ہم عشق میں ہیں فرد، تو تم حسن میں یکتا ہم سا بھی نہیں ایک جو تم سا نہیں کوئی مادھو رام جوہر
زیرک محفلین دسمبر 20، 2018 #341 ہم عشق میں ہیں فرد، تو تم حسن میں یکتا ہم سا بھی نہیں ایک جو تم سا نہیں کوئی مادھو رام جوہر
زیرک محفلین دسمبر 20، 2018 #342 نہ مانگیے جو خدا سے تو مانگیے کس سے جو دے رہا ہے، اسی سے سوال ہوتا ہے مادھو رام جوہر
زیرک محفلین دسمبر 20، 2018 #343 زلفیں منہ پر ہیں، منہ ہےزلفوں میں رات بھر صبح، شام دن بھر ہے مادھو رام جوہر
زیرک محفلین دسمبر 20، 2018 #344 آپ کو ہم سے محبت بھی تو ہو سکتی ہے اور محبت میں خسارہ بھی تو سکتا ہے ناظر وحید
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 20، 2018 #345 محبت کے ساغر چھلکنے لگے ہیں وہ دل بن کے دل میں دھڑکنے لگے ہیں ابراھیم اشک
زیرک محفلین دسمبر 20، 2018 #346 تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کو اب تجھے میں یاد آنا چاہتا ہوں قتیل شفائی
مومن فرحین لائبریرین جنوری 17، 2021 #348 روز شب یاد تیری یاد تیری یاد فقط اب تیری یاد سے ہونے لگی وحشت جاناں
سیما علی لائبریرین ستمبر 15، 2022 #349 یاد کرنے پہ بھی دوست آئے نہ یاد دوستوں کے کرم یاد آتے رہے خمار بارہ بنکوی ۔۔۔
رباب واسطی محفلین ستمبر 15، 2022 #350 کسی کی یاد آتی ہے تو یہ بھی یاد آتا ہے کہیں چلنے کی ضد کرنا مرا تیار ہو جانا
رباب واسطی محفلین ستمبر 15، 2022 #351 بوسۂ رخسار پر تکرار رہنے دیجیے لیجیے یا دیجیے انکار رہنے دیجیے حفیظ جونپوری
سیما علی لائبریرین ستمبر 15، 2022 #352 تھک گئے ہم کرتے کرتے انتظار اک قیامت ان کا آنا ہو گیا اختر شیرانی
سیما علی لائبریرین ستمبر 15، 2022 #353 نہ ہم سفر نہ کسی ہم نشیں سے نکلے گا ہمارے پاؤں کا کانٹا ہمیں سے نکلے گا راحت اندوری