چلئے اپیا ایسا نہیں سوچتے۔ ہاتھ باندھ کے بیٹھنا بھی کوئی زندگی ہوگی بھلا۔ اگر عورتوں کو چولھے سے نجات نہیں تو مردوں کو کون سا باغ جنت کے مزے ہیں؟ ہاں غلط تو تب ہے جب ایک دوسرے کی ضرورتوں کا احساس نہ ہو اور خدمات کا اعتراف نہ ہو۔
صحیح بات تو یہ ہے کہ میری نگاہ اس سیاسی دھاگے پر تھی۔ گوکہ پہلے وہ خبر زیادہ سیاست کم تھی۔ بعد جب اس کا رنگ بدلتا دیکھا تو اس پر سے توجہ ہٹا لی تھی۔ ابھی جا کر سب کچھ دیکھا ہے۔ پر میرا جواب خاموشی ہے۔