں ن م راشد
پلا ساقیا مئے جاں پلا کہ میں لاؤں پھر خبر جنوں یہ خرد کی رات چھٹے کہیں نظر آئے پھر سحر جنوں ن م راشد
زیرک محفلین دسمبر 7، 2018 #277 ہم مسافر تھے، ہمارا مستقر کوئی نہ تھا رات جب آئی جہاں آئی بسیرا ہو گیا سیماب اکبرآبادی
زیرک محفلین دسمبر 7، 2018 #278 اے قیسِ جنوں پیشہ، انشا کو کبھی دیکھا وحشی ہو تو ایسا ہو، رُسوا ہو تو ایسا ہو ابنِ انشا
زیرک محفلین دسمبر 7، 2018 #279 یوں ہی تو نہیں دشت میں پہنچے یوں ہی تو نہیں جوگ لیا بستی بستی کانٹے دیکھے، جنگل جنگل پھول میاں ابن انشا
یوں ہی تو نہیں دشت میں پہنچے یوں ہی تو نہیں جوگ لیا بستی بستی کانٹے دیکھے، جنگل جنگل پھول میاں ابن انشا
زیرک محفلین دسمبر 7، 2018 #280 آوارہ ہوں، رین بسیرا کوئی نہیں میرا گلی گلی کرتا ہوں پھیرا، کوئی نہیں میرا انور شعور