حیرت ہے
یہاں اس کے بارے میں معلومات موجود ہیں
لِسَوڑا [لِسَو (و لین) + ڑا] (سنسکرت)
--------------------------------------------------------------------------------
شلیشم + ال + ک لِسَوڑا
سنسکرت کے اصل الفاظ 'شلیشم+ال+ک' سے ماخوذ 'لسوڑا' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1718ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔
متغیّرات
لِسَوڑَہ [لِسَو (و لین) + ڑَہ]
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی: لِسَوڑے [لِسَو (و لین) + ڑے]
جمع: لِسَوڑے [لِسَو (و لین) + ڑے]
جمع غیر ندائی: لِسَوڑوں [لِسَو (ولین) + ڑوں (و مجہول)]
1. ایک نہایت چیپ دار پھل اور اس کے درخت کا نام، اس درخت کے پتے کچھ گولائی لیے ہوئے ہوتے ہیں، اس کے پھل چھوٹے بیر کے برابر ہوتے ہیں اور گچھوں میں لگتے ہیں، پکنے پر پھل میں لسدار گودا ہو جاتا ہے جو گوند کی طرح چپکتا ہے، یہ کھانسی کی دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے، پتے بیڑی کے اوپر لیٹنے کے کام آتے ہیں، چھال کے ریشے سے رسے بٹے جاتے ہیں لکڑی مضبوط ہوتی ہے اور کشتی وغیرہ بنانے کے کام آتی ہے، پھولوں کی ترکاری اور کچے پھل کے اچار بھی بناتے ہیں، (سپستان،
(لاط: Cordia Myxa نیز Cordia Ltifolia)۔
"سارے ہندوی (الفاظ، مثلاً: بنگالہ، مالوہ، لسوڑہ وغیرہ کوہائے مختفی کے بجائے فارسی عبارت میں الف سے لکھنا چاہیے۔" ( 1982ء، تاریخ ادب اردو، 159:1:2 )
انگریزی ترجمہ
the glutinous fruit cordia myxa; the sebesteas plum
مترادفات
نَسُورا لَہْسُوڑھا