الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت (11)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ کہتی ہیں تو مان لیتے ہیں، وگرنہ ث سے ثمرین اکثر میری باری پر ہی آتی ہے۔
 
ڈاکو ڈاکو کا نعرہ دوبارہ لگایا تو شاید خفیہ ایجنسیاں یہ سمجھ کر کہ صدرِ پاکستان پر انگلی اٹھارہا ہوں، مجھے ہی اندر نہ کرلیں۔ ;)
 

مغزل

محفلین
ذہن پر زور دیجئے عمار میاں ۔۔ کس نے ڈاکو ڈاکو کا نعرہ لگا دیا۔۔
مجھے تو کہیں نظر نہیں آیا۔۔۔
 

مغزل

محفلین
زہے نصیب تو آپ بھی یہاں موجود ہیں۔۔ خیرمقدم کو حضورِ یار آیا ہوں۔
روزے کیسے جارہے ہیں۔ جی جی ۔۔۔ اور جی جا جی کیسے ہیں۔۔ کچھ خبر بھی دیجئے۔
 

جیہ

لائبریرین
سلام علیکم مغل بھائی۔ یوں تو خیریت ہے ۔ اور روزے بھی اچھے جا رہے ہیں وہ بھی ٹھیک ہیں مگر سچ پوچھیں تو سوات کے حالات پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ دل پر جبر کرکے یہاں کچھ مزاحیہ فقرے لکھنے کی ناکام کوشش کرتی ہوں ورنہ بقول غالب ۔۔۔

آگے آتی تھی حال دل پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی
 

مغزل

محفلین
شب خون مارنے والے بھی اپنے ہی کہلاتے ہیں جیہ۔
اب کیا کیا جائے سوائے دعا کے ۔۔ باقی ہمارے اختیار سے باہر ہے۔
مالک و مولیٰ سلامت رکھے ۔ آپ کو اور آپ سب کو۔ ہم سب کو
والسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top