الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت (19)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ظاہر ہے ہماری بچی کوئی گنوار تو نہیں کہ کوئی عام سا کام کریں۔ الحمد للہ اللہ نے بھر پور ذہانت سے نوازا ہے تو اس کا استعمال بھی بھر پور کرتی ہیں۔
 

زین

لائبریرین
عاقبت اندیش بندہ ہوں۔ میں نے بھی تو کچھ ایسا ویسا نہیں‌کہا تھا۔ اور سارہ بہنا کی ذہانت پر بھلا کون شک کرسکتا ہے ۔
:)
 

عندلیب

محفلین
خیر آپ میں‌ ہڈیاں ہیں ہی کتنی۔ ایک ہم ہیں کہ سوائے ہڈی کہ کچھ رکھتے ہی نہیں بدن میں۔ یہ اور بات ہے کہ کبھی غرور نہیں کیا۔
فورا جواب نہیں دے سکی آپ کو۔۔۔؟ کس نےکہا ہے آپ کو ہڈیاں نہین‌ہیں‌ میرے پاس ایسے بنا سوچے سمجھے الزام لگانا درست نہیں سعود بھائی ۔۔:rolleyes:
 
قطعی الزام نہیں لگایا۔ الزام لگانا تو تب ہوتا جب میں نے جونک کہا ہوتا۔ میرا مطلب تو مکھن اپیا تھا۔
 

عندلیب

محفلین
لو مجھے تو اس کو ہاتھ میں بھی پکڑنا پڑ گیا تھا ڈگری فائنل ائیر میں اس کا پوسٹ مارٹم کرنا تھا ۔۔۔
 
وہ تو تب کچھ بگاڑ سکتی ہیں جب پانی میں ہوں۔ اگر نکال لیا تو بے ضرر ہو کر رہ جاتی ہیں۔ نمک چھڑک دیجئے تو پگھل سی جاتی ہیں۔ اور کھیتوں میں بارش کے دنوں میں کام کرتے ہوئے کئی بار خون چوس بھی چکی ہیں ہمارا۔ پر احساس ہوتے ہی چٹکی سے پکڑ کے باہر پھینک دیا اور زخم ہو گیا تو گھر لوٹ کر دوا لگا لی۔
 

عندلیب

محفلین
اب ہمارا بھی کبھی اتفاق ہوجائے کھیتوں میں جانے کا تو ضرور جونک کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھنے کو کوشش کرینگے ۔
 
پگلی! اس می تعجب کی کیا بات ہے۔ اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ کھیتوں کھلیانوں مویشیوں ہل کدال کے ساتھ گزرا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top